Tag: Yo Yo Honey Singh

  • یویو ہنی سنگھ نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

    یویو ہنی سنگھ نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

    بھارتی ریپر ہنی سنگھ، جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے بڑے مداحوں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہیں حال ہی میں دبئی میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز میں دیکھا گیا۔

    بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

    ویڈیو میں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ جلد پاکستان میں اپنے کانسرٹ کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zia Uddin (@ziauddinofficial)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئیفا ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ پر یو یو سے سوال کیا گیا کہ ’آپ پاکستان کب آئیں گے؟ وہاں بھی آپ کے مداح موجود ہیں جو آپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں‘؟

    ہنی سنگھ نے جواب میں کہا کہ میں 12 سال سے دبئی میں اپنے کانسرٹ کررہا ہوں جہاں بھارتی مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرستاروں کی بھی ایک کثیر تعداد آتی ہے۔

    ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’مجھے کانسرٹس کے بعد کئی پاکستانی مداح کہتے ہیں کہ ہمارے پاس پیسہ ہے تو ہم آپ کو سننے دبئی آجاتے ہیں لیکن پاکستان میں بہت سے ایسے مداح ہیں جو آپ کو سننا تو چاہتے ہیں آپ پاکستان میں بھی شو کریں‘۔

    بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ  نے اس دوران پاکستان ٹوور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے سال میرا انگلینڈ کا ٹوور ہے جہاں میں پہلی بار  پرفارم کررہا ہوں، انگلینڈ کے بعد پاکستان بھی ضرور آؤں گا، آپ سب دعا کریں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے ایک انٹوریو میں کہا تھا کہ وہ پاکستانی گلوکار فارس شفیع  کی اپکمنگ ایلبم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔

  • یویو ہنی سنگھ نے نئی البم میں 2 پاکستانی گلوکاروں کو بھی شامل کر لیا

    یویو ہنی سنگھ نے نئی البم میں 2 پاکستانی گلوکاروں کو بھی شامل کر لیا

    بھارت کے معروف ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے آئندہ البم ’گلوری‘ میں پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان کو شامل کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے آئندہ البم ’گلوری‘ کے لیے پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یو یو ہنی سنگھ گلوری کی ٹریک لسٹ شیئر کی، البم میں 18 گانے شامل ہیں جس میں پاکستانی لوک موسیقار کا نام بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    معروف بلوچی لوک گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک فنکار صاحباں البم ’گلوری ‘ میں بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    یویو ہنی سنگھ کی یہ البم ٹی سیریز کے بینر تلے 26 اگست کو ریلیز کی جائے گی، اس البم میں پاکستانی فنکار کے علاوہ دنیا بھر کے مشہور فنکاروں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے تاریخی شہر سبی سے تعلق رکھنے والے وہاب بگٹی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اپنی گلوکاری سے شہرت حاصل کی، انہوں نے بلوچی ہٹ سانگ ’کنا یاری ‘ گایا تھا۔