Tag: yonus khan

  • سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں: یونس خان

    سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں: یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے معترف ہوگئے اور ان کی قابلیت کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے جنہیں کارکردگی نہ دکھانے کی پاداش میں ہٹادیا گیا، بعد ازاں شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے لوگوں پر کراچی کا قرض ہے، ہر کام میں ٹائم لگتا ہے پاکستان کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی، ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ واپس آگئی ہے اس پر بہت خوشی ہے، ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔

    شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر

    واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی تھی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے تھے۔

    جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

  • یونس خان کی وطن واپسی‘ شانداراستقبال

    یونس خان کی وطن واپسی‘ شانداراستقبال

    کراچی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر اپنے کیرئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل کر وطن واپس آگئے ‘ ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا‘ یونس خان چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر اے آروائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی یونس خان جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا والہان استقبال کیا گیا‘ شائقین نے یونس خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    کرکٹ سے تعلق ختم نہیں ہوا‘ یونس خان


    اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہناتھا کہ پاکستان کے لیے دس ہزار رنز بنانے پر فخر ہے‘ ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ سے تعلق ختم ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سی جگہوں سے کوچنگ کی آفر ہے تاہم وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر یونس خان نے یہ بھی کہا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ یونس خان کے استقبال کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید بھی اپنے کارکنان کے ہمراہ ان کے استقبال کےلیے وہاں موجود تھے۔

     یونس خان ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں پانچ مرتبہ سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

    یاد رہے کہ جون میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات میں یونس خان اپنے ماہرانہ تبصرے پیش کریں گے۔

    یونس خان کے اعزاز میں لارڈز کے تاریخی میدان میں بھی الوداعی تقریب رکھی گئی تھی جس کا اہتمام لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نےکیا تھا‘ پی سی بی نے بھی یونس خان اوران کے ساتھ ریٹائر ہونے والے کپتان مصباح الحق کے لیے الوداعی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب

    یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب

    اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز یونس خان کے اعزاز میں ہفتہ کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، مداحوں، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور صحافیوں نے کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں لیجنڈری کرکٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یادگار انداز سے 17 سالہ کیریئر اختتام کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونس نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس خان کے کارناموں پر فخر ہے، میری نیک تمنائیں اور ہمدردیاں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیاب ہوں۔


    یونس خان دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


     یونس خان ٹیسٹ کیریئرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کرسکا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔