Tag: yasir shah

  • پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    لاہور: پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد 14 جولائی سے شیڈول انگلینڈ دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہیں۔وہ عوام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش پر ملک کیلئے دوبارہ کھیلنے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر گزشتہ سال 27 دسمبر کو یاسر کو عبوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 میچز میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے باﺅلر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    لاہور:‌ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل لیگ اسپنریاسرشاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی سی بی نے یاسر کا سیمپل بی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نہ ہی پی سی بی یاسرشاہ کے معاملے پرآئی سی سی میں اپیل کرے گا، لیگ اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ستائیس دسمبر کو آئی سی سی نے وقتی طور پر معطل کردیا تھا۔

    یاسر شاہ کے خون میں کلور ٹالیڈون کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی، ڈوپنگ قوانین کے تحت مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر کھلاڑی پر چار سال پابندی لگ سکتی ہے لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو پابندی کم بھی ہوسکتی ہے۔

    یاسرشاہ نے بارہ ٹیسٹ میچوں میں چھتر کھلاڑیوں کو اپنی جادوئی گیندوں سے شکاربنایا۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،  یاسر شاہ دوسرے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر براجمان

    دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان شارجہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے۔

    بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر آگئے۔جبکہ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ مصباح الحق بھی بدستورٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن کا نمبر پر پہلا ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ راحت علی اور شعیب ملک کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

    طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔ راحت علی اور شعیب ملک کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

     

  • شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    دبئی: لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ میں مزید نکھار لانے کے گر سکھا دیئے، کہتے ہیں یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں یاسر کی عمدہ پرفارمنس شین وارن کو شارجہ کھینچ لائی، ٹریننگ کیمپ میں یاسر شاہ کو شین وارن نے ماہرانہ ٹپس دیں لیگ اسپنر کے گر سکھائے اور بیٹسمینوں کو کس طرح قابو کرنا ہے یہ ہنر بھی بتایا۔

    لیجنڈری اسپنر نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہا اورپیشن گوئی کرڈالی کہ یاسر شاہ دس سال کھیل گئے تو انکا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شین وارن سے سیکھنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے، وارن نے ایشیز سیریز کے دشمن انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی مدد کردی اور اب انگلش ٹیم کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی شین وارن کی پاکستانی کیمپ میں آمد کو خوش آمدید کہا اور کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شین وارن ہمارے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی کی ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری، یاسر شاہ دوسرے نمبر پر آگئے

    دبئی : دبئی ٹیسٹ میں جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آگئی، لیگ اسپنر یاسر شاہ دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔

    دبئی ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس نے کھلاڑیوں کی رینکنگ کو اوپر پہنچادیا ہے، دوسرے میچ کے ہیرو یاسر شاہ تین درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض اور عمران خان نے بھی گوروں کو اپنا نشانہ بنایا اور رینکنگ کو بہتر بنایا۔

    بیٹسمینوں میں مرد بحران یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، دبئی ٹیسٹ میں یونس خان نے کیرئیر کی اکتیسویں سینچری اور نو ہزار رنز مکمل کئے تھے، ٹیم کے سپہ سالار مصباح الحق اور مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی رینکنگ بہتر بنائی ہے۔

    انگلینڈ کے جوئے روٹ دنیا کے بہترین بیٹسمین بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے پہلی پوزیشن پر ہتھیالی، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، شارجہ میں کامیابی قومی ٹیم کو دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی.

  • دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز انگلینڈ نے3وکٹ پر130رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز انگلینڈ نے3وکٹ پر130رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے انگلینڈ کی سات وکٹیں درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنز کا پہاڑ سرکرنا ہوگا۔

    شاہین دبئی ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز میں برتری سے صرف سات وکٹیں کی دوری پر ہیں، چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروعات میں ہی لڑکھڑا گئی معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔

     انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے، انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے، اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔ لیکن ذوالفقاربابرنے بیل کو پویلین بھیج کرپاکستان کو وکٹ دلوائی۔

    چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈنے تین وکٹ پر ایک سو تیس رنز بنالئے، روٹ انسٹھ اور بیرسٹوچھ رنز پرناٹ آؤٹ ہے، میچ کے آخری روزانگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنزدرکارہے۔

  • قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کےدوران انجری کاشکار

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کےدوران انجری کاشکار

    ابوظہبی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،قومی کرکٹر کی انگلینڈ کیخلاف کل سے شروع ہونے والے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگی۔

     سیریز سے قبل سے انگلینڈ ٹیم کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن میں باؤلنگ میں مصروف تھے کہ اچانک کمر میں شدید درد محسوس کرنے کے باعث واپس پویلین لوٹ گئے۔

    یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے مطابق یاسر شاہ کو پہلے ٹیسٹ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • یاسرشاہ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    یاسرشاہ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    کولمبو: پاکستانی اسپنریاسرشاہ ٹیسٹ میچزمیں سب سے تیزی سے 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    یاسرشاہ نے یہ اعزازآج سری لنکا کہ خلاف اپنے نویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیزکے ویلنٹائن نے یہ اعزاز 8 ٹیسٹ میچز میں ، انگلینڈ کے بوبی پیل نے 9، اور بھارت کے اشون نے 9 میچز میں حاصل کیا تھا۔

  • فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: یاسر شاہ بنگلادیش بورڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں چوٹ لگنے سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا، صہیب مقصود، سہیل خان کے بعد یاسر شاہ بھی بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

     فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ زخمی ہوگئے، لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے ہاتھ کی سرجری کرائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے، وقاریونس

    محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے، وقاریونس

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کیلئے ٹیم میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کینگروز سے مقابلے کے لئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف بڑا میچ اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ یاسر شاہ کی سوئی ہوئی قسمت کوارٹرفائنل میں جاگ سکتی ہے۔ کوچ وقار یونس نے لیگ اسپنر کے نام پر غورشروع کردیا۔

    محمد عرفان کی جگہ یاسر شاہ کو موقع مل سکتا ہے۔ ایڈیلیڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا مضبوط حریف ہے۔

    مقابلہ سخت ہوگا۔ کینگروز کو پہلے بھی ہراچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے میچ کی طرح کھیلے تو جیتا جاسکتا ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ محمد عرفان کی انجری نقصان بڑا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ وقار یونس  کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کیلئے ایک دن اچھا آنا ہے اور ہوسکتا ہے وہ دن جمعے کا ہی ہو۔