Tag: youm e watni

  • سعودی عرب کا قومی دن : ایئر فورس کی تیاریاں قابل دید

    سعودی عرب کا قومی دن : ایئر فورس کی تیاریاں قابل دید

    سعودی عرب میں 94 ویں یوم وطنی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سلوگن کے اعلان کے بعد سعودی رائل ایئر فورس نے طیاروں کو خوبصورت ڈیزائن اور رنگوں سے مزین کردیا۔

    سعودی عرب کا یوم وطنی ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ 94 ویں یوم وطنی کے موقع پر جذبہ حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

    اس موقع پر سعودی رائل ایئر فورس مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گی، اس کے لیے طیاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے. طیاروں پر’دام عزک یا وطن‘ (اے وطن تیری شان سلامت رہے) کے جملے کو خوبصورت طریقوں سے لکھا گیا ہے۔

    وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق رائل سعودی ایئر فورس کے مختلف قسم کے جیٹ طیارے جن میں ٹائیفون، ایف 15 ایس اے اور ٹورنیڈو شامل ہیں مملکت کے مختلف شہروں میں ایئرشو کریں گے۔ توقع ہے ایئر شو کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ( جی ای اے) نے 94 ویں یوم وطنی کے سلوگن کا اعلان کیا تھا۔

    رواں سال قومی دن ’ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں‘ کے سلوگن کے تحت منایا جائے گا۔ گزشتہ برس بھی یوم وطنی اسی تھیم کے تحت منایا گیا تھا، اس سال بھی اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    اس سلوگن میں ’نحلم ونحق‘ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں، ہے۔ اس سلوگن کو سعودی عرب کے نقشے کی شکل دی گئی ہے جبکہ سبز رنگ قومی پرچم کی علامت ہے۔

  • سعودی عرب کا قومی دن "یومِ وطنی” روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

    سعودی عرب کا قومی دن "یومِ وطنی” روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

    ریاض : سعودی عرب کا 91واں یومِ وطنی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، اہم شاہراہوں پر ریلیاں نکالی گئیں، شہریوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

    سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں کے سی فرنٹ، پارکوں، سڑکوں، چوراہوں، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز سعودی پرچموں کے ساتھ ساتھ سبز اور سفید غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دو سال بعد ہونے والے اس یوم الوطنی کے موقع پر تمام تر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر شہری انتہائی پر جوش تھے۔

    سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت بھر میں جشن کا سماں ہے، بڑے شہروں میں آتش بازی کے مظاہرے کیے گئے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے، مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے1932ء میں اسی تاریخ کو نجد اور حجاز کا نام تبدیل کرکے مملکت سعودی عرب رکھا تھا۔

    سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے قبل ازیں جمعرات کو ہونے والی رنگا رنگ تقریبات کی ایک فہرست کا اعلان کیا تھا۔ وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زور دیا کہ وہ کووِیڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان تقریبات کے دوران میں احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔