Tag: year

  • سال 2030 تک سالانہ 55 لاکھ خواتین کینسر کا شکار ہوں گی، رپورٹ

    سال 2030 تک سالانہ 55 لاکھ خواتین کینسر کا شکار ہوں گی، رپورٹ

    پیرس: امریکی کینسر سوسائٹی میں عالمی صحت کی سینئر نائب صدر سیلی کوال نے کہا ہے کہ کینسر کی بیماری دنیا بھر میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور 2030 تک اس سے سالانہ 55 لاکھ خواتین ہلاک ہوسکتی ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈ کانگریس  میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی آباد ی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کینسر کے مرض میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہورہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک کینسر سے سالانہ 55 لاکھ خواتین کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ گزشتہ 15 سالوں میں اس مرض کی شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کینسر پر ریسرچ کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق 2012 میں دنیا بھر میں کینسر کے 67 لاکھ کیسز سامنے آئے, جبکہ 35 لاکھ خواتین اس مرض کے باعث چل بسیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کا شکار ہونے خواتین کی بڑی تعداد غریب اور درمیانے درجے کے ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے برعکس امیر ممالک میں اس بیماری کے پھیلنے کی شرح قدرے کم ہے۔

    عالمی سطح پر خواتین کے سرطان کے نام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہرسات میں سے 1 خاتون کینسر کا شکار ہوکر جان کی بازی ہاررہی ہے۔ جو دل کی بیماریوں کے بعد خواتین کی موت کی بڑی وجہ ہے۔

    واضح رہے کہ سرطان کی مختلف اقسام ہے جن میں پھیپھڑوں، بڑی آنت، چھاتی وغیرہ شامل ہیں، یہ بیماری جان لیوا ہے تاہم اس کی روک تھام ابتدائی مراحل میں ممکن ہے۔

  • سال دوہزار چودہ زمین کا گرم ترین سال قرار

    سال دوہزار چودہ زمین کا گرم ترین سال قرار

    نیویارک: امریکی ادارے ناسا نے سال دوہزار چودہ کو زمین کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔

    سال دوہزار چودہ تو بیت گیا لیکن اس کی حقیقت ناسا نے بیان کردی.

    ناسا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سورج اپنی آب و تاب کیساتھ زمین کو گرماتا رہا جس نے تمام ریکارڈ توڑدیئے۔

    سائنسدانوں نے جائزے کے بعد دوہزار چودہ کودنیا کا سب سے گرم ترین سال قرار دیا ہے ۔

     رپورٹ کے مطابق سال کا اوسط درجہ حرارت گزشتہ برسوں سے ایک اعشاریہ چار درجہ فارن ہائیٹ زیادہ رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے اٹھارہ سو اسی لیکر اب تک سب سے زیادہ گرمی دوہزار چودہ میں پڑی جس سے لوگ بل بلا اٹھے۔

    گرمی میں اضافے کے باعث مستقبل میں بہت سے ساحلی شہر ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔