Tag: WWE RAW

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، میسٹریو فیملی کا ’بڈی مرفی‘ پر حملہ، ویڈیو وائرل

    ڈبلیو ڈبلیو ای، میسٹریو فیملی کا ’بڈی مرفی‘ پر حملہ، ویڈیو وائرل

    mنیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای منڈے نائٹ را میں معروف ریسلر رے میسٹریو کی فیملی نے حریف ریسلر ’بڈی مرفی‘ پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے منڈے نائٹ را کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسلر بڈی مرفی کو میسٹریو کے بیٹے ڈومینک میسٹریو کا چیلنج درپیش تھا، رنگ میں کھڑے مرفی اس وقت حیران رہ گئے جب پوری فیملی ان پر حملہ آور ہونے کے لیے رنگ میں داخل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رے میسٹریو، ان کی اہلیہ، بیٹے ڈومینک اور خاتون بڈی مرفی پر حملہ آور ہونے کے لیے ڈنڈے تھامے رنگ میں داخل ہورہے ہیں۔

    میسٹریو فیملی نے ریفری کی موجودگی میں بڈی مرفی پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا اور مرفی کے ساتھی سیتھ رولنز بھی ان کی مدد کو نہ آسکے۔

    مزید پڑھیں:  ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی؟

    اس سے قبل ایکسٹریم رولز میں سیتھ رولنز اور رے میسٹریو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں سیتھ نے میسٹریو کی آنکھ ضائع کردی تھی۔

    رے میسٹریو آنکھ پھوٹنے پر درد سے کراہ رہے تھے اور ریفری ان کے قریب آکر ان کی خیریت دریافت کررہے تھے۔

    سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز نے یہ مقابلہ جیت لیا تاہم رے میسٹریو اپنی آنکھ پکڑی اور ریفری کو ہار ماننے کا اشارہ کردیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای ذرائع کے مطابق رے میسٹریو دوران میچ فیشن کے طور پر نقلی آنکھ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ انہوں نے ایک کمپنی سے لاکھوں ڈالرز میں خریدی تھی۔

  • میسٹریو کے بعد ایک اور ریسلر آنکھ سے محروم، ویڈیو وائرل

    میسٹریو کے بعد ایک اور ریسلر آنکھ سے محروم، ویڈیو وائرل

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں الیسٹر بلیک آنکھ سے محروم ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ’را‘ میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز الیسٹر بلیک پر حملہ آور ہوئے اور ریفری نے بیچ بچاؤ کرواکے دونوں کو علیحدہ کردیا۔

    سیتھ رولنز جو غصے میں بپھرے ہوئے تھے انہوں نے بڈی مرفی کو اکسایا کہ وہ الیسٹر بلیک کی آنکھ ضائع کریں، سیتھ نے مرفی کو تھپڑ رسید کیا اور کہا کہ جاؤ اس کی آنکھ ضائع کرو۔

    بڈی مرفی نے تھپڑ کھانے کے بعد الیسٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی آنکھ ڈیسک پر رکھ کر اسے دونوں ہاتھوں سے دبا دیا جس کے نتیجے میں الیسٹر آنکھ سے محروم ہوگئے۔

    اس کے بعد رے میسٹریو کے بیٹے ڈنڈا لے کر رنگ سے باہر آئے اور سیتھ رولنز، بڈی مرفی کی خوب دھلائی کی، میسٹریو کے بیٹے کی پٹائی کے بعد دونوں ریسلرز رنگ سے بھاگ گئے۔

    بعدازاں ریفری نے الیسٹر بلیک کو میسٹریو کی مدد سے رنگ سے باہر منتقل کیا۔

    اس سے قبل ریسلر سیتھ رولنز نے رے میسٹریو کی آنکھ ضائع کی تھی لیکن اس وقت انکشاف ہوا تھا کہ میسٹریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے اور وہ آنکھ انہوں نے کسی کمپنی سے لاکھوں ڈالر میں خریدی تھی۔

  • معروف ریسلر کی انوکھی حرکت، دنیا حیران، ویڈیو وائرل

    معروف ریسلر کی انوکھی حرکت، دنیا حیران، ویڈیو وائرل

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رینڈی اورٹن نے انوکھی حرکت کرکے دنیا کو حیران کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای را ایونٹ میں ریسلر رینڈی اورٹن حریف ریسلر اے جے اسٹائلز سے محو گفتگو تھے اور رینڈی اورٹن رنگ میں بیساکھیوں کے ہمراہ پہنچے۔

    اے جے اسٹائلز نے اورٹن پر طنز پر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی ٹانگیں دیکھو، تم ریسل مینیا میں شرکت نہیں کرسکو گے تم ریٹائرڈ ہوگئے ہو، اگر ریسل مینیا میں پہنچے تو ملاقات ہوگی۔

    اے جے اسٹائلز نے جاتے جاتے اورٹن کی ایک بیساکھی بھی گرا دی جس سے وہ لڑا کھڑا گئے۔

    رینڈی اورٹن نے اے جے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جانتے ہو میرے اور تمہارے درمیان میں واضح فرق آگیا ہے لیکن تمہارے جذبہ میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

    رینڈی نے یہ کہتے ہی اپنی دوسری بیساکھی سائیڈ میں پھینکی اور اے جے اسٹائلز کو زمین پر پھٹک دیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رینڈی اورٹن کے اس ناٹک کو 7 لاکھ 7 ہزار مداحوں نے پسند کیا اور 1 لاکھ 8 ہزار افراد نے اسے ری ٹویٹ کیا ہے۔

  • بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

    بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای را کے میچ میں چیمپئن ریسلر بروک لیسنر کو کمنٹینر کو دھلائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمئن بروک لیسنر کو کمنٹینر پر حملہ کرکے پھنس گئے حریف ریسلر ری میسٹریو نے ان کی دھلائی شروع کردی، ریفری نے آکر بروک لیسنر کی جان بچائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروک لیسنر اپنے منیجر پال ہی مین کے ہمراہ رنگ میں داخل ہوتے ہیں اور ری میسٹریو کو طیش میں لانے کے لیے ان پر شدید تنقید کرتے ہیں لیکن میسٹریو رنگ میں نہیں آتے۔

    بروک لیسنر اور پال ہی مین جاتے ہوئے کمنٹیٹر ٹیبل پر بیٹھے ہوئے سابق ریسلر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملہ کردیتے ہیں، لیسنر کے سپلیکس کے آگے سابق ریسلر ڈھیر ہوجاتا ہے۔

    بروک لیسنر اس کی دھنائی سے فارغ بھی نہیں ہوپائے تھے کہ اسی دوران ری میسٹریو نے ان پر اچانک حملہ کردیا، پال ہی مین تو سائیڈ ہوگئے لیکن میسٹریو نے لیسنر کی جم کر دھلائی کی اور لیسنر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے۔

    بعدازاں ریفری نے مداخلت کرکے ری میسٹریو کو پیچھے کیا لیکن جاتے ہوئے ری میسٹریو نے لیسنر کو تنبیہ کی کہ وہ سروائیو سیریز کے چیمپئن شپ میچ میں انہیں دیکھ لیں گے۔

    مزید پڑھیں: ریسل مینیا 35: سیتھ رولنز نے بروک لیسنر کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر 619 ری میسٹریو پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں، میسٹریو کے ہمراہ دیگر نامور ریسلر بھی پاکستان پہنچے تھے اور پروک ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

    علاوہ ازیں سابق یونیورسل چیمپئن سیتھ رولنز کا مقابلہ حریف این ایکس ٹی ریسلر سے ہوگا، این ایکس ٹی سے دیگر ریسلرز کو بھی مقابلوں کے لیے مدعو کیا جارہا ہے۔