Tag: yom e shuhada

  • ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 72 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 72 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 72 افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق دس اگست کو پی اے ٹی کے یوم شہداء کے موقع پر لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ میں  پاکستان عوامی تحریک اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں تقریبا 61 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔،

    جس کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں ملوث پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 72  نے افراد کے خلاف  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام گرفتار افراد کو ستائیس اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے

  • پنجاب حکومت کی رکاوٹیں:ساٹھ سالہ مریض  راستے میں دم توڑگیا

    پنجاب حکومت کی رکاوٹیں:ساٹھ سالہ مریض راستے میں دم توڑگیا

    فیروزوالا: یوم شہداء کے موقع پر کنٹینرز لگنے سے ساٹھ سالہ مریض اسپتال نہ پہنچ سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ امامیہ کالونی کے قریب کنٹینرز اور رکاوٹوں کے باعث گاڑیوں کو متبادل اور خراب راستوں سے جانا پڑا۔ ان میں سے ایک ایمبولینس میں کامونکی کے رہائشی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال لے جایا جارہا تھا ۔

    راستے میں رکاوٹیں اور سڑکوں کی بندش اس کی زندگی کی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی۔ ایمبولینس ڈرائیور نے اپنی سی کوشش کرکے مریض کو متبادل کچے پکے راستوں سے لے جانے کی کوشش کی لیکن تاخیر کےباعث ساٹھ سالہ مریض راستے میں دم توڑ گیا ۔

    جی ٹی روڈ پر تاحال مزید ایمبولیسز ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں جس میں کئی لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن یوم شہداء میں شرکت کے لئے جانے والوں کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے لگائے گئے کنٹینرز ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

  • عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    پاکستان عوامی تحریک کے تحت آج ملک گیر یوم شہدا منایا جارہا ہے، مرکزی اجتماع ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوگا۔چوہدری برادران کارکنوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کےزیراہتمام شہرشہر یوم شہدا منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےسامنے پارک میں ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے رکاوٹوں اور راستوں کی بندش کے باوجود ماڈل ٹاؤن میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ قرآن خوانی کےبعدقائدین کے خطابات نمازظہر کی ادائیگی کے بعد شروع ہونگے۔ اجتماع کے لئے سیکیورٹی کےسخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ہیلی کاپٹرمسلسل منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اوپر پروازیں کررہے ہیں،

    علامہ ڈاکٹرطاہر القادری آج آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری یوم شہداکی مرکزی تقریب میں، ق لیگ ، پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

  • لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور:عوامی تحریک کایوم شہداء، متعدد کارکنان زیرحراست

    لاہور: عوامی تحریک کےیوم شہداء پر لاہور کی مختلف شاہراہیں سیل ہیں۔ماڈل ٹاؤن کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ بیریئرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،عوامی تحریک کے یوم شہدا پر لاہور کے کئی راستے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سیل کر دئیے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری کارکنان کو انقلاب مارچ سے باز رکھنے کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کر رہی ہے۔

    گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرہ کی جانب سے راستے کھولنے کے اعلان کے باوجوداکبر چوک اور برکت مارکیٹ کے راستے دوبارہ کنٹینرز لگاکر بلاک کر دئیے گئے۔ پولیس نے پی اے ٹی کےمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔منہاج القران سیکریٹریٹ جانے والے راستے بند ہونے کے باعث ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن نوگو ایریا بن گئے ہیں

    جس کی وجہ سے یوم شہدا میں شرکت کیلئے آنے والے پی اے ٹی کارکنوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیل کیئے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے