Tag: wrong injection

  • نجی اسپتال میں مبينہ غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق

    نجی اسپتال میں مبينہ غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق

    ٹبہ سلطان پور: نجی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جاں بحق علی امتیاز کو بخار ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے کارروائی کیلئے تاحال درخواست نہیں دی گئی ہے  لیکن اسپتال میں احتجاج، توڑ پھوڑ کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

    پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں خاتون نے پالتو کتے کو غلط انجکشن لگانے پر نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں جانوروں کے نجی کلینک میں ایک پالتو کتے کو مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی تھی، کتے کی مالکن نے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹروں کے غلط انجکشن کی وجہ سے کتے کی موت واقع ہوئی، کتے کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹر اکمل رانا اور شہریار کو قرار دیا گیا ہے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے پالتو کتے کو غلط انجیکشن لگایا۔

    خاتون نے نجی کلینک پر تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا، پشاور کی مقامی عدالت نے ملزمان کو 11 جولائی تک عبوری ضمانت دے دی، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

  • اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون بازو سے محروم ہو گئی

    اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون بازو سے محروم ہو گئی

    رحیم یارخان: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے ایک خاتون بازو سے محروم ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے کے اتائی ڈاکٹر نے چند روز قبل خاتون کو بخار کا انجکشن لگایا تھا، جس کی وجہ سے بازو ناکارہ ہو گیا ہے۔

    خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انجکشن لگنے کے بعد مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی، اور بازو کا رنگ سیاہ ہونا شروع ہو گیا، جب خاتون کو شیخ زید اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بازو کاٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ترجمان شیخ زید اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون کی زندگی بچانے کے لیے بازو کاٹنا پڑا۔

    خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی ای او ہیلتھ کو اتائی ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی ہے، لیکن اس پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔