Tag: youm e shuda kashmir

  • کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

    کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کی بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف اور غیر قانونی قبضے کو چھڑانے کیلئے جدوجہد کو ہمارا سلام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ13جولائی 1931کے شہداء موجودہ کشمیری مزاحمت کے بانی ہیں، ہندوتوا ریاست کشمیریوں کا تناسب اور شناخت بدلنا چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں : آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کئی نسلوں کی قربانیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ ساتھ ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

  • آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیر منایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن تیرہ جولائی انیس سو اکتیس ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، جن کی یاد میں آج شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تیرہ جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیروں مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، یہ مظلوم کشمیری سری نگر کی جیل کے باہر جمع تھے جہاں قید کشمیری قوم کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت لے جانا تھا۔

    اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا مگر مظاہرین کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی، ایسے میں ایک شخص اذان دینے کے لئے کھڑا ہوگیا مگر ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے اس شخص کو گولی مار کے شہید کر دیا۔

    اس کے بعد دوسرا مرد مجاہد اذان کے لئے کھڑا ہوا، اسے بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا، پھر تیسرا ، چوتھا اور کرتے کرتے بائیس بے گناہ مسلمانوں کو مہاراجہ کے سپاہیوں نے شہید کر دیا اور بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس سفاکانہ واقعہ نے کشمیریوں کے دلوں میں حریت پسندی کے جذبے کو جنم دے دیا، قیامِ پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جبرا قبضہ کرکے معاہدوں اور دستاویزات کی دھجیاں اڑا دیں اور کشمیر کی عوام کو ظلم و ستم کے شعلوں میں دھکیل دیا۔

    گذشتہ سڑسٹھ سالوں میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری شہید، مائیں اور بہنیں بے سہارا اور بچے یتیم ہوچکے ہیں مگر ہندو بنیا ٹس سے مس نہیں ہوا اور اپنے وعدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے سے گریزاں ہے۔

    شہدا کشمیر کے سلسلے میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے لیکن آزادی کے متوالوں کو نہ پہلے کوئی ظلم روک سکا نہ آج کوئی جبر راستہ روک سکے گا۔

  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ شہداء جموں منارہے ہیں

    دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ شہداء جموں منارہے ہیں

    آزاد کشمیر: دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، شہداء جموں کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

    چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو سانحہ جموں و کشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، یہ کا دن ریاست جموں کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حوالے سے بہت اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔ یہ دن پورے آزاد جموں کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں ان شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    جموں و کشمیر کی ریاست برصغیر کی اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہے قیام پاکستان کے بعد ستائیس اکتوبر1947 کو انڈیا نے کشمیر پر لشکر کشی کر کے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جمالیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے قتلِ عام کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

    چھ نومبر 1947 کا دن جب ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے پھر پانچ نومبر کواعلان کیا گیا کہ پاکستان جانے کیلئے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھر کر پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا۔

    تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کو قتل کردیا، پاکستان لانے کے بہانے لاکھوں مسلمانوں کو بلاامتیاز جس سفاکی سے قتل کیا گیا اس سے انسانی روح کانپ اٹھتی ہے۔

    بھارت نے قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیریوں کے جذبہ کو کچلنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکا، بھارتی فوج نے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا ، ہزاروں کشمیری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی، بچوں و بوڑھوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں کشمیری نوجوان ابھی تک بھارتی جیلوں میں پڑ ے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں شہداء جموں کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک آزادی کشمیر کے زیرِ اہتمام آج قائد اعظم اسٹیڈیم میں یوم شہدا جموں کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، جنرل ریٹائرڈ حمید گل سمیت اہم شخصیات خطاب کریں گی۔ یہ دن تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کو تازہ کرتا ہے ۔