Tag: YEMEN-SECURITY

  • صنعا: یمن میں عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملے

    صنعا: یمن میں عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملے

    یمن:عارضی جنگ بندی کے باوجود سعودی فضائی حملوں اور جھڑپوں کے باعث پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سعودی اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے، حوثی قبائل اور سابق صدر منصور الہادی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

    عدن میں حوثی قبائل اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں پینتیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ یمنی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں دس کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    جنگ بندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں جنگ سے تباہ حال افراد کی امداد شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • یمن میں اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    یمن میں اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    یمن: اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، برطانوی ریڈ کراس نے مزید امدادی سامان عدن روانہ کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں جنگ متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ادویات کی شدید قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یمن پر اتحادی ممالک کی بمباری سے سینکڑوں اسکول اور کئی اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    برطانوی فلاحی ادارے نے یمن میں متاثرین جنگ کی امداد کیلئے نئی کھیپ عدن روانہ کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے متاثرین یمن کی بحالی کیلے عالمی برادری سے دوسو چوہتر ملین ڈالر کی امداد مانگ لی ہے۔

  • یمن پراتحادی ممالک کی بمباری قابل مذمت ہے، حسن نصراللہ

    یمن پراتحادی ممالک کی بمباری قابل مذمت ہے، حسن نصراللہ

    بیروت:حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے یمن پر بمباری کی شدید مزمت کی ہے۔

    بیروت میں وڈیو کانفرنس سے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی عرب اوراسکے اتحادی ممالک کی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع قابلِ افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بائیس دن سے جاری بمباری میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن سعودی حکومت تاحال اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    حسن نصراللہ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں خطے میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔