Tag: Wrinkles

  • کم عمری میں ہی نمایاں ہوتی جھریوں سے کیسے بچا جائے؟

    کم عمری میں ہی نمایاں ہوتی جھریوں سے کیسے بچا جائے؟

    چہرے پر جھریاں پڑ جانے کے لیے کوئی عمر مخصوص نہیں، بعض مسائل کے سبب یہ کم عمری میں بھی نمایاں ہوسکتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے جھریاں کم کرنے کی مؤثر ترکیب بتائی۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ جھریاں پڑنے کا سبب جسم میں پانی کی کمی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بھی ہوسکتا ہے۔

    جھریوں میں کمی کرنے کے لیے انہوں نے بتایا کہ تخم بالنگا لے کر پانی میں بھگو دیں اور ہلکا سا گرم کرلیں تاکہ بیج پھول کر لیس دار ہوجائیں۔

    اس میں ایک چمچ اچھی طرح تیار کی گئی گرین ٹی شامل کریں، گرین ٹی چہرے کی سوجن میں کمی کرتی ہے۔ اسے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

    اب اس میں ایک ایک چمچ ایلو ویرا جیل اور ناریل کا تیل شامل کردیں، اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

  • چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے گھر میں ماسک تیار کریں

    چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے گھر میں ماسک تیار کریں

    بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں لیکن اگر جلد کا خیال نہ رکھا جائے اور جلد خشک ہونے لگے تو قبل از وقت بھی جھریاں پڑ سکتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے جھریوں کو دور کرنے کے لیے آسان طریقہ بتایا۔

    سب سے پہلے انار کے چھلکے کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں، (یہ پاؤڈر پورا سال استعمال کیا جاسکتا ہے) گاجر کے چھلکے جو حلوہ بناتے ہوئے نکالے جاتے ہیں، گاجر میں موجود وٹامن اے جلد کو مندمل کرتا ہے، اور 1 کیلے کا چھلکا لے لیں ساتھ میں کیلے کا گودا بھی شامل کریں۔

    2 چائے کے چمچ خشک دودھ اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

    اب اس آمیزے کو ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کریں، اس کا چہرے، ہاتھوں اور گردن پر مساج کریں اور جلد میں اچھی طرح جذب ہونے دیں۔

    بعد میں اسے سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں اور ریلیکس ہو کر بیٹھ جائیں، یہ ماسک کی طرح سے کام کرے گا۔

    اس کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں اور کریم یا ناریل کا تیل لگا لیں۔ یہ ماسک ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کریں۔