Tag: Youhana Aabad woman Bail

  • سانحہ یوحنا آباد: 3افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانتِ منسوخی کی دائر درخواست مسترد

    سانحہ یوحنا آباد: 3افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانتِ منسوخی کی دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران تین افراد کو گاڑی تلے کچلنے کی ملزمہ خاتون کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

    عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار حمید مسیح کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مریم صفدر نامی خاتون نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران تین افراد کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا، جس سے وہ ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں درخواست گزار کا بیٹا بھی شامل ہے۔

    مریم صفدر کے خلاف ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ماتحت عدالت نے ضمانت منظور کی جسے منسوخ کیا جائے۔

    ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ماتحت عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے اب درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔ مریم صفدر کی ضمانتِ منسوخی کے لیے درخواست گزار ماتحت عدالت سے اپنا کیس ثابت کرے۔

  • یوحنا آباد میں تین افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توثیق

    یوحنا آباد میں تین افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توثیق

    لاہور: مقامی عدالت نے یوحنا آباد میں تین افراد کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے مریم صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم صفدر پر ہجوم نے حملہ کر دیا تھا، جس پر جان بچانے کیلئے اس نے گاڑی دوڑائی، جس کی ٹکر سے دو تین افراد زخمی ہوئے تھے، ہلاکتوں کا الزام غلط ہے، ضمانت منظور کی جائے۔

    مدعی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مریم صفدر نے گاڑی کی ٹکر مار کر تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا، ملزمہ کی درخواست ضمانت منسوخ کی جائے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

  • سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    یوحنا آباد : یوحناآباد میں تین افراد کو کچل کر ہلاک کر نے کے الزام میں گرفتار خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

    لاہورکی عدالت میں یوحناآباد میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے مریم صفدر نامی خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی۔

    مریم صفدر پر الزام ہے کہ اس نے سانحہ یو حناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران تین افراد کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ یوحناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران مریم صفدر اپنی کار میں وہاں سے گزر رہی تھیں کہ مشتعل مظاہرین نے انکی گاڑی پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    خاتون نے خوف سے تیزی سے اپنی گاڑی نکالنا چاہی جسکے نتیجے میں چار سے زائد افراد گاڑی تلے کچلےگئے۔ ان میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔