Tag: wrong surgery

  • غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم ، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم ، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ملتان:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 16افراد کی آنکھوں کی غلط سرجری کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو واقعے کی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کی غلط سرجری کے باعث 16 افراد کی بینائی سے محروم ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    عثمان بزدار نےسیکرٹری صحت اور کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ صحت کوواقعےکی تحقیقات اورذمہ داران کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ذمےداروں کاتعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا حقائق منظرعام پرلائےجائیں اور بینائی سےمحروم افرادکی دادرسی کے ساتھ ساتھ ان کے علاج پرخصوصی توجہ دی جائے۔

    یاد رہے ملتان کے علاقے لاڑ میں واقع نجی شعبے کے اسپتال لئیق رفیق میں گزشتہ دنوں 20 افراد نے حکومت کیجانب سے فراہم کردہ صحت کارڈ کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کی سرجری کروائی تاہم آپریشن کے اگلے ہی روز 20 میں 16 مریضوں کی آنکھوں شدید نوعیت کا انفیکشن ہوگیا اور یکے بعد دیگر متاثرہ مریضوں کی بینائی چلی گئی۔

  • مرض آنکھ میں‘ آپریشن ہرنیا کا کردیا

    مرض آنکھ میں‘ آپریشن ہرنیا کا کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اسپتال میں سرجن نے مبینہ طور پر مریضہ کی آنکھ کے اوپر بننے والے غدود کا آپریشن کرنے کے بجائے ہرنیا کا آپریشن کردیا ہے‘ مریضوں کے مطابق پہلے بھی ایسے کیسز ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کی رہائشی 20سالہ لڑکی کو آنکھ کے اوپر غدود کے آپریشن کے لیے کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے مرض کامعائنہ کرکے اسے آپریشن کے ذریعے نکالنے کا علاج تفویض کیا۔ مریضہ کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھ اوپر بننے والا غدود وقت کے ساتھ بڑھتا جارہا تھا‘ ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے آپریشن کرکے نکالنے کا کہا۔

    مریضہ کے مطابق اسے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تو سرجن نے اس سے بات چیت بھی کی ‘انہوں نے سرجن کو بتایا کہ آپریشن کے دوران بھنوؤں کا خیال رکھئے گا۔سرجن نے اسے تسلی دے کر بے ہوش کردیا جب ہوش میں آئی تو غدود اپنی جگہ موجود تھا جبکہ پیٹ پر ٹانکے لگے تھے۔

    غلط آپریشن پر مریضہ کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور اسپتال انتظامیہ سے رجوع کیا‘ معاملے کی سنگینی کو دیکھ کراسپتال انتظامیہ اہل خانہ کو مبینہ طور پر مختلف حیلے بہانوں سےمنانے کے لیے متحرک ہوگئی اور غلط آپریشن کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

    اسپتال میں علاج کے لیے موجود مریضوں کے تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز اس اسپتال میں پہلے بھی ریکارڈ ہوئے ہیں‘ معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر اسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ‘ تاہم انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔