Tag: Yaseen Malik

  • برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

    برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک پر مظالم کیخلاف آوازیں اٹھ گئیں

    لندن : برطانیہ کے ایوانوں میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر آوازیں مزید بلند ہونے لگیں،

    برطانوی رُکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے یاسین ملک اور کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا۔

    عمران حسین نے برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس سے سوال پوچھا کہ ہندوستان کشمیر میں غیرقانونی پبلک سیفٹی ایکٹ استعمال کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ انسانی حقوق ورکرز اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

    عمران حسین نے لزٹریس سے سوال کیا کہ کیا بے گناہوں کے خون سے رنگی مودی حکومت سے ٹریڈ ڈیل کرنا درست ہے؟

    جس کے جواب میں برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کشمیر کے مسئلے کا دیرپا حل نکالیں۔

    مزید پڑھیں : برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسین ملک کی حمایت میں بول پڑے

    اس سے قبل بھی برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔

    انہوں نے ایوان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بھارت میں انسانی بنیادی حقوق کی حالت ٹھیک نہیں۔

     

  • بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بناڈالے

    بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بناڈالے

    سری نگر : بھارتی فورسزکشمیری رہنماؤں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے پراترآئی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دوجعلی کیسز بنا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کشمیری رہنماوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز میں چارج شیٹ بنادی۔

    پولیس نے بارہ مولا کےتھانہ سمبل میں2008 اور 2010 کےجعلی کیسز میں چارج شیٹ بنائی جبکہ2008 اور 2010 میں تحریک آزادی ریلی نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

    گذشتہ روز  یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بارہ مولہ کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک کی جانب سے پیشی کے لئے ایک  وکیل فراہم کرے تاکہ ان کے منصفانہ مقدمے کی سماعت کی جا سکے۔

    یاد رہے یاسین ملک اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

    دوسری جانب تین سالہ ننھے عیاد کے نانا کی شہادت کے بعد وادی سوگوار ہے، اہل خانہ عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    خیال رہے عیاد کی نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگائی ہوئی ہے، شہید بشیر احمد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تاہم غم سے نڈھال اہلخانہ مودی سرکار سے جواب چاہتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ، قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا ملنی چاہیے۔

    واضح مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، گزشتہ روز سری نگر میں فائرنگ سے ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا ، کشمیری نوجوان کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

  • یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یٰسین ملک ایک جدوجہد کا نام ہے وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، کرفیو اور تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی قلت کا نوٹس لے۔

    حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھ رہے ہیں لیکن کشمیری عوام بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، کشمیر کے منقسم خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ رابطے بحال کیے جائیں تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بات کرسکیں۔۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ لائن آف کنٹرول کے قریب دھرنے میں بیٹھے ہیں، کشمیر کے جسکول دھرنے میں شریک لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں: یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن شہری ہیں مگر کب تک لاشیں اٹھائیں گے، خونی مودی کشمیریوں کو مار رہا ہے، پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہے، کشمیر دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، جان بوجھ کر اسے حل نہیں کیا جارہا ہے۔

  • حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے، حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی حکومت آنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھے، شوٹر گن کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے لیکن آپ ان کی آواز بنیں۔

    [bs-quote quote=” جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشعال ملک "][/bs-quote]

    مشعال ملک کا طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کشمیر پر آرٹیکل لکھیں، کشمیر میں مہینوں کرفیو لگا دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی تک ممکن نہیں، کشمیری نوجوانوں کی بھی خواہشات ہیں لیکن انہوں نے آزادی کیلئے قربان کر دی ہیں۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ لاہور سے تحریک پاکستان کا براہ راست تعلق ہے، سال میں کشمیر پر ایک تقریب ہوتی ہے اور پھر پورا سال خاموشی، کشمیری نوجوانوں کی لاشوں پر ہیڈلائنز سے بھی نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا، پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے،  اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے: مشعال ملک

    مشعال ملک نے مزید کہا طلبہ اور اساتذہ بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے سیکرٹری جنرل کو ای میلز بھیجیں، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ باضمیر اور باکردار لوگ ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے، کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے، کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے: مشعال ملک

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشعال ملک نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 6 کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی فوج معصوم شہریوں پر شیلنگ کر رہی ہے۔

    کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے، جنت نظیر وادی کو بھارتی افواج نے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، حریت رہنماء یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے لیکن دنیا بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھارت جان لے وہ کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کر سکتا۔

    خیال رہے کہ آج مقوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ شہید نوجوان کار میں سوار تھے جب بھارتی فوج نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت پر سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت حریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی ہے، حکام نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سری نگر، پلواما سمیت دیگر اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریں پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، یاسین ملک کو دوران علاج دو مرتبہ زہر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کو دوران حراست دو با زہر دیا گیا جس ان کی حالت غیر ہوئی۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے سولہ سالہ کشمیری نوجوان قیصر صوفی کو تشدد کرکے شہید کردیا، قیصر صوفی پر انتہائی بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

    آج جب شہید کا جنازہ لے جایا جا رہا تھا اس پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران حراست قیصر صوفی نامی نوجوان کو بھی زہر دیا گیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کے مطالم اور جرائم فوری طور پر روکے جائیں۔

  • دہلی کو پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہیے: یاسین ملک

    دہلی کو پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہیے: یاسین ملک

    سری نگر: جموں و کشمیر کی تحریکِ حریت کے رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ وہ کشمیر کی تحریک کو اسلحہ فراہم نہیں کرتا۔

    کشمیری جدو جہدِ آزادی کے رہنما گزشتہ کئی دنوں سے قید میں تھے اور دورانِ علاج غلط انجکشن لگنے پر ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نے ہفتے کے روز چشمہ شاہی سب جیل سے رہا کیا تھا۔

    اتوار کو یاسین ملک نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بے پناہ تشویش کا اظہار کیا‘ یاد رہے کہ گزشتہ چارماہ میں یاسین ملک دوسرے علیحدگی پسند لیڈر ہیں جنہیں میڈیا تک رسائی دی گئی ہے۔

    اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ ایک سال میں لگ بھگ سو کے قریب جوانوں نے بھارتی فورسز سے اسلحہ چھینا اور مسلح جدو جہد کا راستہ اپنا یا ہے جس کے لیے دہلی پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے‘‘۔

    یاسین ملک نے مزید کہا کہ’’ دہلی کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ وہ کشمیر کی تحریک کی اسلحے سے مدد نہیں کرتا بصورت دیگر بھارت کو کم از کم 20 ہزار مسلح حریت پسندوں کا سامنا کرنا پڑتا جو اس کے لیے ناممکن ہے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کشمیر میں جس پیمانے پر حریت کی تحریک چل رہی ہے ‘ اتنی بڑی تحریک کو کچھ افراد یا کوئی ملک نہیں چلا سکتا بلکہ ایسی تحریکیں مقامی آبادی کی مرضی سے ہی چل سکتی ہیں اور اس تحریک کا سبب وہ بھارتی افواج کا تشدد اورمظالم ہیں جو ایک طویل عرصے سے وادی میں روا رکھے گئے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے ان میں مزید شدت آئی ہے۔

    یاسین ملک نے کشمیر کے شہریوں بالخصوص طلبہ کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی مدد سے وادی میں چارماہ سے کامیاب ہڑتال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ نوجوانوں کی زندگیوں اور آنکھوں کا صدقہ ہے کہ کشمیر کی آواز ایک بار پھر عالمی سطح پر سنی جانے لگی ہے‘‘۔

  • یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔

    پڑھیں: کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جنیوا کنونشن کے تحت عالمی برادری اپنی نگرانی میں حریت رہنماء کا علاج کروائے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو غلط انجکشن پلاننگ کے تحت لگایا گیا کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو قتل کرنے کی سازش تیار کی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے گی اور اقوام متحدہ سے گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کےعملی اقدامات کرے گی۔