Tag: Yemen

  • یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    صنعا: اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسف نے کہا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے باعث ہر 10 منٹ پر ایک یمنی بچہ دم توڑ دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی جانب سے یمن میں متاثرہ بچوں سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں مناسب خوراک کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر 10 منٹ ایک بچہ دم توڑ دیتا ہے‘‘۔

    یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں جنگ بندی نہ کی گئی تو بچوں کی ہلاکت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے‘ جنگ کے باعث ہی بچوں کو مناسب خوراک کے انتظامات مہیا نہیں کیے جارہے۔


    پڑھیں: ’’ یمن میں شہریوں کی ہلاکت ،امریکا کا سعودی عرب کواسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان ‘‘


    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے شہر میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جبکہ صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

    خیال رہے یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ یمن میں فوجی کیمپ پرخودکش حملہ،48افرادجاں بحق ‘‘


    جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنی شہریوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔

  • اسلام آباد کی صورتحال سے ملک غیر مستحکم ہورہا ہے، طاہر اشرفی

    اسلام آباد کی صورتحال سے ملک غیر مستحکم ہورہا ہے، طاہر اشرفی

    لاہور: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کرپشن اور احتساب سے کسی کو انکار نہیں مگر اسلام آباد میں جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں اس کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    لاہور میں دفاع حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ احتساب اور کرپشن روکنے سے کسی کو انکار نہیں مگر یہ وقت پاکستان کی سلامتی کے لیے مل بیٹھنے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کر کے ہمارے ایمان کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج جبکہ اتوار کو مسجد شہداء میں دفاع حرمین کانفرنس ہوگی۔

    مزید پڑھیں: حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    یاد رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات میں سست روی ہونے کے باعث تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی اعلان کیا ہوا ہے جبکہ حکومت نے جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مجرم کوبچانے کےلیے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے،عمران خان

    واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے اس میزائل کو مار گرایا تھا۔
  • حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس پر حملے کے لیے میزائل کی تنصیب پر شدید تشویش ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کا مکہ مکرمہ پر حملے کی غرض سے میزائل نصب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان نے میزائل کی تنصیب پر شدید تشیویش کا اظہار کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہے اور اس کے دفاع کے لیے تمام مسلمان تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

     دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو ایک یمن کے صوبے سادا سے مکہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کیا تھا تاہم  سعودی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانے سے 65 کلومیٹر دور بغیر کسی نقصان کے مار گرایا تھا۔

  • یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی

    صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعا میں اتحادی فوج کی جانب سے ایک جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

    yemen1

    تفصیلات کے مطابق صنعا میں یمنی صحافی حسین البخیتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ہفتہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب سعودی عرب اور متحدہ عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے حدہ میں موجود ” دی گریٹ ہال“ میں ہونے والے ایک جنازے پر شدید قسم کی بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے۔

    yemen2

    واقعے میں اتحادی طیاروں نے وزیر داخلہ کے والد کے جنازے کو نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے متعدد فوجی اور سکیورٹی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

    yemen3

    حوثی باغی یمنی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور یمنی حکومت کی مدد اتحادی فوج کر رہی ہے۔ یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    yemen4

    واضح رہے کہ صدر عبدالرب منصورکی حکومت حوثی باغیوں اور صالح کی حمایتی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں اتحادی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    yemen5

     

  • زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کا محرک ’’را‘‘ کو قراردے دیا

    زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کا محرک ’’را‘‘ کو قراردے دیا

    کراچی: دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سعودی عرب میں گرفتاری کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو مورد الزام ٹہھرایا ہے۔

    زید حامد نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ را کے ایجنٹوں نے سعودی حکام کو گمراہ کیا کہ میں ایرانی جاسوس ہوں، بھارتی ایجنٹوں نے دلیل کے طور پر ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کے ساتھ تصویر اور ایران کے دوروں کو استعمال کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن میں فوجیں بھیجنے کی مخالفت والے ٹی وی پروگرام کو بھی سعودی حکام کے سامنے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

    زید حامد نے یہ بھی کہا کہ جب میں سعودی عرب پہنچا تورا کے جاسوس اپنا جال بچھا چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے ہفتوں تفتیش کی اور بالاخر اس نتیجے پر پہنچے کہ مجھ پرعائد کئے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’بھارتی حکومت نے ان کی بھارت منتقلی کا بھی مطالبہ کیا جس پرسعودی حکام کے چوکنا ہوئے کہ کچھ گڑبڑ ہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’یمن فوجیں بھجوانے کی مخالفت انہوں پاکستان اور امت کی محبت میں کی تھی نہ کہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے‘‘۔

    زید نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزراء نے ان کی رہائی کے لئے کسی قسم کا کوئی کردارادا نہیں کیا بلکہ ان کی اہلیہ نے تن تنہا تمام ثبوت سعودی حکام تک پہنچائے کہ وہ ایرانی جاسوس نہیں ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر میں جاسوس ہوتا تو سعودی عرب مجھے باعزت طریقے سے رہا کرکے وطن واپس نہیں بھجواتا بلکہ یا تو مجھے سزائے موت ہوتی یا پھرملک بدر کیا جاتا کیونکہ سعودیہ میں جاسوسوں کے لئے معافی نہیں ہے‘‘۔

  • یمن میں اتحادی افواج کی شادی کی تقریب میں بمباری، 30 افراد ہلاک

    یمن میں اتحادی افواج کی شادی کی تقریب میں بمباری، 30 افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے شادی کی ایک تقریب میں فضائی بمباری کی کہ جس میں3 دُلہنوں اور2 دولہوں سمیت 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے ضمار کے علاقے سنبان میں ایک شادی کی تقریب پر 2 حملے کیے جس میں 3 دُلہنوں اور 2 دولہوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد الاسیری نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں اتحادی افواج کی جانب سے کسی بھی قسم کا آپریشن یا فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی یمن کے جنوب مغربی شہرالمخا میں شادی کی ایک تقریب میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی اور اس وقت بھی اتحادی فورسز نے فضائی حملے سے لاعلمی کا اظہارکیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یمن میں رواں برس کے آغاز پر حوثی باغیوں کے ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب کی کمان میں اتحادیوں کی حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور اتحادی افواج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • داعش کا یمنی حکومت اوراتحادی عرب افواج پرخود کش حملے کا دعویٰ

    داعش کا یمنی حکومت اوراتحادی عرب افواج پرخود کش حملے کا دعویٰ

    عدن: یمن کے شہرعدن میں داعش نے حکومت اورعرب حکومتی اتحاد کو حملوں کا نشانہ بنایاہے جس میں 15 عرب اور یمنی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ہوٹل ’’القصر‘‘ پر یکے بعد دیگرے 3 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ اسی ہوٹل میں وزیر اعظم سمیت کئی دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکار رہائش پذیر تھے جب کہ متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیڈ کوارٹر اور اعلٰی افسران کی رہائش گاہ بھی اسی ہوٹل میں ہے۔

    راکٹ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    یمن کے وزیر نوجوانان و کھیل نافع البکری کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے وزیراعظم خالد بحاح خیریت سے ہیں اور انہیں ہوٹل سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سرکاری فوج نے جولائی میں حوثی باغیوں سے عدن کا کنٹرول دوبارہ واپس لیا تھا جس کے بعد سے یمنی حکومت نے اس شہر کو جزوقتی دارالحکومت قرار دے رکھا ہے۔

    دوسری جانب داعش نے دعویٰ دیا ہے کہ اس نے حکومت اور عرب فوجی اتحاد پر خود کش حملے کئے ہیں۔

  • یمن: حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں 24 شہری ہلاک

    یمن: حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں 24 شہری ہلاک

    یمن میں سعودی اتحاد کے ساٹھ فوجیوں کے ہلاکت کے ردعمل میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں میں چوبیس شہری ہلاک ہوگئے۔

    حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے اپنےساٹھ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے یمن میں کئی مقامات پر شدید بمباری کی جس سے چوبیس سے زائد شہری ہلاک ہوگئے اوررہائشی عمارتوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

    ماریب میں اسلحہ خانے پر حوثی قبائل کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ساٹھ فوجی ہلاک ہوئے تھےجس میں متحدہ عرب امارات کے پینتالیس فوجی ہلاک ہوئے جوکے متحدہ عرب عمارات کی عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

  • یمنی شہریوں کی حوثی قبائل کی حمایت میں ریلی

    یمنی شہریوں کی حوثی قبائل کی حمایت میں ریلی

    صنعا: یمن میں عوام نے حوثی قبائل کی حمایت اور اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔

    اتحادی افواج کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےحوثی رہنما خالد المدنی کا کہنا تھا کہ وہ صبر سےکام لیتے ہوئے اپنے فیصلے اور پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    شہر کے ایک اور حصے میں خواتین مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت کےسامنے اتحادی افواج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

    ملک میں جاری تنازعے کے سبب ملک میں غذائی اجناس، توانائی اورصحت سمیت دیگرسہولیات کا بحران پیدا ہوگیا۔

    حالیہ ہفتوں میں معزول صدرمنصور ہادی کےحامیوں نے متعدد بڑے شہروں اور قصبوں کو جنگجوؤں سے حاصل کرلیا ہے۔

  • یمن میں جنگ بندی کے باوجود جنگ جاری

    یمن میں جنگ بندی کے باوجود جنگ جاری

    یمن: جنگ بندی کے باوجود یمن میں جاری جنگ رک نہ سکی، سعودی اتحادی طیاروں نے صنعا پربمباری کی جبکہ حوثی قبائلیوں نے عدن میں گولہ باری کی اوریمن کے مشرق میں واقع حضرموت کے صحرا کی جانب بھی پیش قدمی کی ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سےجمعہ کے روز سے نافذ جنگ بندی کے باوجودسعودی اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں حوثی قبائلیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

    اس سے پہلے انھوں نے یمن کے وسطی اور جنوبی شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب حوثی قبائلیوں نے جنوبی شہر عدن میں رہائشی علاقوں پرگولہ باری کی ہے اور یمن کے مشرق میں واقع حضرموت کے صحرا کی جانب بھی پیش قدمی کی ہے