Tag: yasir nawaz

  • ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والوں کو چائے پانی دیا جاتا ہے: یاسر نواز

    ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والوں کو چائے پانی دیا جاتا ہے: یاسر نواز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے میرا  خیال ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والے افراد کو پیچھے سے چائی پانی دیا جاتا ہے۔

    پاکستان انڈسٹری کے ہدایتکار یاسر نواز نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ منفی تبصرہ کرنے والوں کو کیسے جواب دیتے ہیں۔

    پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ ماضی میں مجھے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے ڈپریشن ہوجاتا تھا، میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اور ٹرولنگ کو سنجیدہ لیتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

    یاسر نواز کی نظر میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کون؟ نام بتا دیا

    اداکار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز چلانے والے میرے جاننے والے ہیں، تو ماضی میں جب ایسا کچھ ہوتا تو میں انہیں فون کرکے کلپس یا پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہتا تھا لیکن اب میں ایسا نہیں کرتا کیوں کہ مجھے اب فرق نہیں پڑتا، جو بول رہا ہے انہیں اسی طرح جواب دو بھئی آپ بولتے رہو ہم تمھیں کسی کھاتے میں ہی نہیں لاتے۔

    اداکار نے کہا کہ جب ندا یاسر کا ’فارمولہ کار‘ کا کلپ وائرل ہوا تھا تو اس پر وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں، اہلیہ کا ڈپریشن ختم کرنے کے لیے میں نے اسی کلپ پر مزاحیہ ویڈیو بنائی، اس کے بعد ان کی اہلیہ کی پریشانی ختم ہوئی۔

    یاسر نواز نے کہا کہ اسی طرح اب ڈراموں اور فلموں پر تبصروں (ریویوز) کا سلسلہ چل پڑا ہے، تو مجھے میرے بھائی دانش نواز نے بولا آپ کو بُرا نہیں لگ رہا؟ آپ کے ڈرامے پر برے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    اس پر میں نے دانش کو جواب دیا کہ مجھے کوئی پرواہ ہی نہیں ہے، جنہیں جو بولنا ہے، بولتا رہے، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، ریویوز سے سے فلم کی کمائی پر زیادہ اثر پڑتا ہے لیکن ڈراموں پر اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔

    یاسر نے کہا کہ ڈراموں پر تبصروں کا فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جس ڈرامے کا ریویو خراب کیا جائے گا، اسے لوگ زیادہ دیکھتے ہیں، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی یا خراب ریویوز کرنے کے لیے تبصرہ کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں۔

    ہدایتکار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی تبصرہ کرنے والوں کو پیچھے سے چائی، پانی دیا جاتا ہے تاکہ منفی ریویو سن کر لوگ ڈراما دیکھنے آئیں۔

  • یاسر نواز نے وزن کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟

    یاسر نواز نے وزن کم کرنے کا کیا طریقہ بتایا؟

    معروف اداکاروں یاسر نواز اور ہارون شاہد نے وزن کم کرنے سے متعلق ٹپس بتائیں، دونوں کا کہنا تھا کہ اسکرین پر ان کا وزن زیادہ دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا وزن کم رکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکاروں یاسر نواز اور ہارون شاہد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    ہارون شاہد نے بتایا کہ ان کا وزن مناسب ہے لیکن وہ اسکرین پر فربہ لگتے ہیں لہٰذا وہ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک ہی طریقہ ہے تھوڑی سی بھوک چھوڑ کر کھانا کھایا جائے اور پیٹ مکمل طور پر نہ بھرا جائے۔

    یاسر نواز نے بتایا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں بہت دبلے پتلے ہوا کرتے تھے، ان کے والد انہیں پینٹ شرٹ نہیں پہننے دیتے تھے کیونکہ وہ اس میں مزید دبلے لگتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ وزن میں اضافے کے لیے ملائی، دودھ جلیبی اور انڈے وغیرہ کھایا کرتے تھے لیکن ان کے وزن میں اصل اضافہ ورزش کرنے سے ہوا۔

    یاسر کا کہنا تھا کہ ورزش کرنے سے ان کا جسم حرکت میں آیا اور بھوک میں بھی اضافہ ہوا جس کے بعد ان کا وزن بڑھنا شروع ہوا، تاہم اداکاری چھوڑ کر ہدایت کاری میں آنے کے بعد انہوں نے ورزش چھوڑ دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک بار پھر سے ورزش کر کے خود کو فٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • یاسر نواز کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ ہے؟

    یاسر نواز کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ ہے؟

    کراچی: معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ثانیہ سعید اور نیلم منیر کے ساتھ بہت اچھی رہی ہے۔ یاسر اور نیلم بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے بکھرے موتی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں عید کے خصوصی شو میں معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے بارے میں بتایا۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان سے دریافت کیا کہ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کس کے ساتھ زیادہ اچھی ہے تو انہوں نے ثانیہ سعید اور نادیہ جمیل کا نام لیا۔

    یاسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع میں ہر دوسرے ڈرامے میں ثانیہ سعید کے ساتھ کام کیا لہٰذا ان کے ساتھ ان کی بہت اچھی کیمسٹری ہے۔

    بعد میں انہوں نے اداکاری کم کردی، تاہم اب پھر سے ان کی آن اسکرین کیمسٹری نیلم منیر کے ساتھ بہت مقبول ہورہی ہے۔

    یاسر نے بتایا کہ نیلم کے ساتھ ان کا ڈرامہ دل موم کا دیا بے حد پسند کیا گیا تھا، دل موم کا دیا اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ تھا۔ اب ان کا ایک اور ڈرامہ بکھرے موتی عید کے بعد پیش کیا جائے گا جس کے ٹیزرز ریلیز کردیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی نیلم منیر کے ساتھ ایک فلم ‘چکر‘ بھی آئے گی جس کی ریلیز حالات کے معمول پر آنے تک مؤخر کردی گئی ہے۔

  • فلم رانگ نمبر نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    فلم رانگ نمبر نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

    کراچی : پاکستانی فلم ڈائریکٹر جامی مور نے کہا ہے کہ اے آر وائی  کی پیش کردہ فلم رونگ نمبر کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ باکس آفس کے اندرونی ذرائع کے مطابق ہمایوں سعید اور مائرہ خان کی فلم بن روئے سے زیادہ بزنس رونگ نمبر نے کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    علاوہ ازیں رونگ نمبر کے ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں ان تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے رانگ نمبر فلم کو بے حد پسند کیا اور اسے ایک سپر ہٹ مووی بناکر پاکستانی سنیما کو پروان چڑھایا۔

      انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم رانگ نمبر بھارتی اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان سے بھی زیادہ کامیاب فلم ہے۔

  • رانگ نمبر کی ٹیم مداحوں سے ملنے کراچی کے مال پہنچ گئی

    رانگ نمبر کی ٹیم مداحوں سے ملنے کراچی کے مال پہنچ گئی

    کراچی: عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کی کاسٹ ایٹریم مال پہنچ گئی جہاں انہوں مداحوں اور مال میں شاپنگ کے لئے آنے والوں کی جانب سے بھرپورپذایرائی ملی۔

    فلم کے مرکزی کردار دانش تیمور، جنیتا اسماء، سوہا علی ابڑو، جاوید شیخ اور دیگر نے مال کا رخ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کیا تھا۔

     

    Team #WrongNo Javed Sheikh, Danish Taimoor, Janita Asma, Yasir Nawaz, Nida Yasir, Hassan Zia, Danish Nawaz & Nadeem Jafri at Atrium Mall Releasing on eid ul Fitr Posted by ARY Films on Saturday, July 4, 2015
    فلم رانگ نمبرمخلوط کاسٹ پرمشتمل ہے اوراس میں نئے اور پرانے فنکاروں کا حسین امتزاض دیکھنے کو ملے گا۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے پر مزاح ٹریلر نے انٹرنیٹ پردھوم مچا رکھی ہے اور پاکستان کے فلمی شائقین بے صبری سے عید پر فلم ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔      

  • قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    کراچی (رپورٹ : شاہ جہاں خرم  / تصاویر پیار علی ) وائی این ایچ فلمز کی پیشکش اور اے آروائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونےوالی فلم رانگ نمبر قہقوں سے بھرپور ایک زبردست تفریحی فلم ہے ، جس کا پاکستانی فلم بینوں کا شدت سے انتظار تھا، یہ فلم اس عید الفطر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم رانگ نمبر کی تعارفی تقریب  منعقد ہوئی، جس میں معروف اداکار جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش تیمور، وقار علی ،محسن علی، دانش نواز اداکارہ سوہائی علی ابڑو ودیگر نے شرکت کی۔

    نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی سلور اسکرین کیلئے بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے، فلم رانگ نمبر مزاح، ایکشن، ڈرامہ اور رومان سے بھرپور فلم ہے ۔

    رانگ نمبر میں برجستہ تنزو مزاح کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز کاکہنا ہے کہ یہ فلم مزاحیہ موضوعات کیلئے میرے جنون کی واضح عکاسی کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر کے نام سے بننے والی فلم کیلئے یقین ہے کہ یہ فلم عوام کو مکمل تفریح فراہم کرے گی اور انہیں مسکرانے پر مجبور کرے گی ۔

    وقار علی کی ترتیب دی ہوئی موسیقی اور محسن علی کے قلم سے نکلے ہوئے لوٹ پوٹ کردینے والے مکالموں کے باعث فلم شائقین کیلئے ایک موضوع بن چکی ہے۔

    فلم کے گانے زاہد حسین نے ترتیب دیئے ہیں جو فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلیں گے۔ اے آروائی فلمز کے مطابق پاکستانی سینما تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔


    Kundi VIDEO Song (Wrong Number) Pakistani Movie…

    مختلف موضوعات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں، اے آروائی فلمز کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ رانگ نمبر کی ریلیز کے ذریعے فلم بینوں کیلئے سینما کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانے کے حوالے سے پیش رو کا درجہ رکھتے ہیں۔

    رانگ نمبر مکمل طور پر پاکستان میں بنائی گئی ہے ، تمام تکنیکی کام پاکستان میں مکمل کیا گیا ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو ایم جرجیس سیجا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اے آروائی کے بینر تلے پاکستان میں بنائی گئی ہر فلم کے ساتھ پھلتی پھولتی جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آروائی فلمز کی کوشش  ہے کہ فلم بینوں کو ہر بار مختلف قسم کی فلمیں پیش کی جائیں۔


    Wrong Number HD Official Movie Teaser Trailer…