Tag: yogi adityanath

  • وزیراعلیٰ اترپردیش کا ایک اور  مسلم دشمن اقدام سامنے آگیا

    وزیراعلیٰ اترپردیش کا ایک اور مسلم دشمن اقدام سامنے آگیا

    نئی دہلی: اُتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ کا ایک اور مسلم دشمن اقدام سامنے آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اُتر پردیش میں انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد یوپی کے مختلف شہروں سے پچیس ہزار سے زائد لاؤڈ اسپیکر اتارے جاچکے ہیں جبکہ پینتیس ہزار اسپیکر کی آواز کم کرادی گئی ہے۔

    اُتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ کا کہنا ہے یہ اقدام عدالتی فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ تمام مذہبی مقامات سے غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جائیں تاہم ایکشن صرف مساجد کیخلاف کیا جارہا ہے جس کے باعث مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ریاست یو پی میں ہی انتظامیہ کی جانب سے عید اور جمعۃ الوداع پر سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگائی جاچکی ہے جس کے باعث گذشتہ روز مسلمانوں نے جمعۃ الوداع کی نماز بمشکل مساجد میں ادا کیں تھی۔

  • اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تاج محل کوسیاحتی گائیڈ سے نکال دیا

    اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تاج محل کوسیاحتی گائیڈ سے نکال دیا

    اترپردیش : بھارت میں ہندو انتہا پسند بے قابو ہیں، مسلمانوں پر ظلم وستم کے بعد اب تاریخی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانے لگے، اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ کے حکم پر تاج محل کو یوپی کی سیاحتی گائیڈ سے نکال دیا گیا۔

    مودی سرکارمیں بھارت اندھیرنگری بن گیا، مسلمانوں کے ساتھ تاریخی عمارتیں بھی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں، دنیا کے سات عجوبوں میں شامل تاج محل کو اتر پردیش کی ثقافتی وراثت سے نکالنے کے بعد اب سیاحتی گائیڈ سے بھی نکال باہر کیا گیا۔

    انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ کے حکم پر تاج محل کے بجائے سیاحتی گائیڈ میں متھرا،ایودھیا اور گورکھپور کے مندرشامل کرلئے گئے۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے تاج محل کوسیاحتی گائیڈ سے نکالنے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا، گائے کے ذبیحہ پر پابندی،مسلمانوں پرتشدد کے بعد اب مودی سرکاراوران کے حواری مسلمانوں سے منسوب تاریخی نشانیوں کو مٹانے کے جنون میں مبتلا ہیں۔


    مزید پڑھیں : وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا


    یاد رہے رواں سال جون میں اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے دنیا کے عجوبوں میں شامل تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قرار دیا تھا۔

    یوگی آدتیہ ناتھ نے دنیا بھر میں مشہور تاج محل کو ثقافت کا حصہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے لئے تاج محل ایک عمارت کے سوا کچھ نہیں ہے، تاج محل اور دیگرمیناروں والی عمارتوں کے ماڈل تحفے میں دینا بھارتی تہذیب نہیں۔

    خیال رہے کہ تاج محل کو دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے  تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا

    وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا

    اترپردیش : بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب تاریخی عمارتیں بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے دنیا کے عجوبوں میں شامل تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند یوگی آدیتیہ ناتھ نے اترپردیش کا وزیراعلی بننے کے بعد مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے، گائے کے گوشت پر پابندی اور مسلمانوں پر سرعام تشدد کے بعد اب یوگی آدیتیہ ناتھ نے چھوڑا نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

    یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دنیا بھر میں مشہور تاج محل کو ثقافت کا حصہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ ان کے لئے تاج محل ایک عمارت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    ہندواتا کے علمبرداریوگی آدیتیہ ناتھ کا کہنا ہے تاج محل اور دیگرمیناروں والی عمارتوں کے ماڈل تحفے میں دینا بھارتی تہذیب نہیں، تاج محل کا شمار دنیا کے عجوبوں میں ہوتا ہے۔

    اپنے سرپرست وزیراعظم نریندرمودی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے یوگی آدیتیہ ناتھ کا کہنا تھا مودی کا غیرملکی سربراہوں کوہندوؤں کی مقدس کتاب گیتا اوررامائن تحفے میں دینا قابل تعریف ہے۔

    وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ بھارت میں امریکی صدربراک اوباما کو گیتا تحفے میں دی تھی اورجب وہ خود جاپان گئے تو جاپانی بادشاہ اور وزیراعظم کے لئے گیتا لے کرگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلمان دشمن انتہاپسند ہندو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ نامزد

    مسلمان دشمن انتہاپسند ہندو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ نامزد

    نئی دہلی : بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان اورعامر خان کو دھمکیاں دینے والے بی جے پی کے رہنما یوگی ادتیا ناتھ کو بی جے پی نے وزیراعلیٰ یوپی نامزد کردیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی ان کی نامزدگی پرسوالات اٹھا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے کٹرانتہا پسند ہندو یوگی ادیتا ناتھ کوبھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست کا وزیراعلٰی نامزد کردیا گیا، یوگی ادیتا ناتھ شاہ رخ اورعامرخان کے سخت مخالف ہیں، وہ عامرخان اور شاہ رخ خان کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔


    اس کے علاوہ نامزد وزیراعلیٰ مزار پر جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادتیا ناتھ کو انتہا پسند اور متنازع سمجھا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود انہیں وزیراعلیٰ یو پی کے لیے نامزد کردیا گیا ہے جس پر بھارتی عوام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بی جے پی رہنما یوگی ادتیا ناتھ نے ایک موقع پر شاہ رُخ خان کو کہا تھا کہ اگر انہوں نے فلموں کا بائیکاٹ کیا تو وہ سڑک پر آجائیں گے۔ بہتر ہے پاکستان چلے جائیں ۔ یوگی ادتیا ناتھ نے عامرخان کےخلاف بھی زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ عامر خان جانا چاہتے ہیں تو جائیں، اچھا ہے آبادی کم ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سال دو ہزار سات میں یوگی ادتیا ناتھ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور مزار کے گرد جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیں۔ شاید انہی سب کارناموں کی وجہ سے مودی سرکار نے یوگی ادتیا ناتھ کو بھارت کی سب سے بڑی ریاست سونپنے کا ارادہ کیا ہے۔