Tag: year 2020

  • سال2020کیسا گزرا؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    سال2020کیسا گزرا؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عالمی موسمیاتی تنظیم، ڈبلیو ایم او کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایشیاء میں 2020اس وقت تک کا ریکارڈ گرم ترین سال رہا ہے۔ ڈبلیو ایم او نے ایشیاء میں موسم کی صورتحال سے متعلق اپنی پہلی رپورٹ مرتب کی ہے۔

    اس میں بتایا گیا ہے کہ ایشیاء میں گزشتہ سال کا اوسط درجۂ حرارت، عالمی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 0.5ڈگری زیادہ تھا اور یہ100 سالوں سے زیادہ عرصے میں بلند ترین تھا۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ درجۂ حرارت 1981ء سے 2010ء تک کے دورانیے کے 30 سالوں کی اوسط کے مقابلے میں 1.39 سیلسیئس زیادہ تھا، اس 30 سالہ اوسط کا فرق ایشیاء کے شمالی حصوں میں زیادہ تھا۔

    مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلابوں، سمندری طوفانوں اور حاری گردابی طوفانوں نے تقریباً پانچ کروڑ لوگوں کو متاثر کیا اور نتیجتاً 2020ء میں ایشیاء میں پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

    ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق ڈیٹا کے باہمی تبادلے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار اور قدرتی آفات سے نبٹنے کی صلاحیت سے محروم علاقوں کی مدد کیلئے ایک بین الاقوامی ڈھانچے کو تقویت دینے کی غرض سے ملکوں کو مل جُل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سال 2020 کی چند دل چسپ تصاویر دیکھیے

    سال 2020 کی چند دل چسپ تصاویر دیکھیے

    سال 2020بھی گزر گیا اور اپنے پیچھے بہت سی خوشگوار اور افسوسناک یادیں بھی چھوڑ گیا جس کے نقش ہمارے ذہنوں میں موجود رہیں گے۔

    یوں تو کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سال 2020 دنیا کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا، اس کے باوجود لوگوں نے اس دوران میسر آنے والے تفریح کے مواقع سے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔

    اس حوالے سے 2020میں دنیا بھر میں ہونے والی کچھ سرگرمیاں اور واقعات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، اس البم سے کچھ منتخب تصاویر دیکھیے اس تصویر گیلری میں!

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لوگ روحانی پاکیزگی اورخوش بختی کے لیے سالانہ میلے میں  ٹھنڈے پانی سے نہا کر نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ یہ روایت کئی سال سے چلی آ رہی ہے۔ 
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مقامی افراد اپنے عقیدے کے مطابق روح کی پاکیزگی اورخوش بختی کے لیے سالانہ میلے میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ یہ روایت گزشتہ کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔

    جاپان کے اوکایاما ٹیمپل میں لنگوٹ پہنے لوگ لکڑی کی چھڑی پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پادری کی جانب سے پھینکی گئی چھڑی کو پکڑنے والا سال کا خوش قسمت آدمی تصور ہوتا ہے۔ جاپان کے اوکایاما ٹیمپل میں لنگوٹ پہنے لوگ لکڑی کی چھڑی پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پادری کی جانب سے پھینکی گئی چھڑی کو سب سے پہلے پکڑنے والا سال کا خوش قسمت آدمی تصور کیا جاتا ہے۔

    مصر کی وادیٔ اسوان میں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں ایک شخص اپنے گھر کے سامنے اونٹ سے اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔ مصر کی خوبصورت وادیٔ اسوان میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر ایک شخص اپنے گھر کے سامنے پالتو اونٹ سے اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو عقائد کے مطابق موت کے دیوتا یمراج کا روپ دھارے ایک شخص لوگوں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی تلقین کر رہا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو عقائد کے مطابق موت کے دیوتا یمراج کا روپ دھارے ہوئے ایک شخص لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کررہا ہے۔

    بیلاروس میں ایک شخص نے کار نما ٹانگہ بنا رکھا ہے، گھوڑے کے پیچھے ایک گاڑی کا ڈھانچہ لگایا گیا ہے جس میں  استعمال شدہ اشیا، بیٹری، ییڈلائٹس اور دیگر چیزیں بھی نصب ہیں۔  بیلاروس میں ایک شخص نے کار نما تانگہ بنا رکھا ہے، گھوڑے کے پیچھے ایک گاڑی کا ڈھانچہ لگایا گیا ہے جس میں استعمال شدہ اشیا، بیٹری، ییڈلائٹس اور دیگر چیزیں بھی نصب ہیں۔

    فرانس میں کرونا وبا کے باعث بند تھیٹرز دوبارہ کھلے تو فلم بینوں کے درمیان کچھ کھلونے رکھ کر سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند تھیٹرز دوبارہ سے کھلے تو فلم بینوں کی نشستوں پر ان کے درمیان کچھ کھلونے رکھ کر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی۔

    اسپین میں کرونا کے باعث بیلوں کا سالانہ میلہ منسوخ ہو گیا۔ ایک سیاح سووینئیر شاپ کے باہر تصویر بنوا رہا ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کے باعث بیلوں کی دوڑ کا سالانہ میلہ منسوخ ہو گیا، ایک سیاح سووینئیر شاپ کے باہر تصویر بنوا رہا ہے۔ جسے پہلی نظر میں دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

    برطانیہ کے ساحلی شہر ڈوور میں پرندے نے ماسک کو اپنی چونچ میں جکڑ رکھا ہے۔ برطانیہ کے ساحلی شہر ڈوور میں ساحل پر ایک پرندے نے ماسک کو اپنی چونچ میں جکڑ رکھا ہے جو شاید یہ پیغام دینا چاہ رہا ہے کہ انسان ماسک کی اہمیت بھی کو مد نظر رکھے۔

    ویتنام میں 92 سالہ شخص اپنے 16 فٹ لمبے بالوں کی تصویر بنوانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 80 سال سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔ویت نام میں92 سالہ شخص اپنے 16 فٹ لمبے بالوں کی تصویر بنوانے میں مصروف ہے۔ ان صاحب نے گزشتہ 80 سال سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔

    اٹلی کے ساحلوں میں سیکیورٹی پر مامور خواتین تربیت یافتہ کتوں کے ہمراہ ایک ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔  اٹلی کے ساحلوں میں سیکیورٹی پر مامور خواتین تربیت یافتہ کتوں کے ہمراہ ایک ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔

    میکسیکو میں سراپا احتجاج ٹیکسی ڈرائیورز کا منفرد احتجاج، ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا رُوپ دھار رکھا ہے۔   میکسییکو میں اپنے مطالبات کے حق میں ہونے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے منفرد احتجاجی مظاہرے کے موقع پر ایک شخص اسپائیڈر مین کا روپ دھارے اپنی ٹیکسی کے پاس افسردہ بیٹھا ہے۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک پارک میں کتا اسکیٹ بورڈ پر اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔   روس کے دارالحکومت ماسکو کے مقامی پارک میں ایک کتا اسکیٹ بورڈ پر اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔

  • کراچی، سال 2020 کا پہلا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

    کراچی، سال 2020 کا پہلا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

    کراچی: سال 2020 کا پہلا مقدمہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2020 کا آغاز ہوتے ہی گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز پکڑ لیے۔

    [bs-quote quote=”آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب عوام نے چور کو پکڑ کر دھو ڈالا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی موبائل گشت پر مامور تھی، ملزمان میں فہد اور نبیل شامل ہیں، مقدمہ نمبر 01/2020 غیرقانونی اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل پر درج کیا گیا۔

    ایس ایچ او گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک پستول اور چھینے گئے تین پرس بھی برآمد کرلیے گیے ہیں، گرفتارملزمان فہد اور نبیل نے دوران تفتیش ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    اس سے قبل آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب عوام نے چور کو پکڑ کر دھو ڈالا، چور موٹر سائیکل کی بیٹریاں چوری کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق دو گھنٹے قبل پارکنگ سے ایک موٹرسائیکل ہوئی تھی، چور دوسری موٹر سائیکل چوری کرنے آیا تو پکڑا گیا۔

    چور کے قبضے سے موٹر سائیکلوں سے نکالی گئی 5 بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں، عوام نے چور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔