Tag: youm e istehsal e kashmir

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 6 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، شہر شہر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے ہوں گے۔

    حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرز لگنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، اور قابض فورسز نے مزید نفری بڑھا دی، اور نام نہاد آپریشن شروع کر دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بےروزگاری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، مودی نے 2019میں آرٹیکل 370منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

    بی جےپی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا، مقبوضہ وادی کے عوام غربت کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

    بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر آنے والے دن غربت میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت خط غربت 49فیصدکی خطرناک حدکوچھورہی ہے۔

    سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 23.09 فیصد بے روزگاری ہے جس میں مزید اضافہ جاری ہے، بڑھتی بے روزگاری کے باعث مودی سرکار کیخلاف ایک عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

  • یوم استحصال کشمیر : وزیراعظم نے مظفرآباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یوم استحصال کشمیر : وزیراعظم نے مظفرآباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    مظفر آباد : وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی قیادت کررہے ہیں۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ شہریارآفریدی شبلی فراز، علی امین گنڈاپور اور دیگر بھی موجود ہیں، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے


    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو مزاحمتی دیوار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یومِ استحصال کے موقع پر اہلِ کشمیرسے اظہارِ یکجہتی کیلئے میں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔ گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کے بعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرے کاسامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

  • یوم استحصال کشمیر: اقوام متحدہ نے پاکستان سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، عارف علوی

    یوم استحصال کشمیر: اقوام متحدہ نے پاکستان سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، عارف علوی

    اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کو تیار نہیں، اقوام متحدہ میںپاکستان سے کیا گیا کوئی وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا احتجاج کرنے مقصد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا دنیا کو بھی احساس ہو۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن میں ہرچیز کی بندش ہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام کو جبری لاک ڈاؤن سے4ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    صدرمملکت صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدے پر بھارت آج تک کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوا، بھارت نے اسرائیل
    سے ظلم کرنے کی ٹیکنالوجی لی ہے، اس نے اسرائیل سے سیکھ کر ہی ڈیمو گرافی بدلنے کی کوشش کی، انتہا پسند بھارت نے
    کشمیری مسلمانوں کیخلاف پیلٹ گنز کا استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، اس کے باوجود ہم نے جواب میں پھر بھی امن کی بات کی بھارتی آئین میں آرٹیکل 370کابھی پاکستان مخالف تھا، بھارت کے کشمیر میں اقدامات غیرقانونی اور غلط ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں ہیں، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں، ہم کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، کشمیر ہندوستان کا حصہ ہی نہیں ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر پورا اترے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو آزادی دی جائے۔ حالات ٹھیک ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو آزادی دی جائے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رابطے کے ذرائع بحال کئےجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہر سیاسی جماعت اور پوری قوم متحد ہے، کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ان کے سفیر ہیں ہم کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھارہے ہیں اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے، کشمیر کی آزادی کیلئے ہم پرامن کوشش کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے قریب ہے، رونے کا مقام ہے کہ نانا کو مار کر نواسے کو سینے پر بٹھا کر تصاویر بنائی گئیں۔

  • بھارت کا غیر قانونی اقدام، آج  دنیا بھر میں ”یوم استحصال “منایا جارہا ہے

    بھارت کا غیر قانونی اقدام، آج دنیا بھر میں ”یوم استحصال “منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : گزشتہ سال 5 اگست کے یکطرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں آج ”یوم استحصال “منایا جا رہا  ہے۔

    اس سلسلے میں آج پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

    ”یوم استحصال“کے موقع پر آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    صدر مملکت شاہراہ دستور پر دس بج کر پانچ منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گے اور خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

    اسلام آباد کی مشہور شاہراہ کشمیر ہائی کو سری نگر ہائے وے کا باضابطہ نام دیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے اور یکجہتی واک میں شرکت کریں گے۔

    اس کے علاوہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔ یوم استحصال کشمیر تقریبات میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : یوم استحصال کشمیر: صدر مملکت آج سینیٹ سے خطاب کریں گے

    یاد رہے کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، صدر مملکت عارف علوی ایوان بالا سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق اقوام عالم کی توجہ مبذول کرائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطاب کا حصہ ہوں گی۔