Tag: yadgar e shuhda karachi

  • یادگار شہدا کس کو بری لگ رہی تھی، لوگ صوبوں کے مطالبے سے پریشان ہیں، خالد مقبول

    یادگار شہدا کس کو بری لگ رہی تھی، لوگ صوبوں کے مطالبے سے پریشان ہیں، خالد مقبول

    کراچی : وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایا جائے کس کو بری لگ رہی تھی، آج ہمارا دل خون کے آنسو رو رہاہے، کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایم کیوایم پاکستان کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے، وہ ایم کیوایم کی مضبوطی سے خوفزدہ ہیں، ایم کیوایم پاکستان آگے بڑھ رہی ہےاور مضبوط ہورہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں۔ یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایاجائے کس کو بری لگ رہی تھی، بتایا جائے کس کو یادگار شہدا سے خطرہ تھا، یادگار شہدا سے کسی کو کیا مسئلہ تھا، سامنے آئے اور بتائے، شہدا کے لواحقین بے چینی کا شکار ہوئے ہیں، آج ہمارا دل خون کے آنسو رو رہاہے، یہ کس کی سازش ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے شہری علاقوں کی نمائندگی کی اور کررہے ہیں، شہری علاقوں کے مطالبے کو اسمبلیوں میں پیش کیا جارہا ہے، شہری علاقوں کے مطالبے کو عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے، مڈل کلاس کی نمائندگی ایم کیوایم پاکستان کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کمزور کرنے اور لڑوانے کے لیے سازشیں ہوسکتی ہیں، یہ کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پرامن سیاسی جدوجہد کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • آرمی چیف کی کراچی میں یادگارِ شہداء پر حاضری

    آرمی چیف کی کراچی میں یادگارِ شہداء پر حاضری

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو ترقی دی اور یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کراچی میں سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

    جنرل راحیل شریف آج بروز منگل کراچی پہنچے جہاں آپ نے ایک تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو بیجز لگا کرایئر ڈیفنس کمانڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی۔

    لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن کو ایئر ڈیفنس کمانڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کی خدمات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور فضائیہ کے کردار کوسراہا۔

    آرمی چیف نے کراچی میں قائم یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دیتے ہوئے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔