Tag: Yami Gautam

  • بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں ایک خوبصورت نوٹ کے ساتھ اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا۔

    اداکارہ یامی گوتم نے یہ بھی شیئر کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ویدوید ‘ رکھا ہے، انہوں نے کیپشن میں اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی اپنے بیٹے کی روشن مستقبل کی دعا کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditya Dhar (@adityadharfilms)

    یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

    یامی گوتم کے مطابق اُنہوں نے اپنی شادی کے لیے چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں صرف اہل خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)

    واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم ’وکی ڈونر‘ سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ ’بدلا پور‘، ’سرکار تھری‘، ’ایکشن جیکسن‘، ’پتی گل میٹر چالو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • سائیکل رکشے پر سفر کے دوران یامی گوتم کے ساتھ بدتمیزی

    معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ اوائل نوجوانی کے دنوں میں پیش آنے والے ہراسمنٹ کے ایک واقعے کو یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔

    معروف اداکارہ یامی گوتم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن اور نوجوانی میں ان کے ساتھ ہراسمنٹ کے بہت سے واقعات پیش آئے۔

    یامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ممبئی میں سفر کرنے کا ذریعہ سائیکل رکشا تھا جس پر بیٹھ کر وہ کالج جاتی تھیں، اس وقت کچھ لڑکے بائیک پر ان کا پیچھا شروع کردیتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لڑکے آوازیں کستے ہوئے اور گھورتے ہوئے ان کے رکشے کے آس پاس سے گزرتے تھے، جواب میں وہ بالکل خاموش رہتی تھیں اور کوئی درعمل نہیں دیتی تھیں۔

    یامی نے بتایا کہ ایک دن ایک لڑکا رکشے کے بے حد نزدیک آگیا اور اپنا ہاتھ بڑھا کر یامی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، جس پر یامی نے بے اختیار اس کے ہاتھ پر مار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ تھپڑ کھا کر وہ لڑکا گھبرا گیا اور دور چلا گیا، وہ خود بھی اس وقت بے حد خوفزدہ تھیں کیونکہ سائیکل رکشے پر سفر مشکل ہوتا ہے اور اس وقت توازن بگڑنے سے وہ گر بھی سکتی تھیں۔

    یامی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے ہونے والے واقعات یاد کر کے وہ آج بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔

  • بالی ووڈ میں اقربا پروری: یامی گوتم کا کیا کہنا ہے؟

    بالی ووڈ میں اقربا پروری: یامی گوتم کا کیا کہنا ہے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں اقربا پروری کا دور گزر گیا، ہم سب کو آج پر نظر رکھنی چاہیئے۔

    معروف اداکارہ یامی گوتم نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران کہا کہ بالی ووڈ تبدیل ہورہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)

    بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یامی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آج پر فوکس کرنا چاہیئے، بالی ووڈ کو بہتر جگہ بنانا چاہیئے جو اب ویسے بھی تبدیل ہورہا ہے۔

    یامی نے ساؤتھ کی فلموں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنے شائقین کو ذہن میں رکھنا چاہیئے اور اسی طرح کی فلمیں بنانی چاہیئے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yami Gautam Dhar (@yamigautam)

  • یامی گوتم کے چاکلیٹ کھانے کا خوبصورت انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    یامی گوتم کے چاکلیٹ کھانے کا خوبصورت انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے خوبصورت انداز میں چاکلیٹ کھاتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم صنم رے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ یامی گوتم نے گزشتہ روز ورلڈ چاکلیٹ ڈے کے موقع پر خوبصورت انداز میں چاکلیٹ کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر یامی گوتم نے لکھا ہے کہ میری پلیٹ کو دیکھو، یامی گوتم ان دنوں اپنی نئی آںے والی فلم بتل گل میٹر چالو میں شاہد کپور اور شردھا کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

    فلم میں یامی گوتم شاہد کپور کے ساتھ عدالت میں مقدمہ لڑتی ہوئی نظر آئیں گی، اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ سے قبل ممبئی کی عدالتوں میں کئی سماعتوں میں بھی شرکت کی تاکہ وہ اپنے کردار سے انصاف کرسکیں۔

    یامی گوتم متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں ریتھک روشن کے ساتھ قابل، جنونیت، وکی ڈونر، ایکشن جیکسن، بدلا پور، پاکستانی سنگر علی ظفر کے ہمراہ ٹوٹل سیاپا، سرکار تھری شامل ہیں تاہم انہیں شہرت فلم صنم رہے کے ذریعے ملی۔

    اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا پھر انہوں نے چھوٹی اسکرین پر پہلے ڈرامے چاند کے پار چلو میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ڈرامے کی کامیابی کے بعد انہیں بالی ووڈ سے فلم وکی ڈونر آفر ہوئی جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔