Tag: Yemen blast

  • یمن کے تعز میں حوثی قبائل اورسابق صدر کے حامیوں میں جھڑپیں

    یمن کے تعز میں حوثی قبائل اورسابق صدر کے حامیوں میں جھڑپیں

    تعز: یمن کے شہرتعز میں حوثی قبائل اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپوں میں گولہ باری کا بھرپوراستعمال جاری ہے۔

    یمن میں چھ ماہ سے جاری جنگ میں تعزسب سے زیادہ متاثرہوا،شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حوثی قبائل اورسابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    گزشتہ ماہ حوثی قبائل نے شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا جبکہ سابق صدر کے حامیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،چھ ماہ سے جاری تنازع میں سعودی اتحادی افواج کوفضائی کارروائیوں اور سابق صدر کے حامیوں کے بھرپور حملوں کے باوجود حوثی قبائل کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

  • یمن: نماز عید پر مسجد میں 2دھماکے،29افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    یمن: نماز عید پر مسجد میں 2دھماکے،29افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    یمن : نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دو خود کش دھماکوں کے نتیجے میں انتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صنعا کی مسجد البلیلی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکوں نے سب کچھ بدل دیا اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مسجد کے وسط جبکہ دوسرے نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔

    واقعے میں دو درجن سے زائد نمازی جاں بحق ہوئے، خودکش دھماکوں کے باعث مسجد کا اندرونی و بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا.

    امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    یمن میں کشیدگی کے دوران صنعا کو متعدد بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے۔ تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری کسی نےتسلیم نہیں کی، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔