Tag: yasir shah

  • ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کہتے ہیں کہ دباؤ میں آئے بغیر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں تاکہ پرفارمنس میں مزید بہتری آسکے،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا ہرکھلاڑی کی خواہش ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ جب انھوں نے دوہزار گیارہ میں ڈیبیو کیا تو بولنگ میں کافی خامیاں تھی،مشتاق احمد سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ساٹ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ لیگ اسپن اور فلپر پر کافی محنت کررہے ہیں،ایونٹ کے بعد سابق کرکٹر عبدالقادر سے گگلی کو بہتر بنانے کی ٹپس لینگے۔

    شین وارن کو یاسر شاہ آئیڈل سمجھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ آسٹریلیا جانے کا موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ٹپس لینگے،انکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی کھیلا نہیں ہوں،حتمی اسکواڈ میں شامل ہوا تو اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا۔

  • دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار 6وکٹوں پر281رنز

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار 6وکٹوں پر281رنز

    دبئی: پاکستانی شاہین دبئی ٹیسٹ کے تیسرےروز مشکلات میں گھر گئی، میزبان ٹیم کی دو سو اکیاسی رنز پر چھ وکٹیں گرگئیں، خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو بائیس رنز درکار ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں کیویز نے شاہینوں کو اونچی اڑان بھرنے سے روک لیا۔ یونس خان اور اظہر علی نے نصف سنچریاں بنائی، لیکن دونوں ہی لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹ پر دو سو اکیاسی رنز بنالئے۔

    پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز چونتیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع تو یونس خان اور اظہر علی نے ایک سو تیرہ رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، یونس خان باہتر رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان مصباح الحق نے اظہر علی کے ساتھ مل کچھ مزاحمت دکھائی، لیکن مصباح بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔

    اظہر علی نے بھی دیر نہ لگائی اور پچہتر رنز پر بولڈ ہو کر قومی ٹیم کی بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق کی اننگز کو بھی اچھا آغاز ملا لیکن یونس اور اظہر کی طرح اسد شفیق بھی لمبی باری نہ کھیل پائے، سرفراز احمد اٹھائیس اور یاسر شاہ ایک رن کے ساتھ چوتھےروز کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • دبئی ٹیسٹ: کیویز پہلی اننگ میں403 رنزبنا کرآؤٹ

    دبئی ٹیسٹ: کیویز پہلی اننگ میں403 رنزبنا کرآؤٹ

    دبئی: پاکستان ٹیم دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کے چار سو تین رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر چونتیس رنز بنالئے۔

    دبئی ٹیسٹ کا دوسرا بھی کیویز ٹیم کے نام رہا، کیا بلے بازو کیا گیند بار سب نے اپنے رنگ دکھائے، چار سو تین کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد کیوی بولرز شاہینوں کے دو مہرے کھسکانے میں کامیاب رہے،کیویز نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تینتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو سنچورین ٹام لیتھم انفرادی اسکور میں اضافہ کیے بغیر ایک سو سینتس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    کورے اینڈرسن اور جیمی نیشم کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیج کر شاہینوں نے میچ میں کم بیک کیا۔ لیکن ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ مارک کریگ کے تینتالیس رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے چار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ ذوالفقار با بر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہینوں کی پہلی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں تو فیق عمر اور شان مسعود موقعے کا فائدہ نہ اٹھاسکے، یونس خان ایک اور اظہر علی چار رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • دبئی ٹیسٹ:کیویز278 رنزپرچھٹی وکٹ بھی گنوا بیٹھے

    دبئی ٹیسٹ:کیویز278 رنزپرچھٹی وکٹ بھی گنوا بیٹھے

    دبئی :پاکسستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزنیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستانی باؤلروں کی کیوی بلے بازوں کی جلد آؤٹ کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 278 رنز پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی ہے، مذکورہ وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی،اس طرح یاسر شاہ نے دو احسان عادل نے بھی دو اور ذوالفقار بابر اورراحت علی ایک ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

  • آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا، تجربہ کاریونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعلان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، یونس خان سمیت تمام سینئرکھلاڑیوں کےلئے دروازے بند نہیں ہوئے۔

    اے آروائی نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے خبر سب سے پہلے بریک کی، یونس خان کا نام سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان بحث میں رہا، یونس کی جگہ اسد شفق کو ون ڈے اسکواڈمیں جگہ ملی، سعیداجمل کے متبادل کے طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں شامل کیا گیا، اویس ضیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اورعمرامین کی دونوں ٹیموں میں واپسی میں ہوئی۔

    ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی،محمد عرفان، انوارعلی وہاب ریاض اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، اویس ضیا، رضا حسن، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی، محمد عرفان، سہیل تنویر اور لاہور لائنز کے سعد نسیم کو پہلی مرتبی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ دی گئ ہے، جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

  • پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز: یاسرشاہ کی شمولیت کا امکان

    پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز: یاسرشاہ کی شمولیت کا امکان

    لاہور: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں سعید اجمل کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو موقع دیا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے کون ہوگا ٹیم میں ان اور کون باہر اعلان منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کے درمیان ٹیم کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے، چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس بہترین ٹیم تشکیل دینے کے لئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ٹیم کے انتخاب میں کپتان مصباح الحق کی رائے بھی بہت اہم ہے، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سعید اجمل کی معطلی کے بعد اسپن بولنگ کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہے جس کو پر کرنے کے لئے یاسر شاہ کو ٹیسٹ میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ٹیسٹ اوپننگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے احمد شہزاد کے ساتھ محمد حفیظ کو شامل کیا جاسکتا ہے، عمر اکمل کی دورہ سری لنکا میں ناقص کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو ٹیسٹ کے ساتھ ون ڈے میں بھی آزمایا جائے گا۔

    تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھا جائے گا جبکہ ون ڈے میں ان کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

    سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز سات اکتوبر سے ہوگا۔