Tag: wrong number

  •  رانگ نمبرنے باکس آفس پرنامعلوم افراد کو پیچھے چھوڑدیا

     رانگ نمبرنے باکس آفس پرنامعلوم افراد کو پیچھے چھوڑدیا

    اے آروائی فلمز کے بینر تلے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’رانگ نمبر‘ تمام تر ریکارڈ توڑتے ہئے بلاک بسٹر فلمز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    پاکستان میں فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کے مراحل طے کررہا ہے اور اس میں ’اے آر وائی فلمز‘ کا قابلِ قدر حصہ ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’وار‘جو کہ اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز ہوئی تھی 23 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    waar

    ہدایت کار سید نور کی لاجواب پیشکش ’چوڑیاں‘ 20 کروڑ روپے بزنس کرکے دوسرے نمبر ہے۔

    گزشتہ ماہ عیدالفطر کے دن ریلیز ہونے والی فلم’رانگ نمبر‘ نے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں 13 کروڑ روپے کا بزنس کرکے باکس آفس رینکنگ میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنالی ہے۔

    wrong number

    فلمی ناقدین کی جانب سے رانگ نمبر کا مقابلہ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’نامعلوم افراد‘ سے کیا جارہاہے جو کہ باکس آفس پر 12.25 کروڑ کا بزنس کرپائی تھی۔

    رانگ نمبر کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’بن روئے‘ 9.6 کروڑ روپے کا بزنس کرپائی جبکہ ’کراچی سے لاہور‘ نامی فلم نے 6.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

    اس سے قبل کافی عرصہ پہلے شہرت پانے والی دو فلمیں ’بول‘ 12 کروڑ روپے کا بزنس کرپائی تھی جبکہ ’خدا کے لئے‘ نے 6.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

  • رانگ نمبر کو بھارتی فلموں پرترجیح دینے کی 6 وجوہات

    رانگ نمبر کو بھارتی فلموں پرترجیح دینے کی 6 وجوہات

    پاکستانی فلم انڈسٹری ان دنوں اپنے عروج کا سفر بے کررہی ہے واراورجلیبی جیسی شاہکار فلموں کے بعد اس عید پرپاکستانی سینما کو اے آروائی فلمز نے دیا ‘رانگ نمبر‘کا تحفہ جسے شائقین کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

    فلم کی کاسٹ دانش تیمور، سوہا علی ابڑو، جنیتا اسما، ندیم جعفری، دانش نواز، یاسر نواز، شفقت چیمہ اور جاوید شیخ ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر نواز نے انجام دئیے ہیں۔

    ہمارے معاشرے کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ ہم احساسِ کمتری میں مبتلا ہیں اور اپنی شاہ کار تخلیقات کو بھی محض یہ سوچ کر رد کردیتے ہیں کہ ایسی ہی ہوگی یہی سب کچھ کم فہم ناقدین فلم رانگ نمبرکا تقابل بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے ساتھ کرکے پاکستانی سینما کے لئے منفی فضا پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ہم آج کو بتارہے ہیں کہ رانگ نمبر کسی بھی بھارتی فلم کی بہ نسبت کیوں بہترہے اور ہمیں اسے دیگرفلموں پرکیوں فوقیت دینے چاہیے۔

    پاکستانی فلم


    اے آروائی کافی عرصے سے عوام میں اس بات کا شعوراجاگر کرنے میں مصروفِ عمل ہے کہ پاکستان ہی ہمارا گھر ہے اور ہمیں پاکستانی مصنوعات اورتخلیقات کوترجیح دینی چاہیئے اور یہی رویہ ہمارا فلموں کے معاملے میں بھی ہونا چاہیئے۔

    ARY

    پاکستانی اداکار


    رانگ نمبرمیں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار ہمارے اپنے جانے پہچانے اداکار ہیں اوریہ ان کا حق ہے کہ پاکستانی سینما گھروں اور فلم بینوں کے دلوں میں انہیں جگہ دی جائے نہ کہ غیرملکی فلموں اور فنکاروں کو۔

    wrong number

    اپنی زبان


    رانگ نمبرہماری اپنی زبان میں فلمائی گئی فلم ہے جس پرہم سب کو ناز ہونا چاہیئے اوراطمینان بھی کہ رانگ نمبردیکھ کرہمارے بچے چنتا، دھنواد اور سمے جیسے الفاظ سیکھ کرگھرنہیں جائیں گے۔،

    wrong number

    ثقافت


    یہ فلم عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لئے پیش کی گئی ہے جس سے ہمارے نوجوانوں میں ہمارے قومی اور مذہبی تہواروں کے متعلق شعوراجاگر ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ کہ رانگ نمبر میں موجود تمام مناظرہماری ثقافت اور معاشرت سے میل کھاتے ہیں۔

    culture

    انڈسٹری کو فروغ


    پاکستانی فلموں کو دیکھنے سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا جس سے یہاں سینما مالکان اورفلم سازوں کے لئے بہتر سرمایہ داری کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ملک میں فن اورفنکاروں کو فائدہ ہوگا اورہمارے اداکاراورفن کارزیادہ معاوضے کے لئے دوسرے ممالک جانے کے بجائے اپنے ملک کی خدمت سرانجام دیں گے۔

    film

    پاک بھارت تعلقات


    پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اوربھارت اوراس کے عوام پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے اورنیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لہذا بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم بھارتی فلموں کو سپورٹ کرکے انہیں معاشی فوائد پہنچانےکے بجائے اپنی تخلیقات کی قدرکریں اورانہیں سپورٹ کریں۔

    indopak border

  • جاوید شیخ کی وزیراعظم کو’رانگ نمبر‘دیکھنے کی دعوت

    جاوید شیخ کی وزیراعظم کو’رانگ نمبر‘دیکھنے کی دعوت

    کراچی: فلم رانگ نمبر کے مرکزی کردار جاوید شیخ نے وزیر اعظم کو اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے کی دعوت دی  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار جاوید شیخ نےویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں وزیراعظم نواز شریف سے فلم رانگ نمبر دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگر اس فلم کو دیکھیں گے تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی مثبت اشارہ ہوگا۔

    And now Javed sheik goes out asking for PM to watch his movie :-) Posted by Mohammad Jerjees Seja on Sunday, July 19, 2015

    فلم رانگ نمبر دو روز قبل عید الفطر کے موقع پرسے آر وائے فلمز کے اشتراک سے ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں جاوید شیخ، دانش تیمور، جنیتا اور سوہا علی ابڑو شامل ہیں۔

    اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر یا سر نواز بھی وزیر اعظم سے فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

  • فلم رانگ نمبر نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    فلم رانگ نمبر نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    کراچی : پاکستانی فلم ڈائریکٹر جامی مور نے کہا ہے کہ اے آر وائی  کی پیش کردہ فلم رونگ نمبر کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ باکس آفس کے اندرونی ذرائع کے مطابق ہمایوں سعید اور مائرہ خان کی فلم بن روئے سے زیادہ بزنس رونگ نمبر نے کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    علاوہ ازیں رونگ نمبر کے ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں ان تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے رانگ نمبر فلم کو بے حد پسند کیا اور اسے ایک سپر ہٹ مووی بناکر پاکستانی سنیما کو پروان چڑھایا۔

      انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم رانگ نمبر بھارتی اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان سے بھی زیادہ کامیاب فلم ہے۔

  • رانگ نمبر کی ٹیم مداحوں سے ملنے کراچی کے مال پہنچ گئی

    رانگ نمبر کی ٹیم مداحوں سے ملنے کراچی کے مال پہنچ گئی

    کراچی: عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کی کاسٹ ایٹریم مال پہنچ گئی جہاں انہوں مداحوں اور مال میں شاپنگ کے لئے آنے والوں کی جانب سے بھرپورپذایرائی ملی۔

    فلم کے مرکزی کردار دانش تیمور، جنیتا اسماء، سوہا علی ابڑو، جاوید شیخ اور دیگر نے مال کا رخ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کیا تھا۔

     

    Team #WrongNo Javed Sheikh, Danish Taimoor, Janita Asma, Yasir Nawaz, Nida Yasir, Hassan Zia, Danish Nawaz & Nadeem Jafri at Atrium Mall Releasing on eid ul Fitr Posted by ARY Films on Saturday, July 4, 2015
    فلم رانگ نمبرمخلوط کاسٹ پرمشتمل ہے اوراس میں نئے اور پرانے فنکاروں کا حسین امتزاض دیکھنے کو ملے گا۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے پر مزاح ٹریلر نے انٹرنیٹ پردھوم مچا رکھی ہے اور پاکستان کے فلمی شائقین بے صبری سے عید پر فلم ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔      

  • فلم رانگ نمبر کی کاسٹ ایف ایم 91 کے دفترمیں

    فلم رانگ نمبر کی کاسٹ ایف ایم 91 کے دفترمیں

    کراچی: عنقریب ریلیزہونے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کی کاسٹ میں سے سوہا علی ابڑو، دانش تیمور، جنیتا اسماء نے فلم کی پروموشن کے لئے ایف ایم 91 کے دفتر کا دورہ کیا۔

    آر جے بینش نے فلم کی کاسٹ کا اپنے شو میں استقبال کیا۔

    رانگ نمبر ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ، اور رومانس پر مبنی فلم ہے جو کہ پاکستانی فلم بینوں کے دل لبھانے عید الفطر پرسینما کی رونق بنے گی۔

    فلم کے پروڈیوسروائی این ایچ فلمزہیں اوراسے اے آر وائے فلمز کے بینرتلے ریلیزکیا جارہا ہے۔

  • قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    کراچی (رپورٹ : شاہ جہاں خرم  / تصاویر پیار علی ) وائی این ایچ فلمز کی پیشکش اور اے آروائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونےوالی فلم رانگ نمبر قہقوں سے بھرپور ایک زبردست تفریحی فلم ہے ، جس کا پاکستانی فلم بینوں کا شدت سے انتظار تھا، یہ فلم اس عید الفطر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم رانگ نمبر کی تعارفی تقریب  منعقد ہوئی، جس میں معروف اداکار جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش تیمور، وقار علی ،محسن علی، دانش نواز اداکارہ سوہائی علی ابڑو ودیگر نے شرکت کی۔

    نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی سلور اسکرین کیلئے بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے، فلم رانگ نمبر مزاح، ایکشن، ڈرامہ اور رومان سے بھرپور فلم ہے ۔

    رانگ نمبر میں برجستہ تنزو مزاح کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز کاکہنا ہے کہ یہ فلم مزاحیہ موضوعات کیلئے میرے جنون کی واضح عکاسی کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر کے نام سے بننے والی فلم کیلئے یقین ہے کہ یہ فلم عوام کو مکمل تفریح فراہم کرے گی اور انہیں مسکرانے پر مجبور کرے گی ۔

    وقار علی کی ترتیب دی ہوئی موسیقی اور محسن علی کے قلم سے نکلے ہوئے لوٹ پوٹ کردینے والے مکالموں کے باعث فلم شائقین کیلئے ایک موضوع بن چکی ہے۔

    فلم کے گانے زاہد حسین نے ترتیب دیئے ہیں جو فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلیں گے۔ اے آروائی فلمز کے مطابق پاکستانی سینما تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔


    Kundi VIDEO Song (Wrong Number) Pakistani Movie…

    مختلف موضوعات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں، اے آروائی فلمز کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ رانگ نمبر کی ریلیز کے ذریعے فلم بینوں کیلئے سینما کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانے کے حوالے سے پیش رو کا درجہ رکھتے ہیں۔

    رانگ نمبر مکمل طور پر پاکستان میں بنائی گئی ہے ، تمام تکنیکی کام پاکستان میں مکمل کیا گیا ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو ایم جرجیس سیجا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اے آروائی کے بینر تلے پاکستان میں بنائی گئی ہر فلم کے ساتھ پھلتی پھولتی جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آروائی فلمز کی کوشش  ہے کہ فلم بینوں کو ہر بار مختلف قسم کی فلمیں پیش کی جائیں۔


    Wrong Number HD Official Movie Teaser Trailer…

  • اے آر وائی فلمز اوروائے این ایچ کی فلم رانگ نمبر کا ٹریلرجاری

    اے آر وائی فلمز اوروائے این ایچ کی فلم رانگ نمبر کا ٹریلرجاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وائے این ایچ کی پیشکش فلم رانگ نمبر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

     ایکشن کامیڈی اور انٹر ٹینمنٹ سے بھرپور فلم رانگ نمبر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

     وائی این ایچ اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم رانگ نمبر میڈ ان پاکستان پروگرام کے بینر تلے عید الفطر پر پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے۔

    فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور سوہائے علی ابڑو، جاوید شیخ ،شفقت چیمہ ،دانش نواز،جنیتا اسمااور ندیم جعفری شامل ہیں،،فلم کو یاسر نواز نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔پروڈیوسرز میں یاسر نواز ،ندا یاسر اور حسن ضیا شامل ہیں۔