Tag: youm e shuhada

  • ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار

    ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے یوم شہدا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی‘ کارکنان نے قربانیاں تقسیم کے لیے نہیں دیں‘ ہم اپنے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قمر باجوہ سابق آرمی چیف کی جانب سے کیے گیے وعدے کی پاسداری کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے 20 لاکھ جانیں دیں جبکہ ایم کیو ایم کے کارکن آج بھی گرفتار ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، ہم تمام شہیدوں اور اُن کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    mqm-pak

    فاروق ستار نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے‘ ملک میں ستر سال سے استحصالی نظام قائم ہے، کراچی کے عوام پالیسی بنانے والوں اور ارباب اختیار سے انصاف کے طلب گار ہیں۔

    mqm-pak-1

    ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ 23 اگست کی تقریر اور اظہار لاتعلقی کے فیصلے کا نتیجہ 2018 میں سامنے آئے گا جب عوام ہم پر دوبارہ بھروسہ کریں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ‘‘۔


    پڑھیں: ’’ کارکنان پرامن طور پر منتشر ہوجائیں، ندیم نصرت کی اپیل ‘‘


    آفتاب احمد کے ماورائے عدالت اور تحقیقات کے حوالے سے فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ جنرل قمر باجوہ سابق آرمی چیف کے وعدے کو پایہ تکیمل تک پہنچاتے ہوئے آفتاب احمد قاتلوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔

  • سانحہ اے پی ایس، کل سندھ اور پنجاب میں تعطیل کا اعلان

    سانحہ اے پی ایس، کل سندھ اور پنجاب میں تعطیل کا اعلان

    کراچی: سانحہ اے پی ایس کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اور سندھ بھر کے اسکول کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پہ کل سندھ اور پنجاب کے تمام اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سانحہ اے پی ایس 16 دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور میں پیش آیا تھا جو کے پاکستان کی تاریخ کا افسوس ناک ترین سانحہ ہے۔

    اس سانحہ میں شہید ہونے والے طلبہ طبات اور اساتذہ کی یاد کو تازہ کرنے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لے آج بھی ملک بھر کی طرح پنجاب بھرمیں شمیں روشن کی گئیں اور کل شہر بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ٹریفک بھی روک دی جائے گی اور شہر بھر کی مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاﺅڈ سپیکرز میں قومی ترانہ چلایا جائے گا اور اے پی ایس کے شہدا کی یاد کو تازہ کیا جائے گا ۔

    وزیر اعلی پنجاب نے اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں مکمل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    پنجاب کی طرح سندھ کے بھی تمام اسکول اور کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جامعہ کراچی میں بھی کل تمام تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ،

  • سانحہ اے پی ایس : پنجاب میں دس دسمبر سے ہفتہ شہداء منانے کا اعلان

    سانحہ اے پی ایس : پنجاب میں دس دسمبر سے ہفتہ شہداء منانے کا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے دس دسمبر سے سولہ دسمبر تک آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہفتہ شہدامنانے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شہداء منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کو قبول نہیں کرتی۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارہ دسمبر کو لاہور میں مرکزی تقریب ہو گی۔ تقریب میں شہبازشریف اعلیٰ فوجی و پولیس حکام اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

    تقریب میں اے پی سی شہداء کے والدین اور دہشت گرد حملے میں زخی ہونےو الے بچے بھی شرکت کریں گے۔۔زعیم حسین قادری نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کے چاک و چوبند دستے سانحہ اے پی سی اور دہشت گردی کی جنگ میں شہدا کو سلامی پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں خصوصی مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گااور نئی نسل اور قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کے عزم سے آگاہ کیا جائے گا۔