Tag: YMCA secondary school

  • کراچی: اےآروائی کی نشاندہی، قبضہ مافیا سےاسکول چھڑالیا گیا

    کراچی: اےآروائی کی نشاندہی، قبضہ مافیا سےاسکول چھڑالیا گیا

    کراچی: وائی ایم سی اے اسکول کا میدان اب پھر کھیلوں سے سجے گا، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے حکم پر شادی ہالز کا سامان اٹھا لیاگیا۔

    بچوں کے وائی ایم سی اے اسکول پر شادی ہالز پرمافیا کا قبضہ تھا یہ خبر اے آروائی نیوز پرنشر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ کی ہدایت پر سرکاری مشنری حرکت میں آگئی۔

    وائی ایم سی اسکول پر شادی ہالز مافیا کے قبضے کے حوالے سے بچوں کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کی وجہ سے کھیلنے کی جگہ نہیں تھی اور اسکول میں بدبو آتی رہتی تھی۔

    گورنر سندھ کی ہدایت پر شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہونے والا سارا سامان اٹھا یا جانے لگا،جبکہ غیرقانوی دیواروں کو توڑا گیا اور سامان کو ٹرکوں میں لاد کر لے جایا گیا۔

    واقع کا نوٹس لینے کے بعد گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نےاسکول کادورہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹرعشرت العباد کا کہناتھا کہ نشاندہی پراےآروائی نیوزکاشکرگذار ہوں۔

  • کراچی: وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول پر قبضہ

    کراچی: وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول پر قبضہ

    کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول کو قبضہ مافیا نے شادی ہال میں تبدیل کردیا، گورنر سندھ نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    کراچی میں بعض سرکاری اسکولوں پر مافیا قابض ہے، حال ہی میں شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکولوں پر قبضہ کی کوشش کوعوام الناس کے علم میں لانے کے بعد اب گورنر ہاؤس کے سامنے وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول کو شادی ہال میں بدلنے کا واقعہ اے آروائی نیوز منظرعام پر لے کر آیا ہے۔

    کلاس روم میں بچے نہیں کیٹرنگ کا سامان رکھا گیا ہے اور پلے گراؤنڈ میں کھیل نہیں شادی کا کھانا پکتا ہے۔

    اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں کلاس کو گودام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    اسکول کے طلباء اور پرنسپل نے گورنر سندھ سے فوری مداخلت اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی، گورنر سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

     یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع سرکاری اسکول کو مسمار کرکے گھر تعمیر کرنے کا گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا۔ سرکاری اسکول پر چند ماہ قبل بھی قبضہ کیا گیا تھا۔

    جس کی ایف آئی آر ڈائریکٹر عبدالوہاب عباسی نے کئی ماہ قبل درج کرائی تھی، دو افراد کو نامزد بھی کیا گیا تھا تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جب دوبارہ اسکول کھلے تو اسکول کی عمارت مسمار ہوچکی تھی ، طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے پتھروں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز ساڑھے پانچ ماہ قبل اسکول پر قبضے کی نشاندھی کرچکا ہے ۔اے آروائی پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹر اسکولز عبدالوہاب عباسی نے قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔