Tag: Youm-e-Tashakur

  • معرکہ حق میں تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے

    معرکہ حق میں تاریخی فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے

    معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21  توپوں کی سلامی دی گئی، دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن واستحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر بلند کیا گیا اور جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی اور شرکا نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔

    ننکانہ صاحب میں یوم تشکر کا آغاز خصوصی عبادات اور دعاؤں سے ہوا، ننکانہ صاحب کی تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ علما کرام نے پاکستان کی سلامتی، تعمیروترقی اور شہدا کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    یوم تشکر کے موقع پر ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں قرآن خوانی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا مقصد پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کرنا تھا۔

    تقریب میں شہدا کے بلندی درجات، ملکی سلامتی  اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں، آزاد کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر بھرپور ملی جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر سجدہ شکر، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں۔

  • وزیر اعظم کی نااہلی‘ تحریک انصاف کا جلسہ، کارکنان کی آمد جاری

    وزیر اعظم کی نااہلی‘ تحریک انصاف کا جلسہ، کارکنان کی آمد جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی جس کے لیے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنڈال میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی پر آج یوم تشکر منارہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں کارکنان کی جوق درجوق آمد جاری ہے۔

    پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن خوشی سے نہال ہیں محو رقص کارکنوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔ جلسے میں دو ایسی بنہیں بھی پہنچیں جن کی آج ہی منگنی ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    متوالوں نے گونوازگو کے بعد گو شہبازگو کا نعرہ بھی تیار کرلیا، کپتان نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے کارکنوں کو مبارک باد دی، آج کے جلسےمیں مرکزی قیادت کی جانب سے شرکاءکو شلوار قمیض زیب تن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گوشہبازگو کےنعرہ کی ٹی شرٹس بھی متعارف کرائی گئیں ہیں، یہ شرٹس این اے120ضمنی انتخاب کےدوران تقسیم کی جائیں گی۔

    جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے اٹھارہ فٹ اُونچا اور اسی فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اورکرسیاں بھی لگ گئیں۔ لائٹنگ سسٹم اورساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

    پریڈ گراؤنڈ کو پی ٹی آئی کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی آج جوش و جذبے کے ساتھ جشن میں شریک ہورہے ہیں۔


    کل 5 بجے اسلام آباد میں جمع ہو کر جشن منائیں گے، عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاناما کیس کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا آج یوم نجات اور یوم تشکرمنانے کا اعلان

    پاناما کیس کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا آج یوم نجات اور یوم تشکرمنانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آج یومِ نجات اور یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

    تحریک انصاف نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جمعتہ المبارک کو "یوم نجات” اور "یوم تشکر” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو نوافل کی ادائیگی اور سپریم کورٹ کےبینچ کےاراکین کی صحت اورعمردرازی کیلئےدعا کی ہدایت کی ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کارکنان کرپٹ وزیر اعظم اور ظالم نظام سے نجات کے آغاز پر خدا کے حضورسجدہ ریز ہوں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کیلئے صدقہ،خیرات کیا جائے، یوم تشکر پر کارکنان غریب افراد میں کھانا تقسیم کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یوم تشکر” اور "یوم نجات” کے موقع پر پاکستان کے مستقبل کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی، قوم تحریک انصاف کےساتھ مل کرارض پاک کیلئےدعائیں کرے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


    یاد رہے گذشتہ روز  پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 60 دن میں کلیئر ہوکر آپ واپس آسکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا کیا جواز رہ گیا، یہ ایسے ہی ہے جیسے عزیربلوچ پر جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کی انتہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، آپ ملک پرتوجہ دیں گے یا پھر خود کو بچائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا۔