Tag: yamen

  • پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے لاہورمیں جماعت اسلامی کے مرکز اورجامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کی درخواست پرکارروائی شروع کی،امید ہے پاکستانی عوام اورحکومت سعودی عرب کاساتھ دے گی ۔

    امام کعبہ شیخ خالدالغامدی نےمنصورہ میں فجرکی نماز پڑھائی،اس موقع پرجماعت اسلامی کےامیرسراج الحق اورلیاقت بلوچ سمیت کئی رہنما موجود تھے شیخ خالد الغامدی نے اپنی تقریر کاآغاز پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا،لوگوں کی جانب سے سعودی عرب زندہ باد کے نعرے لگے۔

     امام کعبہ کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے کارروائی کی تاکہ یمن کودہشتگردوں سےبچایا جائے،انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کاساتھ دےگی۔

     امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پرآنچ نہیں آنے دیں گے امام کعبہ نے ظہرکی نماز جامعہ اشرفیہ لاہورمیں پڑھائی،اس موقع پرقاری حنیف جالندھری ،حافظ طاہراشرفی سمیت کئی علماموجود تھے۔

    امام کعبہ نے اس موقع پرکہا کہ عربی اورعجمی میں کوئی فرق نہیں،سعودی عرب کی حکومت اورعوام پاکستان سے دل کی گہرائی سے محبت کرتے ہیں اورانہیں پاکستان پرناز ہے۔

  • حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

    حوثی باغیوں کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

     واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حوثی باغیوں پر پابندی عائد کی جانے والی قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جب کہ روس نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرار داد کے مطابق حوثی باغیوں کو ہر قسم کی ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی لگا دی ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو ہر قسم کے اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد ہوگی جب کہ حوثی باغیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جن پر انہوں نے قبضہ کیا ہے۔ قرارداد میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹےاحمد صالح سمیت 2 سینئر حوثی رہنماوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے یمنی صدر ہادی کے خلاف حوثی باغیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان اور ایران یمن کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے پر متفق

    پاکستان اور ایران یمن کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے پر متفق

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزاورایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں یمن کی صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف تعاون پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی سرتاج عزیز کا کہنا تھا پاکستان یمن بحران کا پر امن حل چاہتا ہے اور مسلم اُمہ میں امن اوراتحادکا خواہش مند ہے ۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظہیر کا اس موقع پر کہنا تھا یمن کےعوام یمن کےمسئلےکاسیاسی حل نکالیں،ایران مسلم امہ کےدرمیان تفریق ختم کرناچاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان اورایران کےدرمیان تاریخی تعلقات ہیں خطے اور عوام کے مفاد میں تعلقات کومزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا خطے کو دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ایران مسلم امہ کےدرمیان تفریق کوختم کرناچاہتا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا یمن کےعوام یمن کےمسئلےکاسیاسی حل نکالیں اسلام خون خرابے کا درس نہیں دیتا،ان کا کہنا تھا ایران افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔

  • پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    لندن :  انٹیل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 تک خطرناک ملکوں کی جاری کردہ فہرست میں مشرق وسطیٰ کے عراق اور شام پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں،تاحال دونوں ممالک میں خانہ جنگی جاری ہے ۔

    انٹیل سینٹر واشنگٹن میں واقع ایک امریکی ادارہ ہے جو کہ حساس اداروں کے لئے کام کرتا ہے، اس ادارے کا اہم کام دہشتگردوں اور باغیوں کے اقدام سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، جس میں ان کے پیغام ، تصاویر ، ویڈیوز اور واقعات میں مارے جانے اور مارنے والوں کی تعداد سے فہرست مرتب کرتا ہے۔

    دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان کا نمبر پانچواں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 خطرناک ترین ممالک درج ذیل ہیں ۔
    عراق، شام ، نائجیریا، سومالیہ،افغانستان ، لیبیا،یمن،پاکستان ، یوکرین اور مصر