Tag: X اسٹیٹ بینک

  • امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، آج بھی پاکستانی روپے نے اپنا استحکام برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی مزید گراوٹ کا شکار رہا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا۔

    مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 22 پیسے ہے جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر12 پیسے سستا ہوکر281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا، اس سے قبل جمعہ کو ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • سال2023 : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    سال2023 : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    سال 2023 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، رواں سال جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا تو دوسری جانب نگراں حکومت کے حالیہ مثبت اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری کاروباری روز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی آئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.86 روپے پر بند ہوا۔

  • سال کا آخری کاروباری دن، ڈالر کی قدر مزید گرگئی

    سال کا آخری کاروباری دن، ڈالر کی قدر مزید گرگئی

    کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کی کمی سامنے آرہی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج سال کے آخری کاروباری دن انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 07 پیسے سستا ہونے کے بعد بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو امریکی ڈالر انٹربینک میں 281 روپے 86 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا ہے۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو ڈالر27 پیسے کم ہوکر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں سال 2023 میں ڈالر 55 روپے43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔

  • بینکوں نے عوام کو کتنا قرضہ فراہم کیا؟

    بینکوں نے عوام کو کتنا قرضہ فراہم کیا؟

    اسلام آباد : ملک بھر کے بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے پرسنل لونز کی مد میں 256 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے۔

    اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 8203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • پاکستان میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری : ہوشربا انکشاف

    پاکستان میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری : ہوشربا انکشاف

    کراچی : پاکستان میں طوفانی مہنگائی کے باوجود پاکستانی شہریوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کریڈ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی، جبکہ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ اکتوبر میں کریڈکارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپے ہوگئی۔

    واضح رہے کہ نومبر کے دوران نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ مستحکم

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے، آج بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 26 پیسے کم ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر26 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد آخری اطلاعات تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 97 ملین ڈالر کی کمی

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 97 ملین ڈالر کی کمی

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 19،811.6 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14,820.8 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,990.8 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 اکتوبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 97 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 102 ملین امریکی ڈالر کمی ہوئی تھی۔