Tag: yom e fizaiya

  • یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

    یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

      کراچی: آج ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کے منتخب فضائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جاں بازوں نےوطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےامرہوگئے اور آج ملک بھر میں ان شہداء کو یوم فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یوم فضائیہ یادیں تازہ کرتا ہے کہ ان دلیر شاہینوں کی جنہوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی شان کو قائم رکھا۔ آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ۔اس سلسلے میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    یوم فضائیہ کے موقع پرشہید راشد منہاس اورایم ایم عالم کو فراموش کرنا نا ممکن ہے ۔ پاک فضائیہ کے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی سے وفا کی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

    یوم فضائی کے موقع پر ایم ایم عالم اور راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

  • یوم فضائیہ آج بھرپورملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    یوم فضائیہ آج بھرپورملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    کراچی: آج یوم فضائیہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی قومی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر جام شہادت نوش کرنے والے کم عمر پائلٹ شہید راشدمنہاس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایئر چیف ایئر وائس مارشل سید اظہر حسن رضوی نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔

    پاکستان ایئرفورس کی طرف سے پائلٹ آفیسر اورملک کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے راشد منہاس شہید کی کراچی میں واقع قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔،

    اس موقع پر ایئر چیف ایئر وائس مارشل ایئر کمانڈ پی اے ایف کی قیادت میں پی اے ایف کے دستے نے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ ، چیف آف دی ایئر اسٹاف اور پاکستان ایئرفورس کی جانب سے نوجوان پائلٹ کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا، جنھوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک عظیم مثال قائم کی۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اپنے شہداء اور غازیوں کی یاد میں یوم دفاع مناتی ہے جنھوں نے 1965ء کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور اپنی جرأت و جذبے کو بے مثال یادیں قائم کیں۔