Tag: yemen situation

  • یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے پلان تیار

    یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے پلان تیار

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی ہدایت پر یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لیئے پلان تیار کرلیا گیا ہے، پی ائی کے دو طیارے روانگی کے لئے تیار ہیں۔

    وزیرِاعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم نے یمن سے پاکستانیوں کے فوری انخلاء کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی، یمن میں ریاستی ڈھانچہ تباہ اور بیشتر ایئر پورٹس غیر فعال ہوچکے ہیں۔

    یمن میں محصور پاکستانیوں کو قافلوں کی شکل میں ہمسائیہ ممالک لایا جائے گا، جہاں سے پی آئی اے کے ذریعے ان کو وطن لایا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق یمن میں پاکستانی سفارتخانے اور ایوی ایشن کی کلیئرنس ملتے ہی پی آئی اے کے طیارے روانہ ہو جائیں گے۔

    وزیرِاعظم نے یمن میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ جہاں بھی پاکستانی مشکل میں ہیں، ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

  • نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےگزشتہ رات نائن زیرو پر کارکنوں سےخطاب میں کہا کہ ایم کیوایم مرکزپر چھاپہ اور آپریشن، متحدہ کوختم کرنےکی سازش ہے۔

    الطاف حسین کے خطاب کے دوران فوجی جرنیلوں کے خلاف عمران خان کےبیان کی وڈیوبھی دکھائی گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے رات گئے اہم خطاب میں اپنے کارکنوں کے سامنے مائنس الطاف حسین فارمولارکھا، جسے سب نے فلگ شگاف نعرے لگا کر مسترد کردیا، مطلوب افراد کو باہر سے لایا گیا تھا لیکن ان کی گرفتاری نائن زیرو سے دکھائی گئی۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب قیامت تک پورا نہ ہوگا،الطاف حسین ایم کیوایم مرکزپرچھاپہ اور آپریشن کا مقصد متحدہ کو ختم کرنےکی سازش ہے، آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنان کو چن چن کر مارا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے زندہ نہیں بچے، قسم ہے ایم کیو ایم نے نہیں مارا اگر کسی کا دماغ گھوم جائے اور وہ انہیں گھما دے تو ہمارا کیا قصور۔

    الطاف حسین نے کہا کہ فوجی جرنیلوں کی شان میں عمران خان نے گستاخی کی۔

      انھوں نے گلوبٹ پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف کو بھی تنقید بنا ڈالا، گلو بٹ نے پولیس کی نگرانی میں ماڈل ٹاون پر حملہ کیا گلوبٹ مسلم لیگ کا نامی گرامی رکن مانا جاتا ہے تو گلو بٹ کی گرفتاری کیلئے نوازشریف کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کہ بین الاقوامی اورجغرافیائی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے پاکستان کو یمن سعودی جنگ میں نہیں کودنا چاہئے

    نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا کہنا ہے ان کی آصف زرداری سے تفصیلی بات چیت ہو ئی ہے اورمیں نے اپنا عندیہ ان کو دے دیا ہے میری سوچ کے مطابق یمن اورسعودی عرب کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے طے کیا جانا چا ہئے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ شدید ہوجائے تو بھی پاکستان کو اس جنگ میں نہیں کودنا چاہئے،  پاکستان کو اپنے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا اور اس جنگ سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہوگا۔

  • یمن میں امریکہ کے عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے، سعودی سفیر

    یمن میں امریکہ کے عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے، سعودی سفیر

    واشنگٹن:  سعودی سفیرعادل الزبیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یمن میں سیاسی اورعسکری کارروائیوں میں بھرپور تعاون کررہا ہے، سعودی عرب امریکا کی جانب سے یمن میں عسکری اورانٹیلی جنس تعاون پر شکر گزار ہے۔

    امریکہ میں تعینات سعودی سفیرعادل الزبیر نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال پرامریکی صدر باراک اوباما اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے اور شاہ سلمان نے یمن میں فضائی حملوں پر امریکہ کے تعاون کو سراہا ہے۔

    سعودی سفیرعادل الزبیرکا کہنا ہے کہ یمن میں صرف ایک ہی مشن ہےاور وہ حکومت کو بچانا ہے، شدت پسند یمن میں معصوم شہریوں کومیزائلوں سے نشانہ بنا رہےہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب  کی یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری ہے جبکہ امریکا سعودی عرب کو لاجسٹک اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کررہا ہے۔

  • یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے

    یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے

    یمن:حوثی باغیوں نے عدن پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، یمنی صدرعبد الربوہ منصور ہادی سعودیہ عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب نے یمن سے ملحقہ سرحدپر بھاری ہتھیار منتقل کردیئے ہیں۔

    لبنانی ٹی وی کے مطابق باغیوں نے جنوبی بندرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی عرب پہنچنے والے صدر ہادی کی گرفتاری پر بیس ہزار ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

    باغیوں نے صدر کے حامیوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حوثی باغی العناد ائیربیس پر قبضے کے بعدعدن میں داخل ہوگئے ۔

    سعودی عرب نے یمن کے ساتھ سرحد پر بھاری ہتھیار منتقل کردیئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ فوجیوں اور سو سے زائد لڑاکا طیاروں کو تیاررہنے کا حکم دیا ہے۔

     روسی صدر ولادی میرپوٹن نے یمن کی صورتحال پر ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا،جس میں یمن میں فوری جنگ بندی پرتبادلہ خیال کیا گیا، چین نے بھی یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • یمن: باغیوں کےٹھکانوں پرسعودی عرب کے فضائی حملوں کا آغاز

    یمن: باغیوں کےٹھکانوں پرسعودی عرب کے فضائی حملوں کا آغاز

    یمن: باغیوں کی پیش قدمی اور صدر منصورہادی کے صدارتی محل سے فرار ہونے کے بعد سعودی عرب نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، امریکا نے سعودی عرب کو لاجسٹک اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنےکی تصدیق کردی ہے۔

    یمن میں باغیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے سعودی عرب نے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، یمنی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں سعودی عرب سمیت دس ممالک شامل ہیں، امریکا میں تعینات سعودی سفیر عدل الجبیر کے مطابق بڑی تعداد میں طیارہ شکن  توپیں یمن کی سرحد پر نصب کردیں گئی ہیں۔

    پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ آپریشن یمن کی حکومت کوبچانے کے لئے ہے اور کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق شروع کی گئی ہے، جس میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی شامل ہے۔

    یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی شہر عدن میں باغیوں کی آمد کے بعد صدر ہادی صدارتی محل سے فرار ہوگئے، باغی ائیر پورٹ اورسرکاری ٹی وی پر قابض ہیں۔

    باغیوں کی جانب سے ٹی وی سے صدر منصور ہادی کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔