Tag: Yasir Sultan

  • یاسر سلطان نے ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

    یاسر سلطان نے ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

    (22 اگست 2025):پاکستان کے جیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025 میں  برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

    ارشد ندیم کی انجری پاکستان کو جیولن میں ایک اور تمغہ حاصل کرنے سے نہیں روک سکی، پاکستان کے جیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ جنوبی کوریا میں ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

    یاسر سلطان نے چھٹی اور آخری باری میں 77.43 میٹر کی تھرو کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو اس سیزن کی ان کی بہترین کارکردگی قرار دی گئی، اس کے پہلے تھرو میں 75.79 ، 72.57 اور 72.88 میٹر شامل تھے جبکہ دو کوششوں کو غلط قرار دیا گیا تھا۔

    سری لنکا کے پیتھیراج رومیش تھرنگا نے شاندار 82.05 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جب کہ جاپان کے جنرل ناگانوما نے 78.60 میٹر کی کوشش کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسرسلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

  • ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ : پاکستانی جیولین تھرور کی شاندار کامیابی

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ : پاکستانی جیولین تھرور کی شاندار کامیابی

    نئے پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر سلطان نے دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کیلیے کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جدوجہد اور کامیابی میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں میری سب سے لمبی تھرو  78.10 میٹر تھی اور اس سے قبل ایشیا مقابلے میں براؤنز میڈل لیا تھا اس وقت میری تھرو 79 میٹر تھی۔

    واضح رہے کہ دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں سری لنکا نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی جبکہ پاکستان نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    یاسر سلطان

    سری لنکا 77.57 میٹر تھرو پھینک کر اور جاپان 77.25 میٹر تھرو پھینک کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

    دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کوریا میں منعقد کیے گئے تھے، چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا ہے۔ پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر سلطان کے ساتھ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری نے انجام دیے۔

  • آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    مظفر آباد: آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تھری کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

    ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواریاسر سلطان20142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو ہدری محمدسعید11608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

    پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔

    ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام نےآج پھر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔

    وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کویقینی بنایا ہے۔