Tag: Yemen conflict

  • یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    عدن: سعودی عرب کے شہر قطیف میں خودکش دھماکے بعد سعودی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے تیز کردیے، ادھر یمنی صدر منصور الہادی نے جنیوا میں امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔

    سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد میں خودکش دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن میں تابڑ توڑ حملے کیے۔

     سعودی اتحاد کے جیٹ طیاروں نے حججا اور عطاق میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پربمباری کی جس پر حکام نے انتیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    صدر منصور الہادی نےیمن میں باغیوں کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سےجنیوا امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیاہے۔

  • یمن: جنگ بندی کےباوجود فریقین میں جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک

    یمن: جنگ بندی کےباوجود فریقین میں جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک

    عدن: یمن میں جاری پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود عدن میں سابق صدر حامی منصور ہادی اور میں حوثی قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    یمن میں جنگ بندی کے باوجود عدن شہر کے وسطی علاقے تعز میں سابق صدر منصور ہادی کی حامی فوج اور حوثی قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    عدن کےشہریوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود کو ئی فرق نہیں پڑا ہے اور شہر بدستور حوثیوں کے قبضے میں ہے جس کے خلاف مقامی ملیشیا مزاحمت کر رہی ہے۔

     دوسری جانب قوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو حدیدہ اور المکلا کی بندرگاہوں پر امدادی سامان لے کر سات جہاز پہنچے ہیں جن پر ایندھن، گندم اور خوراک کا دیگر سامان لدا ہوا ہے۔

  • یمن تنازعے میں پاکستانی اورسعودی شہری جاں بحق

    یمن تنازعے میں پاکستانی اورسعودی شہری جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کی سرحد پریمن کی جانب سے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں ایک پاکستانی اورسعودی شہری جاں بحق ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق یمن کی جنگ میں اب تک 1400 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ پاکستانی شہری کی ہلاکت کسی غیر ملکی کے مارے جانے کا یہ پہلاواقعہ ہے۔

    سعودی عرب کے شہری دفاع کے ترجمان علی ال شہرانی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ سرحدی شہر نجران میں ایک اسکول اور رہائشی عمارت پر میزائل لگنے کے نتیجے میں پاکستانی شہری کی موت ہوئی‘‘۔

    Yemen

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حملے میں ایک سعودی بچہ اورتین مختلف ممالک کے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں چینل الاخباریہ نے حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کی فوٹیج بھی نشرکی ہے۔

    پاکستانی حکام نے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

  • صنعا: باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

    صنعا: باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

    یمن: حوثی باغیوں کیخلاف کارروائیاں ستروِیں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اتحادی افواج نے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے زیرِقبضہ فوجی اڈے کونشانہ بنایا۔ ملک کے شمالی صوبے میں بمباری سے خاتون سمیت چارافراد ہلاک ہوگئے۔

    یمن میں سعودی عرب کی زیرِقیادت اتحادی فوجوں کی کارروائیاں سترہویں روز بھی جاری ہیں، تازہ حملوں میں دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے شمالی حصوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔

    عدن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ اسٹیڈیم پر اتحادی افواج نے بمباری کی، جہاں اسلحہ چھپایا گیا تھا، ریڈکراس نے عدن کے بعد صنعا میں امدادی سامان اور دوائیں پہنچائیں۔

    اقوام متحدہ نے فضائی حملوں اور زمینی لڑائی میں روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کا وقفہ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔

    سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے اتحادی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں میں باغیوں کی قائم کردہ چیک پوسٹس اور دیگرٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ یمن کے بحران میں اب تک خواتین اوربچوں سمیت چھ سوسے زائد افرادہلاک اورایک لاکھ بے گھرہوچکے ہیں، مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

  • سعودی فوج کو پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، جنرل عسیری

    سعودی فوج کو پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، جنرل عسیری

    ریاض: سعودی افواج کے ترجمان بریگیڈ یئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج جنگی مہارت میں اول نمبر کی فوج ہے، سعودی عرب کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    سعودی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی جنگی مہارت دنیا میں اول نمبر پر ہے اور سعودی افواج کی خواہش ہے کہ پاکستانی فوج یمن میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل ہو، پاک فوج کی شمولیت سے باغیوں سے لڑنے والی فوج ایک بھرپورطاقت بن جائے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ سعودی افواج کو پاکستانی فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، تاہم پاکستان نےاتحاد میں شمولیت سے متعلق پوزیشن واضح نہیں کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے جمعے کو منظور کی جانے والی قرارداد میں یمن میں جنگ بندی کیلئے ثالث کا کرادار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اس جنگ میں فریق نہیں بنے گا۔

  • پاکستان کا یمن بحران پرثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا یمن بحران پرثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پانچویں روز بھی جاری ہے، اجلاس میں یمن کی صورتِحال پر قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایازصادق کی صدارت میں جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں ثالث بنے گا، اراکین نے مشترکہ اجلاس کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    یمن میں امن کیسےہو ؟ پاکستانی پارلیمنٹ میں دو قراردادیں سامنے آچکی ہیں، تحریکِ انصاف نے بحران کے حل کیلئے اپنا مسودہ اسپیکر کو پیش کردیا ہے، جس کی تصدیق خود اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کر دی ہے، دوسری قرارداد حکومت کی جانب سے لائی جارہی ہے، یمن بحران پر فریق بنیں یا ثالث؟ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج فیصلہ متوقع ہے۔


    پاکستان کا یمن بحران پرثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ


     

    پاکستان کی پارلیمنٹ نے یمن کے مسئلے میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پارلیمنٹ میں متقفقہ طور منظور کی گئی مشترکہ قرارداد میں سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کی کوئی بات نہیں گئی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بارہ نکاتی قرارداد پیش کی، جس میں چار نکات اہم ترین ہیں، سب سے اہم نکتہ یہ ہے پاکستان یمن مسئلے پر غیرجانبدار رہے۔

    پہلا سعودی عرب نے پاکستان سے بری، بحری اور فضائی مدد کی درخواست کی تھی۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔

    منظور کردہ قرارداد میں سعودی عرب کی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کو اولین ترجیح قرار دیا گیا، دوسرا پاکستان کی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ اور اوآئی سی کو فوری جنگ بدی کے اقدامات کی تجویز بھی دی،  تیسرا پاکستان کی پارلیمنٹ نے امت مسلمہ اور عالمی برادری سے امن کیلئے عملی اقدامات کا تقاضا کیا۔

    چوتھا مشترکہ اجلاس کی قرارداد میں یمن میں متحارب دھڑوں پر ڈائیلاگ کا راستہ اپنانے پر زور دیا گیا۔

    پانچواں قرارداد میں کہا گیا ہے یمن کی صورتحال خطے میں شورش پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

    چھٹا پانچ روز بحث کے بعد پارلیمنٹ کی قرارداد میں یہی بات سامنے آئی کہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ یمن تنازع میں غیرجانبدار رہتے ہوئے سفارتی کردار ادا کرے۔


    یمن کے مسئلے پر پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور


     

    یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے، ایوان کے مشترکہ اجلاس میں منظور شدہ قراداد کے بارہ نکات میں یمن کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔


    یمن کی صورتحال خطے میں بحران پیدا کرسکتی ہے،  قرارداد


    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں یمن کی صور تحال پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی۔

    قرارداد کا متن میں کہا گیا کہ یمن کی صورتحال خطے میں بحران پیدا کرسکتی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا حکومت کا فیصلہ خوش  آئندہ ہے۔  یمن کا مسئلہ پرامن طور سے حل کیا جائے۔

    متن میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی یمن میں فوری جنگ بندی کرائے، پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے آگے ہوگا، یمن میں متاثرہ افراد کی مدد کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مسلم امہ اور عالمی برادری یمن کے معاملے پر کردار ادا کرے۔

    سینیٹر محسن لغاری کا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  یمن کا مسئلہ راتوں رات پیدا نہیں ہوا، پارلیمنٹ کی رائے ہے پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالث کا غیرجانبدار رہنا اہم ترین ہے، بے گناہوں کا قتل عام رکوانا مسلم امہ کی ترجیح ہونا چاہئے۔

    پارلیمنٹ کے باہر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یمن کے مسئلے کا حل مذاکرات قرار دے دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ یتیم ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کو بیوقوف بنایاجارہا ہے ۔

  • یمن کی صورتحال, پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا

    یمن کی صورتحال, پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بھی جاری رہے گا

    اسلام آباد: یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج چوتھے روز بھی جاری رہے گا، ایوان میں ار کان پارلیمنٹ یمن کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیں گے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی خانہ جنگی اور سعودی عرب فوج بھیجنے کے حوالے سے ایوان میں بحث جاری ہے، سعودی عرب فو ج جائیگی یا نہیں سوئی ابتک اسی نقطے پر اٹکی ہوئی ہے۔

    تاہم مشترکہ اجلاس میں ابھی تک فوج بھیجنے کے حق میں کوئی ایک تقریر بھی نہیں ہوئی ۔

    سینیٹر اعتزاز احسن ،امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق، جمعیت العلماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، غلام احمد بلور، ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سب کا مؤقف تھا کہ سعودی عرب فوج نہ بھجوائی جائے بلکہ پاکستان دونوں ممالک میں ثالث کا کرادر ادا کرے۔

    کئی رہماؤں نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ یمن کی جنگ سے سعودی عرب کی سالمیت کو کیا خطرہ ہے حکومت اسکی وضاحت کرے ۔

  • مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے سب کچھ نچھاور کرسکتے ہیں، علامہ مقصود

    مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے سب کچھ نچھاور کرسکتے ہیں، علامہ مقصود

    کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے سب کچھ نچھاور کرسکتے ہیں تاہم یمن کے معاملے پر پاکستان کو فریق نہیں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں یمن کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کرنے دیا جائے ، یمنی مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ ہمارے عشق و مودت کا مرکز ہیں، جن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

    پاکستان مسئلے کے پُر امن حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے، موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے، یمن جنگ کا نقصان امت مسلمہ اور فائدہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوگا۔

  • یمن سے آنیوالے134پاکستانی لاہورپہنچ گئے، شاندار استقبال

    یمن سے آنیوالے134پاکستانی لاہورپہنچ گئے، شاندار استقبال

    لاہور:  یمن سے پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچنے والوں میں سے ایک سو چونتیس مسافر خصوصی پرواز سے لاہور پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ساتھ ان کے عزیزواقارب کی خوشی دیدنی تھی، یمن میں پاکستانی نیشنل اسکول کی ذمہ دارخاتون نے کہا کہ محصورین کا اسکول میں ہرممکن خیال رکھا گیا، پاکستان نیشنل اسکول کے وائس چئرمین نے حالات بہتر ہونے کے بعد یمن واپسی کا ارادہ ظاہر کیا۔

    ایک مسافر کا کہنا تھا کہ وہ موت کے منہ سے بچ کر آئے ہیں، مسافروں کے اہل خانہ نےاپنے پیاروں کا استقبال گلاب کی پتیاں نچھاورکرکےاور مٹھائی کھلا کر کیا۔

    اس سے قبل پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے آنے والے ا ڑسٹھ پاکستانیوں کو لے کرلاہور سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی خصو صی پرواز محصور پاکستانیوں کو لے کر لاہور سےاسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔

    پی آئی اے حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے مسافروں کا والہانہ استقبال کیا۔۔ مسافروں کے اہل خانہ نےاپنی خوشی کا اظہار ہار پہنا کراور مٹھائی کھلا کرکیا۔

  • یمن کی صورتحال پرغور کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس

    یمن کی صورتحال پرغور کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس

    اسلام آباد: یمن کی صورتحال پر پالیسی سازی کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آج دوسرا روز ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کے معاملے پرغور کیا جارہا ہے۔

    گذشتہ روز کے اجلاس میں اراکین نے حکومت سے استفسار کیا کہ فوج بھیجنے کے حوالے سے حکومت نےسعودی عرب سےکیا وعدے کیےہیں۔ اراکین نے اظہار خیال کرتےہوئےکہاکہ حکومت یمن کےمعاملےمیں ایوان کواعتماد میں لے۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے اجلاس سےخطاب میں تصدیق کی کہ سعودی حکومت نےپاکستان سے برّی،بحری اورفضائی تعاون کی درخواست کی ہے۔ کل کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شریک ہوئے تاہم انہوں نے خطاب نہیں کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شرکت کی تاہم آج کے اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہیں۔


    یمن کی جنگ میں ہمیں شامل نہیں ہونا چاہیے، میر حاصل بزنجو


    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نیشنل پارٹی کے رکن اور سینیٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان احتیاط سے کام لے، بات چیت سے یمن کے مسئلے کا حل نکالے، یمن کی جنگ میں ہمیں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

    نیشنل پارٹی کے رکن اور سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یمن میں فرقہ ورانہ لڑائی نہیں خانہ جنگی ہے، ہم یمن  معاملے پر اس طرح بحث کر رہے ہیں، جیسے جنگ پاکستان میں آگئی ہو۔ مشرق وسطی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے پاکستان کا تعلق نہیں ہے بلکہ اس صورتحال کو مشرق وسطیٰ کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

    میر حاصل بزنجو نے تجویز دی کہ مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کیا جائے کہ سعودی عرب واپس جائے اور یمن میں بھی امن قائم ہو۔


    جنگوں میں قبرستان آباد ، بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوجاتی ہیں،سراج الحق


     .پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جنگ سے نکالنے کیلئے کوششیں کرنی چایئے جنگ کہیں بھی ہو نقصان انسانیت کا ہوتا ہے، سعودی عرب سے دوستی نبھانی ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہوگا، جنگوں میں قبرستان آباد ، بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوجاتی ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، قرآن بھی امن کے قیام کا حکم ہوتا ہے، جنگ میں پھولوں نہیں آگ اور بارود کی بارش ہوتی ہیں، اٹھارہ کڑور عوام ایوان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہی ہیں، امن ہماری ضرورت ہے، بحیثیت مسلم  ہمارا امن کا پیغام قرآن ہے، سب مسلمان بھائی ہیں ۔

    حکومت مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر مبارک باد کی مستحق ہے، پاکستان کو مسئلے کا حصہ بننے کے بجائے اسکے حل کی طرف جانا چایئے، سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاطت سب کی ذمہ داری ہے، یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، جنگ سے امریکی اور اسرائیلی کے اسلحے منڈی کو فروغ ملے گا۔

     سراج الحق نے کہا کہ مسلم ممالک کی دوستی حکومت سے نہیں عوام سے ہے ریاستوں کا احترام کو ضروری سمجھتا ہوں، یمن کا مسئلہ یمن کے اندر ہی حل ہونے کی ضرورت ہیں، کسی کی بھی ہار یا جیت ہو نقصان دونوں کا ہوتا ہے، یمن کے ساتھ سعودی عرب کی طویل سرحد لگتی ہے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ مکہ مدینہ سے محبت کے بغیر صحیح مسلمان نہیں ہوسکتے، کبھی مسلک تو کبھی فرقہ واریت کے تحت جنگ کرائی جاتی ہے، آگ نہیں بھجائی گئی تو پوری امہ مسلم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔

    ماضی کی بجائے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، عام انسان کا مسئلہ آٹا ، لوڈ شیڈنگ،  مہنگائی اور دہشتگردی ہے۔


    اےاین پی کے رہنما غلام احمد بلور نے یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی


    عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی اور کہا کہ  یمن میں جو بھی ہو رہا ہے وہ ایک مسالک کی جنگ ہے اس جنگ میں شامل سے یہ جنگ پاکستان آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ مسلمان بھائی میں کوئی فساد ہو جائے اس جھگڑے کو حل کرنے کا حکم ہے۔

    اےاین پی کے رہنما غلام احمد بلور نے یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی۔

    انہوں نے کہا کہ یمن فوج بھیجنے سے بہتر ہے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے، جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان مسئلے کے حل میں ثالث کردار ادا کرنے نہیں کر سکے گا۔


    یمن بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ، مشاہد حسین سید


    ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یمن بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، پاکستان چین کی مدد سے یمن کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے، سلامتی کونسل سیز فائر یا مذاکرات کےلئے اقدامات کرے۔

    انھوں نے کہا کہ  یمن میں ہونے والی جنگ سے سعودی زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یمن میں ہونے والی جنگ کا اغاز قبائلی مسائل سے ہوا، پاکستان کو جنگ بندی، یمن میں امن کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے۔

    مشاہد حسین سید نے تجویز دی کہ پاکستان ترکی کے مدد سے ثالث کا کردار ادا کرے، پاکستان کو مسئلے کے حل کیلئے قائدانہ کردار اداکرناچاہیئے۔


    سعودی حکومت کو محدود مدد کی پیشکش کی جاسکتی ہے، فرحت اللہ بابر


    پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کو مشورہ دیا کہ سعودی حکومت کو محدود مدد کی پیشکش کی جاسکتی ہے، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ بھی شامل ہو۔

    فرحت اللہ بابر نے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے طیارے، بحری جہاز اور مسلح افواج کی درخواست کی ہے، سعودی عرب کو نہ نہیں کہہ سکتے۔

    فرحت اللہ بابر نے خطاب میں کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان نے اردن کی درخواست پر فوج بھیجی، جس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، ہمیں ایران سے تعلقات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے، ایران سے تعلقات کشیدہ ہونے پر بلوچستان میں بھی خیبر پختونخوا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔


    خورشید شاہ کی یمن کی صورتحال پر بند کمرہ اجلاس بلانے کی تجویز


    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ حساس ہے تو تمام جماعتوں کے سربراہان کو بند کمرہ اجلاس میں اعتماد میں لیا جائے۔

    خورشید شاہ نے یمن کی صورتحال پر بند کمرہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پوائنٹ اسکورنگ نہیں چاہتے، ترکی اور پاکستان کو مل کر راستہ نکالنا چاہیے، یمن کی صورتحال پر حکومتی رویہ مثبت ہے۔