Tag: Yemen

  • صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

  • یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن میں ریسکیوآپریشن ناکام، امریکی شہری ہلاک

    یمن : جنگجوؤں کے قبضے سے امریکی مغوی کوچھڑانے کے لئے یمن میں آپریشن کے دوران امریکی مغوی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یمن میں جنگجوؤں نے ایک امریکی شہری 33 سالہ لیوکس سومر کویرغمال بنا رکھا تھا۔

    جسے آزاد کرانے کے لئے یمنی فورسزنے آپریشن کیا، مذکورہ شخص کو ایک سال قبل یمنی القاعدہ نے اغواء کیا تھا۔

    آپریشن میں دس جنگجومارے گئے جبکہ جنگجوؤں اورفورسز میں جھڑپ کے دوران مغوی امریکی شہری بھی مارا گیا۔ امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا ہے۔

  • امریکی فوج کا یرغمال بنائےگئےشہری کیلئےکیا گیا آپریشن

    امریکی فوج کا یرغمال بنائےگئےشہری کیلئےکیا گیا آپریشن

    صنعا:القاعدہ نے یمن میں امریکی فوج کی کارروائی کے بعد یرغمال بنائے گئے امریکی صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی فوج نے یمن کے دارلحکومت صنعا میں اپنے شہری کی بازیابی کیلئےآپریشن کیا،تاہم یمنی سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی ناکام رہی۔

    کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے،ترجمان نے بتایا کہ فوجی کارروائی کے بعدالقاعدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی صحافی کودو دن کےاندرقتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  • یمن میں علحیدگی پسندوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    یمن میں علحیدگی پسندوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    صنعا:یمن میں ہزاروں علحیدگی پسندوں نے جنوبی حصے کوآذاد ریاست بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی۔

    یمن کے شہر عدن میں علحیدگی پسند تحریک کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مظاہرین نےجنوبی یمن کی آذادی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اورآذاد ریاست کے قیام تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    انیس سو نوے سے قبل جنوبی یمن آزاد ریاست تھی جبکہ دوہزار گیارہ سے یمن سیاسی کشیدگی کا شکارہے دوسری جانب شدت پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرتے ہوئے شمالی یمن کا کنٹرول حاصل کررکھا ہے۔

  • یمن: القاعدہ کا حملہ ، باغیوں کا  انخلاء شروع

    یمن: القاعدہ کا حملہ ، باغیوں کا انخلاء شروع

    صنعا: یمن میں حکومت مخالف  باغیوں نے ایب گورنری سے انخلاء شروع کر دیا ہے، اس سے قبل القاعدہ کے حملوں کے پیشِ نظر باغیوں نے البیضا گورنری کے اہم شہر رداع سے انخلاء شروع کر دیا تھا جبکہ یریم کے علاقے میں القاعدہ اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے شدید لڑائی میں ہلاک والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

    عرب  میڈیا کے مطابق باغیوں نے البیضا کے شہر رداع میں داخلے کے 24 گھنٹے بعد ہی وہاں سے انخلاء شروع کر دیا، شہر میں داخلے کے وقت باغیوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق باغیوں اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان پُرتشدد کارروائیوں کے بعد باغی الیبضا میں اہم ٹھکانہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    یمن کے وسطی شہر رداع میں القاعدہ جنگجوؤں کے مسلح افراد نے باغیوں کے ٹھکانوں پر 12 حملے کئے، جن میں ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ہر قسم کے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، بعض حملوں میں بارود سے بھری گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں، جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    دوسری جانب یمن کے جنوبی مغربی علاقے ایب میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان دوبارہ مسلح جھڑپیں شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں دونوں طرف متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حالیہ پیش رفت کے بعد ایب گورنری کے سیکیورٹی چیف بریگیڈیئر فواد العطاب کے گھر پر باغیوں کے حملے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    صنعا :دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں بہترافراد ہلاک اور ایک سو پانچ زخمی ہوگئے۔

    یمن کے دارلحکومت صنعا میں پہلا خود کش حملہ باغیوں کے زیرِ اثر علاقے میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا خود کش حملہ صوبہ خضر الموت میں کیا گیا، جہاں ایک کار کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں بیس فوجی اہلکار بھی نشانہ بنے، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔