Tag: Wrestling

  • کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغا جیتنے والی قومی ریسلنگ ٹیم کی وطن آمد

    کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغا جیتنے والی قومی ریسلنگ ٹیم کی وطن آمد

    لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ فاتح کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی تھوڑی سی توجہ سے بڑی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلنگ ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت شاندار کارکردگی دکھا کر وطن واپس آئی ہے۔ ٹیم میں شامل انعام بٹ نے86کلوگرام ویٹ کٹیگری میں سونےکامیڈل حاصل کیا۔

    انعام بٹ کے ساتھ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے بھی بے مثال کارکردگی مظاہرہ کیا،محمدبلال نے57کلوگرام ویٹ کیٹگری میں کانسی کاتمغہ اپنےنام کیا جب کہ طیب رضانے125کلوگرام ویٹ کیٹگری میں کانسی کاتمغہ جیتا۔

    اس موقع پر سونے کا تمغا حاصل کرنے والے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ پاکستان کے مقبول کھیل ہیں، ریسلنگ اور ویٹ لفٹگ پرتوجہ دی جائےتومزید کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیو ں کا عزم و حوصلہ کھلاڑیوں کو اب خود میدان میں آنا چاہیئے۔اس موقع پر انہوں نےاسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز2018رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوگئے، تقریب میں آسٹریلوی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سوئمنگ پول اور ٹریک سائیکلنگ ایونٹ میں میزبان آسٹریلیا کی بادشاہت قائم رہی، آسٹریلیا نے80 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر198میڈل جیتے جبکہ پاکستان نے ایک گولڈ اور چار کانسی کے تمغے اپنےنام کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ پاکستان آنے کے خواہشمند

    پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ پاکستان آنے کے خواہشمند

    اسلام آباد : پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے اور کہا کہ دورہ پاکستان ممکن ہواتو میرے لیے فخر کی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈبلیو ای کے آفیشلز سے رابطے میں ہوں پاکستان کا دورہ ممکن ہوسکا تو میرے لئے فخر کی بات ہوگی۔

    گولڈ برگ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔


    مزید پڑھیں : ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار


    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ گولڈ برگ کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔


    مزید پڑھیں :  گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں پچھاڑ دیا


    سال 2016 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز میں روایتی حریف گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں شکست کا مزہ چکھایا تھا ، جس پر کانٹے دار مقابلے کی توقع رکھنے والے شائقین ششدر رہ گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    میکسیکو : ریسلنگ مقابلہ ایک ریسلر کا آخری ثابت ہوا، سر پر چوٹ لگنے سے ریسلر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ریسلنگ فائٹ کے دوران پہلوان سرپرکک لگنے سے چل بسا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر رے میسٹریو کا فینشگ موو میکسکن ریسلر پیرو کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،تماشائی تماشا سمجھ تالیاں بجاتے رہے۔

    ریفری نے بھی فائٹ نہ روکی اور سمجھتے رہے کہ پیرو ڈرامہ کررہا ہے۔ حریف ریسلر رے میسٹریو کی کک کام کرگئی اورپیرو کک لگنے کے بعد ہوش میں نہیں آیا، لیکن کچھ دیربعد پیرو کو ہلایا تو ریسلر نے مزاحمت نہ کی۔

    موت کے بعد بھی کئی منٹوں تک کھیل جاری رہا، پیرر کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔

  • امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    ریلسنگ کےشائقین کی اولین پسندجان سیناکو کُشتی کےمقابلوں میں لگنےوالے زخموں نے ریٹائرمنٹ پرمجبورکردیا،ا ب وہ سنیمائوں کے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

    امریکی ریسلر جان سینا کشتی کےمقابلوں میں لگنے والے زخموں سے ہارگئے،جان سینا کو مختلف مقابلوں کےدوران کندھےاورگردن پرلگنےوالی چوٹوں کی تکلیف کاسامنا ہےجبکہ گزشتہ سال ان کے ہاتھ کی سرجری بھی کی گئی تھی،جان سینا کی ریلسنگ سے ریٹارمنٹ کےبعد ڈبلیو ڈبلیو ای انہیں سنیما کے پردےلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس سے قبل بھی جان سینامتعددہالی ووڈفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں مشہوردی میرین، 12رائونڈز،لیجنڈری ودیگرشامل ہیں۔

    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز
    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز