Tag: yashma gill

  • ہانیہ اور یشما کی وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    ہانیہ اور یشما کی وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے جبکہ دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ہی وقت میں کیا تھا۔

    اداکارہ یشما گل اور ہانیہ عامر دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو مذاق میں انگوٹھی پہناتی نظر آرہی ہیں جبکہ یشما یہ کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ اب ہانیہ میری ہیں۔

    یہ ویڈیو جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی، ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ یشما ہانیہ کے ساتھ رہنے کی بہت کوشش کر رہی ہے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہر جگہ شروع ہوجاتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-aamir-gifts-yashma-gill/

  • شادی کا وقت آچکا ہے: یشمیٰ گل

    شادی کا وقت آچکا ہے: یشمیٰ گل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل نے انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔

    شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ یشمیٰ گل کا حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی خواہش کے اظہار کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    یشمیٰ گل نے سوشل میڈیا کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے مکہ شریف اور مدینہ منور میں نکاح پڑھانے کی اجازت دے دی۔

    اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اب شادی کا وقت آچکا‘‘۔

    اداکارہ کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کی اجازت دیے جانے کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے شادی کا وقت آنے کی بات لکھنے کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

    اسکرین شوٹ وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے اداکارہ کی جانب سے جلد شادی کرنے کے عندیے کی خبر شائع کی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے جنوری 2024 میں پہلی بار مدینہ منورہ اور مکہ شریف کے مقدس مقامات پر نہ صرف نکاح کی اجازت دی تھی بلکہ اس ضمن میں حکومتی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروسز شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

    اگرچہ ماضی میں بھی دنیا بھر کے مسلمان کعبت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقدس مقامات پر جاکر نکاح کی سنت ادا کرتے تھے، تاہم رواں برس سعودی عرب کی حکومت نے نکاح کے لیے حکومتی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل اداکاری کے علاوہ بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کو مختلف ویڈیوز میں ریکٹ لیے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں نے کیا اپلوڈ کیا ہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی‘۔

    یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • یشما گِل کو شادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول

    یشما گِل کو شادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کو ایک رشتہ ایپ پر شادی کیلیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق روایتی رشتہ آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر دل کا رشتہ ایپ پر یشما گِل نے اپنا پروفائل بنایا تھا جس کے بعد ان کو دنیا بھر سے شادی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

    اداکارہ نے چند روز قتل ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شوہر تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس طلب کی تھی۔

    قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دیا تھا۔

    انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

    میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔

    خالہ روحی بانو کے انتقال کا سن کر سکون کا احساس ہوا، فریال محمود

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔

  • ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟

    ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟

    بھارتی اداکار طحہٰ شاہ کا پیغام موصول ہونے پر معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ یشما گل خوشی سے نہال ہوگئیں۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا۔

    ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز ہیرامنڈی کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    ویب سیریز میں ‘تاجدار’ نامی کردار طٰحہٰ شاہ نے ادا کیا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، یشما نے بھی ان کی شاندار اداکاری پر ان کی تعریف کی۔

    طٰحٰہ شاہ نے یشما کے میسج بھیجنے پر انہیں جواب دیا اور سرحد پار سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    یشما گل بھارتی اداکار کا جواب ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

    شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

    یشما گِل نے اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور اسے ’فین مومنٹ‘ قرار دیا۔

  • یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ یشما گل کی مغربی لباس میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی تصاویر پر تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق یشما گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں یشما نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ بالکونی میں لی گئی تصاویر میں پس منظر میں آسمان اور خوبصورت بادل بھی واضح ہیں۔

    مداحوں نے یشما کی تصاویر کو خاصا پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    اداکارہ نمرہ کی جانب سے کی گئی نئی پوسٹ میں دوستوں کی اہمیت اجاگر کی گئی، نمرہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یشما گل کو اپنی بہترین دوست قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھراپی ثابت ہوتی ہے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل مزاحیہ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    ہزاروں مداحوں سمیت یشما گِل نے بھی نمرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کر رہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    The key to change … is to let go of fear

    A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

    یشما نے اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نمرہ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق لکھا کہ ’نمرہ خان ویڈیو بنانے میں جتنی ماہر ہیں انہوں نے بھی ایک کو شش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئیں۔‘

    یشما گِل کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ویڈیو بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اُن کی یہ ویڈیو بہت مزاحیہ بنی ہے۔‘