Tag: yemen airstrike

  • صنعاء: فضائی حملے میں 8افراد ہلاک

    صنعاء: فضائی حملے میں 8افراد ہلاک

    یمن : سعودی فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے.

    یمن کے صوبے حدیدہ میں حوثی قبائل اور صدر عبدالہادی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ، حامیوں کی معاونت کے سعودی اتحاد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز کردہ سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھی فضائی حملے کیے گئے۔

    یمن میں قیام امن کے لئے ہوئے مذاکرات میں جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جو آج سے لاگو ہے۔

  • صنعاء:یمن سعودی اتحادی افواج کے حملے، 40افراد ہلاک

    صنعاء:یمن سعودی اتحادی افواج کے حملے، 40افراد ہلاک

    یمن: سعودی اتحادی افواج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    یمن کے شہر حجاح اور صنعاء میں سعودی اتحادی افواج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی، سعودی حکام کے مطابق حجاح میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری کونشانہ بنایا گیا، جس میں موجود چھتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    صنعاء میں فوجی بیس کے قریب ایک گھر کو نشانہ گیا، جسکے نتیجے میں چار شہری بمباری کا شکار ہوگئے، شہری ہلاکتوں کے باوجود سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔

    دوسری جانب یمنی صدر منصورالہادی نے ایران پر مشرق وسطی میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

  • یمن: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری، 10 ہلاک متعدد زخمی

    یمن: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری، 10 ہلاک متعدد زخمی

    صنعا: جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحادی طیاروں کی صنعا پر بمباری جاری ہے، حوثی قبائلیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    سعودی اتحادی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے، دارالحکومت صنعا میں اسپورٹس کمپلیکس پر بمباری اور میزائل حملوں دس افراد کے ہلاک ،متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    یہ حوثی قبائلیوں کا جنگی گاڑیوں کا اسٹوربھی ہے، بمباری سے کمپلیکس میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئی جبکہ بمباری سے قریبی واقع رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • یمن: عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحاد کے حملے جاری، 21افراد جاں بحق

    یمن: عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحاد کے حملے جاری، 21افراد جاں بحق

    یمن :عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحادی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں، میزائل حملوں میں اکیس افراد جاں بحق چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    یمن کے دارلحکومت صنعاء میں سعودی جیٹ طیاروں نے حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے باعث رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    عدن اور تعز میں حوثی قبائل اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

    سعودی حکام نے عارضی جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی قبائل نے عارضی جنگ بندی پرعملدرآمد کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی تعینات نہیں کیے گئے اس لیے فضائی حملے جاری رہیں گے۔

  • صنعا: یمن میں عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملے

    صنعا: یمن میں عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملے

    یمن:عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملوں اور جھڑپوں کے باعث پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے، حوثی قبائل اور سابق صدر منصور الہادی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

    عدن میں حوثی قبائل اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں پینتیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ یمنی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں دس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    جنگ بندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں جنگ سے تباہ حال افراد کی امداد شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • یمن : سعودی اتحاد کی بمباری سے مزید 8شہری ہلاک ہوگئے

    یمن : سعودی اتحاد کی بمباری سے مزید 8شہری ہلاک ہوگئے

    یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے مزید آٹھ افراد لقمہ اجل ہوگئے، امریکا نے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    یمن میں رمضان المبارک کے موقع پر بھی سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صنعاء میں سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف پینتیس سے زائد حملے کیے، جس میں آٹھ شہری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

    اس قبل سعودی حملے میں ایک ہی خاندان کے ستائیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں اب تک اٹھائیس سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے جنگ سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • یمن : شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا شکار، 7افراد ہلاک

    یمن : شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا شکار، 7افراد ہلاک

    یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یمنی عوام نے سعودی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    یمن کے شہر سعدہ میں شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمابری کا شکار ہوگئی، دلہن سمیت سات افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، صنعاء میں حوثی قبائل کے حامیوں نے مظاہرے میں سعودی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر شدید مذمت کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سعودی بمباری سے خوفزدہ نہیں ہیں تاہم صدرمنصور الہادی کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    مظاہرین نے سعودی حملوں اور صدر منصور الہادی کے خلاف مزاحمت میں حوثی قبائل کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یمن میں دو ماہ سے جاری حملوں میں سعودی اتحادی افواج حوثی قبائل کے خلاف واضح کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ جنیوا میں یمنی سیاسی رہنماؤں کے درمیان مزاکرات کے لیے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، جس کے لیے یمنی سیاسی رہنماء جنیوا میں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

  • یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    عدن: سعودی عرب کے شہر قطیف میں خودکش دھماکے بعد سعودی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے تیز کردیے، ادھر یمنی صدر منصور الہادی نے جنیوا میں امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔

    سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد میں خودکش دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن میں تابڑ توڑ حملے کیے۔

     سعودی اتحاد کے جیٹ طیاروں نے حججا اور عطاق میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پربمباری کی جس پر حکام نے انتیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    صدر منصور الہادی نےیمن میں باغیوں کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سےجنیوا امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیاہے۔

  • سعودی عرب کو یمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران

    سعودی عرب کو یمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران

    یمن : صنعا ائرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے ایرانی طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر ایران نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، ایران نے کہا کہ سعودی عرب کویمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

    عدن میں حوثی قبائل اور سابق صدر کےحامیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید بارہ شہری ہلاک ہوئے، سعودی جیٹ طیاروں نے صنعاء ائیرپورٹ پر بمباری کی ہے۔

    سعودی عرب نے یمن میں فضائی بمباری کے ساتھ حوثی قبائل کے خلاف تربیت یافتہ قبائلی جنگجو بھی یمن کی سرحد میں داخل کردیئے ہیں،  جس سے جھڑپوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی اتحادی افواج نے ایک طرف یمن میں فضائی حملے تیزکردیے اور دوسری طرف فوجی تربیت یافتہ یمنی قبائلی جنگجوؤں کو حوثی قبائل کے زیرِ تسلط علاقوں میں داخل کردیا۔

    جس سے حوثی قبائل اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

    سعودی فوج حکام نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف کامیابی کے لیے زمینی مداخلت کو ناگزیر قراردیتے ہوئے قبائلی جنگجوؤں کو تربیت دی تھی۔

     

  • یمن:باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، 6بچوں سمیت 45افراد ہلاک

    یمن:باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، 6بچوں سمیت 45افراد ہلاک

    یمن: سعودی عرب اوراتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں چھ بچوں سمیت پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اکیس باغیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائی جاری ہے، حملوں میں باغیوں کے ٹھکانوں اور سعدہ میں اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، مصر اور سعودی عرب کے بحری بیڑے یمن پہنچ گئے ہیں۔

    ریاض میں اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد عصیری نے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملوں میں حوثی کے زیرِ قبضہ طیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور یمن کی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر اتحادی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

    یمن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں باغیوں کے زیرِ تسلط فوجی بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے یمن کا دفاعی نظام شدید متاثر ہوا ہے، فضائی حملوں کے باوجود جنوبی اور مشرقی علاقوں میں باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

    یمنی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے مکمل خاتمے تک فضائی حملے جاری رہیں گے اور باغیوں کی پیش قدمی رکتے ہی حملے ختم کردئیے جائیں گے۔