Tag: youm e ali

  • یوم علی پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    یوم علی پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی :یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، ملک بھر میں یوم علی کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔کئی شہروں ٕمیں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے، موبائل فون بندش کا دورانیہ صبح چار بجے سے رات گیارہ بجے تک ہوگا

          یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ایک دن کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے گئے ہیں جبکہ ان اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی امکان ہے۔

    سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور یوم علی کے دن امن وامان برقرار رکھنے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر انیس رمضان سے اکیس رمضان تک پابندی لگانے کے ساتھ موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے۔

    گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔ فیصل آباد میں دو مجالس اور تین جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ شہر میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے ایلیٹ فورس سمیت رینجر اور فوج کے دستے بھی گشت کریں گے۔

  • کراچی:یوم علی  پر موبائل سروس بند اور 16ہزار اہلکارتعینات

    کراچی:یوم علی پر موبائل سروس بند اور 16ہزار اہلکارتعینات

    کراچی:  پولیس نے یوم علی کیلئےسیکییورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، یوم علی کو موبائل سروس بنداورسولہ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    یوم علی رضی کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، منصوبہ کے مطابق سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار جلوس اور مختلف علاقوں میں تعینات کیئے جائینگے۔ اہلکاروں میں ایس آر پی، آر ایف ایف اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔

    جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جائیگا، اور کسی غیر متعلقہ شخص کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام تھیبو کے مطابق کیمرے والی ستر موبائلیں بھی اسکواڈ میں شامل ہونگی جبکہ اطراف کی بلند عمارتوں میں ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیئے جائینگے۔ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے گزر گاہ کی سوئیپنگ کی جائیگی۔

    ریسکیو اداروں کو اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔

  • کراچی: یوم علی پر سیکورٹی خدشات، شاپ سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے

    کراچی: یوم علی پر سیکورٹی خدشات، شاپ سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے

    کراچی : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر شاپس سائن بورڈز کو عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے ۔

    کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر واقع ایم اے جناح روڈ ،ایمپر یس مارکیٹ، ٹاور اور ریگل کے علاقوں میں شاپ سائن بورڈز کو ہٹادیا گیا ہے، ماضی میں دہشتگرد سائن بورڈز کے اطراف بھی بارودی مواد نصب کر کے دہشتگرد ی کی وارداتیں کرچکے ہیں۔

    جس کے پیش نظر تمام شاپس سائن بورڈز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے یوم علی کے موقع شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی پارکنگ سمیت یوم علی پر جلوس کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔