Tag: Yemen

  • یمن: میزائل بیس پرفضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق

    یمن: میزائل بیس پرفضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق

    صنعا: یمن میں ہونے والے تازہ فضائی حملے میں اسکڈ میزائل بیس کو نشانہ بنایا گیا حملے کے سبب بیس پر بڑا دھماکہ ہوا جس سے سات افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے میں درجنوں افراد مارے گئے جبکہ سیکنڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب تقریباً ایک ماہ سے اپنئ اتحادیوں کے ہمراہ یمن میں تبدیلی کے خواہاں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ میزائل بیس جسے نشانہ بنایا گیا ضلع ہدا کے فجاتان پہاڑ پر واقع ہے اس ضلع میں صدارتی محل اور بہت سے سفارت خانے بھی واقع ہیں۔

  • یمنی حکومت نے ایران کا امن منصوبہ مسترد کردیا

    یمنی حکومت نے ایران کا امن منصوبہ مسترد کردیا

    عدن: یمنی حکومت نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کیا گیا چار نکاتی امن منصوبہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے چار نکاتی منصوبے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ یمن میں فوری جنگ بندی کرائی جائے، بیرونی افواج کی جانب سے حملے بند کئے جائیں، قومی مذاکرات کا آغاز کیا جائے اورایک متحد قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

    یمنی حکومت کے ترجمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم ایران کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کو مسترد کرتے ہیں‘‘، ان اقدامات کا مقصد صرف سیاسی فوائد حاصل کرنا ہے‘‘۔

    یمن کی موجودہ حکومت اور اس کے مرکزی اتحادی سعودی عرب کا ایران پر الزام ہے کہ ’’ایران خطے میں برتری حاصل کرنے کے لئے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے‘‘، دوسری جانب ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    ایران نے یمن میں حکومت کے خلاف لڑنے والے شیعہ حوثی قبائل کی براہ راست فوجی مدد کےالزام کو بھی مسترد کردیا ہے۔؎

    سعودی عرب اور اس کے سنی عرب اتحادی ممالک گزشتہ تین ہفتوں سے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل پر بمباری کررہے ہیں کہ باغیوں کو ملک پر مکمل قبضہ اختیار کرنے سے روکا جاسکے۔

  • یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمان کی قرارداد کے خلاف بات کی تو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

    سید خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمانی قرارداد کےبعد وزیراعظم کو وضاحت کے بجائےحکومتی پالیسی دینی چاہئیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کے بارے میں فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ کی قرارداد واضح تھی کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم کوئی بڑی غلطی نہیں کریں گے۔

  • سعودی عرب میں مقیم یمنی صدرنے خالد بہاء کو نائب صدرنامزد کردیا

    سعودی عرب میں مقیم یمنی صدرنے خالد بہاء کو نائب صدرنامزد کردیا

    عدن/ریاض: یمنی صدرعبد ربو منصور ہادی نے سابق وزیراعظم کو ملک کا نائب صدرنامزد کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملک میں جاری خانہ جنگی کا پرامن حل نکالنا ہے جس کے سبب یمنی صدر کو ملک چھوڑکریمن میں پناہ لینا پڑی تھی۔

    صدر کے مشیر نے میڈٰیا کو بتای کہ ’’ صدر نے خالد بہاء کواپنا نائب نامزد کردیا ہے‘‘۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نائب صدریمن میں متحارب گروہوں کے درمیان یکساں مقبولیت رکھتے ہیں اورممکن ہے کہ وہ برسرِپیکارگروہوں کو مذاکرات کی ٹیبل پرلانے میں کامیاب ہوجائیں۔

    امید ظاہرکی خالد بہاء کی نامزدگی کے بعد امید طاہر کی جارہی ہے کہ اقوام متحدہ کی توقعات کے عین مطابق مذاکرات کا عمل شروع ہوسکے گا۔

    یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اٹھارہ روز سے فضائی حمملے جاری ہیں اور مستقبل قریب میں جنگ بندی کے تاحال امکانات نظرنہیں آرہے۔

  • این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن سعودی تنازع پر پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کی ترجمانی ہے، متحدہ عرب امارات کے بیان کی حقیقت جاننے کیلئے وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ منوا کر ایوان میں واپس آئی ہے، اب حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کو وہ درست نہیں سمجھتے۔

    انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے، اسی لئے وہ سپریم کورٹ گئے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی بنیاد پر انتخابی دھاندلیوں کے حوالے قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہے، اس کا مسلم لیگ نون سے دوستانہ تعلقات رہنے یا نہ رہنے کا کوئی تعلق نہیں۔

     سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خط پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 ماہ تک کہاں رہے، اب انہیں یاد آیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے چاہیئیں۔ تحریک انصاف کو نشستوں سے محروم کرنے کے خواہشمند پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط سے لاعلم ہیں یا پھر وہ پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 246 میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، غیرجانبدار رہیں گے۔ نبیل گبول کے پارٹی قیادت سے رابطوں کا علم انہیں ہی ہو گا۔

  • پاکستان اور ترکی یمن کے تنازعے کا پرامن حل نکالنے پرمتفق

    پاکستان اور ترکی یمن کے تنازعے کا پرامن حل نکالنے پرمتفق

     

    اسلام آباد: ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    دونوں ممالک کے رہنماؤں نے یمن میں جاری جنگ کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات لے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر پینتالیس منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران یمن کےمسئلے کےپرامن طریقےسےحل کیلئےکوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

    ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس امر پر بھی اتفاق کیاکہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو دونوں ملک مل کرخطرے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ ترکی کھل کر سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیجی ممالک کی حمایت کرتا رہاہے جبکہ پاکستانی پارلیمنٹ نے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں یمن اور سعودی عرب کی جنگ کے تنازعے میں اس وقت تک غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک سعودی عرب کی سلامتی کو کسی نوعیت کا کوئی خطرہ نہ ہو۔

  • یمن جنگ کوفرقہ ورانہ رنگ نہ دیاجائے، فضل الرحمٰن

    یمن جنگ کوفرقہ ورانہ رنگ نہ دیاجائے، فضل الرحمٰن

    اسلام آباد : مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کوفرقہ ورانہ رنگ نہ دیاجائے۔ ایران باغیوں کی پشت پناہی کررہا ہے توکھل کربتائے۔

    کانفرنس میں سعودی وزیرنےبھی شرکت کی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن تنازع میں پاکستان کے غیرجانبدار رہنے کی قرارداد منظور ہوئی تو مذہنی جماعتوں نے اسلام آباد میں دفاع حرمین شریفین کانفرنس کرکے قرارداد کو ہدف تنقید بنا ڈالا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ یمن کی صورتحال فرقہ وارانہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن کانفرنس سے سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور و اوقاف نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کےموقف سےآگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کاکہنا تھا حکومت اپنی قراردا لاچکی مذہبی جماعتیں اپنا موقف سامنے لائیں۔ سردار یوسف حافظ سعیدکا کہنا تھا پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کے عوام کی دل کی آواز نہیں۔

    سعودی عرب کبھی پاکستان کے مسئلے پرغیرجانبدار نہیں رہا۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، مفتی محمد نعیم، سینیٹر پروفیسر ساجد میراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ دونوں فریقین کی بات چیت سے حل ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا  اسلام آباد دھرنا انجینئرڈ تھا اس لئے ناکام ہوا۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کو عزیز ہے۔سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیئے ۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا اس لئے ناکام ہوا کہ اسے عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، اگرعوام ساتھ ہوتے تو ہر گلی ہر سڑک پر دھرنا ہوتا ۔

    پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے حکومت جوڈیشل کمیشن کےہر فیصلےکوتسلیم کرےگی۔

  • سعودیہ یمن میں مجرمانہ اقدامات بند کرے، خامنہ ای

    سعودیہ یمن میں مجرمانہ اقدامات بند کرے، خامنہ ای

    تہران: ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یمن میں شیعہ قبائل کے خلاف جاری سعودیہ اور اس کے اتحادی ممالک کے حملوں کو مجرمانہ فعل قراردے دیا۔

    ایرانی لیڈر نے اپنی ویب سائٹ پر سعودی حکومت کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’’ خطے میں اس قسم کی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی اورہم خبردار کرتے ہیں یمن میں مجرمانہ کاروائیاں فی الفور روکی جائیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ سعودی حکومت اپنے تباہ کن جرائم جلد از جلد بند کرے‘‘۔

    واضح رہے کہ سعودیہ کی سربراہی میں عرب ممالک اورامریکہ نے یمن میں 26 مارچ سے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

    یمن کے باغیوں نے ایک بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے جس میں دارالحکومت صنعاء بھی شامل ہے اور حوثی قبائل کی ان کاروائیوں کے نتیجے میں یمنی صدر نے بھاگ کر عدن میں پناہ لے رکھی ہے۔

    خامنہ ای نے مزید کہا کہ ’’سعودی حکومت یمن میں جو کچھ کررہی ہے وہ ایسا ہی ہے جیسا صیہونی غزہ میں کرتے ہیں‘‘۔

    انہوں نے یمن میں بچوں کی ہلاکت، گھروں کی تباہی ، انفرا اسٹرکچر اور دولت کے نقصان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ قتلِ عام ہے، نسل کشی ہےاورعالمی سطح پر قابلِ تعزیرہے‘‘۔

  • چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ اس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کی تاریخ طےنہیں ہوئی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کا ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےشدہ شیڈول کے مطابق تھا، ایران سے دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پربات ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی گارڈز کے قاتل پاکستان میں ہوئے تو کارروائی کرینگے۔

     دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور ساتھ دینگے، سعودی وزیرمذہبی امور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آرہےہیں،یمن میں پھنسے بیشتر پاکستانیوں کو وطن لایا جاچکا ہے ۔