Tag: Yoshihide Suga

  • جاپان کا بڑا اعلان، جی ٹوئنٹی ممالک خوش

    جاپان کا بڑا اعلان، جی ٹوئنٹی ممالک خوش

    ٹوکیو: سعودی عرب میں جاری جی ٹوئنٹی اجلاس میں جاپان نے معیشت اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں ورچوئل خطاب کیا، اپنے خطاب میں عالمی معاملات پر گفتگو کے علاوہ وزیرِ اعظم سُوگا یوشی ہیدے نے دنیا کی توجہ اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔

    جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ معیشت اور ماحولیات کے لیے سازگار ماحول تشکیل دینے کی غرض سے جاپان دنیا کی گرین انڈسٹری کی قیادت کرے گا، جاپان گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کر کے دوہزار پچاس تک اسے نیٹ زیرو یعنی بالکل صفر تک لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    وزیرِ اعظم سُوگا یوشی ہیدے نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ترین شمسی سیلز، کاربن کی ریسائیکلنگ اور ہائیڈروجن توانائی جیسی انقلابی ایجادات سبز معاشرے کے حصول کے اہم ذرائع ہونگے۔

    اس کے علاوہ جاپانی وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے تکنیکی اور دیگر اقسام کی اعانت کی پیشکش کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد سمندر میں پلاسٹک کے کچرے سے بننے والی اضافی آلودگی کو دوہزار پچاس تک بالکل ختم کرنے میں دنیا کو مدد دینا ہے، یاد رہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران طبی ساز و سامان اور صفائی میں استعمال ہونے والی مصنوعات سے بننے والے کچرے کی مقدار بڑھ رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں طویل ترین شرکت کی، وہ جاپانی وقت کے مطابق اتوار کی شب سے پیر کی علی الصبح تک اجلاس میں شامل رہے، اس کے علاوہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

  • ٹوکیو گیمز سے متعلق جاپانی وزیراعظم کا بڑا اعلان

    ٹوکیو گیمز سے متعلق جاپانی وزیراعظم کا بڑا اعلان

    ٹوکیو: وزیر اعظم جاپان سُوگا یوشی ہیدے نے ٹوکیو گیمز دو ہزار بیس کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو گیمز کے سرکاری پینل کے اجلاس سے کیا، اجلاس میں کابینہ کے تمام وزرا نے شرکت کی تھی، اجلاس میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے مطابق آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام اور سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ضروری ہیں۔

    اس موقع پر جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاپان میں ان گیمز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہوگا کہ نسلِ انسانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    اجلاس میں سُوگا یوشی ہیدے نے کہا کہ تمام وزرا کو ہدایت کرتا ہوں کہ جاپان کو سائبر دہشت گردی سے محفوظ رکھنے، سلامتی کو مضبوط بنانے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر آنے والوں کی نقل و حمل اور امیگریشن کنٹرول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔