Tag: WSJ

  • صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

    صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک کے خلاف دس ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    اخبار نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کم عمر بچوں سے جنسی تعلق میں ملوث بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کو 2003 میں اس کی پچاسویں سالگرہ پر تحفہ بھیجا تھا، اور ایک خط جس پر خاتون کی نازیبا تصویر کا اسکیچ تھا اور اس پر ٹرمپ نے دستخط کیے تھے۔

    صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے ایپسٹین کو سالگرہ پر خط بھیجا تھا اور یہ بھی کہ انھوں نے تصویر بھی نہیں بنائی تھی۔ صدر ٹرمپ نے جمعہ کو اخبار وال اسٹریٹ جرنل، ڈاؤ جونز اور روپرٹ مرڈوک کے خلاف فلوریڈا کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا اور اخبار کے دعوے کو جھوٹا اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔


    امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، امریکی صحافی کا دعویٰ


    جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق اسکینڈل کو تیزی سے ہوا مل رہی ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ اس ہوا کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے انھیں شدید سیاسی نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    دریں اثنا، ٹرمپ نے امریکی محکمۂ انصاف کو یہ ہدایت بھی کر دی ہے کہ وہ مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں ایک درخواست دائر کرے تاکہ ایپسٹین کے مقدمے سے منسلک اُس کی سابق ساتھی گِزلین میکسویل کے بارے میں گرینڈ جیوری کی کارروائیوں کا ریکارڈ (ٹرانسکرپٹ) عام کیا جائے۔ گِزلین میکسویل کو 2021 میں ایپسٹین کے ساتھ نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال میں کردار کے سلسلے میں پانچ وفاقی الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

  • سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی  پیشکش کردی،  امریکی اخبار کا دعویٰ

    سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    نیویارک : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے ، دوست خلیجی ممالک 30 ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معیشت کی بہتری کے لئے دوست ممالک میدان میں آگئے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان میں تیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورقرضےفراہم کریں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پہلے ہی پاکستان کوتین ارب ڈالرکیش اورتین ارب ڈالر کی خام تیل کیلئے موخر ادائیگوں کی سہولت فراہم کردی ہے جبکہ مزید دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔جس میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس شامل ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یو اے ای نے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کیش دینے اورتین ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دی ہے اور پیکیج پردستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کےتحت تین ارب ڈالرتین قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے، پہلی قسط اسی ہفتے ملے گی۔

    امریکی اخبار نے کہا دوست ممالک کی مدد کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف پلان لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قطرپاکستان سے دوگیس پاور پلانٹ خریدے گا اور لگائے گا اور زرعی شعبےمیں انفرااسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری بھی کرے گاجبکہ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پرپابندی اٹھالی ہے اور پی آئی اے کی بحالی میں بھی ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی جبکہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا تھا۔