Tag: yasmeen rashid

  • اگر ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی: یاسمین راشد

    اگر ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی: یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی حیا ہوتی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کیخلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، مہم بھی نہ کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا لیکن ان سب کے باوجود لوگوں نے محبت کی، امیدواروں کے نشان، نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا، جیل اور جیل سے باہر مشکلات برداشت کرنیوالے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • مریم نواز کے ایف ایس سی میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ یاسمین راشد نے پول کھول دیا

    مریم نواز کے ایف ایس سی میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ یاسمین راشد نے پول کھول دیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایف ایس سی میں نمبرز کم تھے، ان کے میڈیکل کالج میں داخلے کے کیا کچھ کیا گیا۔

    تفصیلات کے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے مریم نواز کے میڈیکل کالج میں داخلے کی پول کھول دی۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز کے ایف ایس سی میں نمبرز کم تھے، ان کے میڈیکل کالج میں داخلے کے کیا کچھ کیا گیا۔

    تحریک انصاف کی رہنما نے بتایا کہ کالج میں داخلے کیلئے خصوصی نشست بنائی گئی، نمبرزکم ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ کالج تبادلہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے داخلہ نہ ملنے پر پرنسپل کو بھی ہٹادیا تھا، مریم نوازکی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے۔

    یاسمین راشد نے شریف خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے آپ چوروں کا خاندان ہو، پوری دنیا میں آپ لوگ بدنام ہو، آپ مقبول ہے تو الیکشن کروالیں، پاکستان کے لوگوں کو آپ کی چوریوں کا پتہ ہے۔

  • جتنی مرضی دھاندلی پلان کرلیں پی ٹی آئی ہی ضمنی الیکشن جیتے گی، یاسمین راشد

    جتنی مرضی دھاندلی پلان کرلیں پی ٹی آئی ہی ضمنی الیکشن جیتے گی، یاسمین راشد

    لاہور : صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جتنی مرضی دھاندلی پلان کرلیں پی ٹی آئی ہی الیکشن جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ہمارے لیے بہت اہم ہے، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں وہاں ترقیاتی کا کام ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے درخواست دی ہے، ن لیگ والے دھاندلی کے ماہر ہیں،اپنے دفتر میں لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وکیل نے جھوٹا جواب جمع کرا یا، تارڑ صاحب کی تصویر پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، سی ٹی او جھنگ کی کرسی پر تارڑ صاحب براجمان ہیں، اصولی طور پر کوئی بھی کسی کی کرسی پر بیٹھ نہیں سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی 170 کی ایک یوسی میں 126 فیصد ووٹ کا اضافہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے بتایاکہ یہ نادرا کی غلطی ہے، نادرا کی غلطی ہے تو لکھ کر دیں تاکہ ریلیف کی کوشش کریں.

    یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تارڑ صاحب نے اسمبلی میں غیر اخلاقی حرکت کی، جتنی مرضی دھاندلی پلان کرلیں پی ٹی آئی ہی الیکشن جیتے گی، ووٹ نہیں بڑھائے جاسکتے توپھر لکھ کر دیں تاکہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ جتنی بھی کوشش کرلیں ہم انکا پیچھا کرتے رہیں گے، سترہ جولائی کا معرکہ پی ٹی آئی ہی سرکرے گی۔

  • راناثنااللہ چھپ کر نکلتے ہو ، باہرنکلو ہم تمھیں بتائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

    راناثنااللہ چھپ کر نکلتے ہو ، باہرنکلو ہم تمھیں بتائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ اپنے گارڈ کیساتھ چھپ کر پھرتے ہو باہرنکلو ہم بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں لانگ مارچ کےدوران پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کیس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگی۔

    یاسمین راشد نے بتایا کہ ہم 25 مئی کولانگ مارچ کے لیے نکلے، میں نےاپنےگاڑی آگےکی توہم پرشیلنگ شروع کی گئی، میرے ڈرائیور کو نیچے اتارا اور گھسیٹ کرلے گئے،یاسمین راشد

    پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس والےنےمیراہاتھ پکڑکرمجھےنیچےاتارا، وہاں کوئی لیڈیزپولیس نہیں تھی، میں اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرکے واپس چلی گئی، 72سال عمرہوگئی ہےآج تک ایسی پولیس گردی نہیں دیکھی۔

    انھوں نے کہا کہ میں صحت کی منسٹر رہی ہوں انہوں نے مجھ پرڈنڈےبرسادئیے، پولیس والوں نے میری گاڑی کےشیشے توڑ دئیے، پولیس والوں نے آنسو گیس کا شیل گاڑی میں پھینکا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوال کیا کہ میں کیا دہشت گرد ہوں، جو آنسو گیس پھینک رہے ہیں، میں نے جب گاڑی روکی تولوگوں نے شیشوں پرڈنڈے مارنا شروع کردیے، شیشے ٹوٹنےکی وجہ سے میرے دونوں ہاتھ زخمی ہوگئے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان کاارادہ تھاکہ ہم لوگوں کوختم کردیں، ناجائز حکومت کو کس چیز کا خوف ہے کیوں ایف آئی آر درج کرنے نہیں دیتے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بیرونی طاقتوں کواپنا ضمیر بیچا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری عمراوربڑھاپا دیکھیں اورانہوں نے ہمارےساتھ کیاکیا، میرا دوپٹہ کھینچا گیا مجھے ہاتھ سے پکڑ کر کھینچا گیا۔

    یاسمین راشد نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ تم اپنےگارڈکیساتھ چھپ کرپھرتےہوباہرنکلوہم بتائیں گے، اس ظلم کاہم پوراحساب لیں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں، یاسمین راشد

    پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں، یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کیلیے الیکشن ہوئے ہی نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن الیکشن ہو اس روز ایک امیدوار کو مارپیٹ کر وہاں سے باہر نکال دیا جائے تو وہاں الیکشن کیسے ہوسکتا ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ اس روز وزیراعلیٰ کے ایک امیدوار پرویز الہٰی و مارپیٹ کرک باہر نکال دیا گیا تو یہ الیکشن تو ہوئے ہی نہیں، پھر 26 اراکین نے اپنی پارٹی کے خلاف جاکر ووٹ دیے، منحرف ارکان نااہل ہیں تو وہ الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو عدالتی فیصلے ہورہے ہیں ان پر دکھ ہوتا ہے کہ اگر یہ اسی طرح یکطرفہ فیصلے کرتے رہے تو معاملات کیسے چلیں گے۔

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کا الیکشن اور حلف برداری غیر آئینی ہے، پنجاب کابینہ کا اعلامیہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی کابینہ نے وزیراعلیٰ کیلیے حمزہ شہباز کے حلف کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

  • وزیر صحت پنجاب  یاسمین راشد کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی صحت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کا ایک بار پھر کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پنجاب کو تیز بخار، کھانسی کی علامات ہیں، کرونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ مثبت آئیں۔

    واضح رہے کہ یاسمین راشد رواں ماں کے دوران دوسری بار عالمی وبا کرونا کا شکار ہوئی ہیں ، ان کا 4 جنوری کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم 5 روزہ آئسولیشن کے بعد 9 جنوری کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب تیسری بار کرونا وبا کا شکار ہوئی ہیں جبکہ وہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی نبردآزما ہیں حال ہی میں ان کی کیمو تھراپی بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کے سر کے تمام بال جھڑ گئے تھے۔

    بریسٹ کینسر سے لڑنے کے دوران بھی یاسمین راشد نے اپنی سیاسی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تھی جس پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے ان زبردست خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

  • پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین  کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب

    پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کی52فیصدآبادی کوکوروناکی پہلی خوراک لگا چکے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم نسلوں کوبچانےکی مہم ہے، والدین مہم کے دوران اپنےبچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ویکسین کےذریعے ہی ہم بچوں کومہلک بیماریوں سےمحفوظ بناسکتے ہیں، وزیراعظم صحت کےشعبہ میں بہتری لانےکیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

    یاد رہے این سی او سی کے اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب پہلاصوبہ جہاں50فیصدسےزائد اہل آبادی کوایک ڈوز لگادی گئی، کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی شرح پنجاب میں 52 فیصد ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے پی میں ایک خوراک کی شرح48،سندھ میں40 اوربلوچستان 17 فیصد ،اسلام آباد میں ایک ڈوزکی شرح 87 ،آزاد کشمیر میں59 اورجی بی میں54 فیصد ہے جبکہ ملک میں کم از کم ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔

  • کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوویکس نے 17ملین ویکسین پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر اپنانی چاہئیں، لاہور میں 3.79، راولپنڈی 1.9، ملتان میں1.3کورونا کی شرح ہے، ہم لوگوں کوبار بار کہتے ہیں گھروں سے نہ نکلیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کےمقابلےہمارےہاں زیادہ ایس اوپیزفالوہورہےہیں، لاہورمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن18جگہوں پرہے، لاک ڈاؤن کے تحت 5ہزار سے زائد لوگوں کوآئیسولیٹ کیا ہے ، آہستہ آہستہ نمبر کم ہورہے ہیں، آج سےاسکول کھل گئے،مانیٹرنگ جاری ہے، 8 فروری کو ایک بارپھرریویو کریں گے۔

    کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کوچین نے5لاکھ کوروناویکسین دی ہیں، چینی حکومت کی شکرگزارہوں،یہ ہمیشہ سے ہمارا دوست ملک رہاہے، کورونا ویکسین فراہمی کا سلسلہ اگلے 2دن میں شروع ہو جائے گا، وفاقی حکومت نےاین سی اوسی کےتحت ویکسین کی پراپرکلیکشن کرلی ہے ، بدھ سے تمام چیف منسٹرفرنٹ لائن ورکرز کیلئے ویکسین شروع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 17 ملین ویکسین کوویکس نے پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، فروری کے آخر تک مزید ویکسین بھی پاکستان آجائے گی، 20 فیصد آبادی کیلئے کوویکس نے فری ویکسین دے دی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ونجی سیکٹرزکےفرنٹ لائن ورکرزکومفت ویکسین دے رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرزہیں۔

  • پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل

    پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہونے والا کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے ، تجزیے کے نتائج چند روز میں آجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا چین کے ساتھ ہونے والا ٹرائل مکمل ہوچکاہے، ہمارا  چین کے ساتھ ٹرائل کا کینیڈا میں تجزیہ چل رہاہے ، تجزیےکےنتائج چندروزمیں آجائیں گے، کوروناویکسین پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکودی جائےگی۔

    ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناوائرس سےاموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے،کوروناویکسین پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکودی جائےگی۔

    صحت کارڈ کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں 52لاکھ خاندانوں کوصحت سہولت کارڈ دیے جاچکے ہیں،پنجاب کےہرخاندان کو صحت سہولت کارڈ دیا جائے گا۔

    خیال رہے چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی ،پی آئی اے خصوصی بوئنگ777 طیارے سے چین سے کورونا ویکسین پاکستان لائے گی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین جلد پاکستان آجائیں گی۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

  • وزیرصحت پنجاب کا تحصیل مری ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    وزیرصحت پنجاب کا تحصیل مری ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل مری ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹی ایچ کیو مری میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، وزیر صحت نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

    اس موقع پر وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھاکہ ٹی ایچ کیو مری میں ڈاکٹرز اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین نے صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات پر اسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ مختلف اسپتالوں میں اچانک دوروں کا مقصد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تحریک انصاف نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر ریکارڈ بھرتیاں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوردراز کے علاقہ جات میں مریضوں کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شعبہ صحت میں بہتری سرفہرست ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکومت نے جعلی صحت سکیموں پر عوام کے کروڑوں روپے ہڑپ کئے، شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کے بیرونی قرضے ابھی تک ادا کر رہے ہیں۔