Tag: wzahat talab

  • بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    لاہور: بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا جاری کر دیا۔

     پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا ہے،محمد حفیظ آئی سی سی سے ٹیسٹ کی نئی تاریخ ملنے کے بعد بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے۔

     سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سے محمد حفیظ ویزے کے انتظار میں کولمبو میں ہی ہیں۔

    محمد حفیظ کا ایکشن دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس پر آئی سی سی نے انھیں چودہ روز میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

  • چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے محمد حفیظ سے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بیان کی وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر معین خان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے پہلے ان سے پوچھا تک نہیں گیا۔ ان کی انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجاتی۔ ایک ہفتہ گزر چکا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں بتایا کہ ان کا متبادل طلب کرلیا گیا ہے۔

    پروفیسر کے بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔