Tag: Yemeni

  • عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    صنعاء : یمنی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے کے تحت الحدیدہ اوردیگربندرگاہوں سے نکلنے پرمجبورکیاجائے‘۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اقوام متحدہ کے یمن کےلیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ۔ یمنی حکومت اور یو این مندوب کے درمیان دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر عدم تعاون اور حوثی باغیوں کے جرائم پر نرم رویہ برتنے کے الزامات عاید کرنے کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ اور دوسری بندرگاہوں سے اپنے جنگجو نکالنے اور معاہدے کی پاسدارای پر زور دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یک طرفہ طور پرالحدیدہ سے انخلاءکو آئینی حکومت کی طرف سے ایک ڈرامہ قرار دیا، اس کے ساتھ ساتھ آئینی حکومت نے یو این ایلچی پر حوثیوںکی طرف داری کا بھی الزام عاید کیا تھا۔

    یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے عالمی ادارے کی جانب سے سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کرانےاور آئینی حکومت کی تجاویز پرعمل درآمد پر زور دینے کا خیر مقدم کیا۔

    یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یواین ایلچی کو بتایا گیا کہ آئینی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ ہے، اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان روابط امن عمل آگے بڑھانے کےلیے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یمن کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن عمل کو صحیح ٹریک پر لانے اور تین بنیادی مطالبات اور سویڈن معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    یو این مندوب سے ملاقات کے دوران نائب صدر نے حوثیوں کی جانب سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پڑوسی برادر ملک سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے ساتھ عالمی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے خلیجی امن فارمولے اور اس کے انتظامی میکنزم پرعمل درآمد یقینی بنانے، نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے فیصلوں پرعمل کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کے متحارب فریقین کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی کی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • شاہ سلمان کا یمنی اور سوڈانی شہداء کے خاندانوں کی حج پر سرکاری میزبانی کا حکم

    شاہ سلمان کا یمنی اور سوڈانی شہداء کے خاندانوں کی حج پر سرکاری میزبانی کا حکم

    ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کی قومی فوج اور سوڈانی فوج کے شہداء کے خاندانوں کے ڈیڑھ ہزار افراد کی حج کے دوران میں سرکاری میزبانی کا حکم دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یمن اور سوڈان کے یہ فوجی جنگ زدہ پڑوسی ملک میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد آپریشن فیصلہ کن طوفان اور آپریشن امید کی بحالی میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

    ان شہداء کے خاندانوں کی شاہ سلمان کی مہمان نوازی کے پروگرام برائے حج اور عمرہ کے تحت میزبانی کی جائے گی، سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور دعوت و ارشاد اس پروگرام کی نگران ہیں۔

    سعودی وزیر برائے اسلامی امور اور دعوت و ارشاد شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘‘اس پروگرام اور شاہ سلمان کے حکم سے یمن میں ہمارے بھائیوں کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے ان شہداء کی دلیرانہ قربانیوں کی تحسین ظاہر ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ان شہداء کی مغفرت فرمائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی کے دوسرے سرکاری محکموں کے ساتھ روابط سے ان شہداء کے خاندانوں کو سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ باآسانی حج ادا کرسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔