Tag: Yaum-e-Ashur

  • پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    یہ بات انہوں نے یوم عاشور چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چین کی خوشیوں میں پاکستانی عوام اور حکومت برابر کےشریک ہیں، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کی دوستی اب آئرن برادرز کےاٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے، پاکستان کو چین سے بے مثال، مخلصانہ،آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عظیم منصوبہ خطے میں ترقی، خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، سی پیک کے باعث چین سےتعلقات نئے دور میں داخل ہوئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین دوستی سی پیک کی شکل میں آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے، چین، پاکستان امن، ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کرکام کر رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: کہاتھا ناں شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب


    علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کا درس ظلم وجبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہترہے اورکربلاگواہ ہے کہ سچائی اوراصول جبرکی بنیادپرنہیں مٹائے جاسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے

    ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے

    کراچی: حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے،جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنے کےلیےسیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    یوم عاشور کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے ناصرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    یوم عاشور کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس کے راستوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

    کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔


    کراچی


    کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جواپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کی گزرگاہوں کو ملانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس میں آنے والے افراد کی جامع تلاش لی جائے گی۔


    یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم


    وزارت داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشور پر صوبہ سندھ میں چار ہزار 281 جلوس برآمد ہوں گے، 14 ہزار 563 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ تعزیوں کے ایک ہزار 552 جلوس برآمد ہوں گے۔

    ترجمان وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار 485 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ 655 جلوس برآمد ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے کراچی میں 9 ہزار 912 پولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


    لاہور


    محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سمیت دس اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ان اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی جائے گی۔


    پشاور


    پشاور میں یوم دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوگا اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    سی سی پی او پشاور کے مطابق شہر میں 120 ماتمی جلوس اور 300 سے زیادہ مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ پولیس فورس کو پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔


    کوئٹہ


    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر میں یوم عاشور پر پولیس کے 6 ہزار اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اور حساس مقامات پر پولیس کے علاوہ ایف سی کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 50 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائی گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم

    یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم عاشورہ کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسولﷺکا پیغام انسانیت کے لیےمشعل راہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے شہدائےکربلا کی قربانی سے زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔

    صدرممنون حسین نے کہا کہ ریاستی معاملات چند افراد کی خواہشات کے تابع نہیں کیےجاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺکی قربانی کےمقاصد کومدنظررکھنا چاہیے۔


    وزیراعظم پاکستان کا پیغام


    وزیراعظم پاکستان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نے حق وباطل کی لڑائی میں جان کا نذرانہ دیا

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ نواسہ رسولﷺنے جان دے کرحق کوحقیقی فتح سے سرفراز کیا، شہدا کے لہو نے ثابت کردیا حق لازوال اور باطل مٹنے کے لیے ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواسہ رسولﷺکا پیغام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایثاروقربانی،مساوات، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اندرونی وبیرونی خطرات کے پیش نظراختلافات کوبھلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔