Tag: Young man dead

  • کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی (25 اگست 2025) لیاری میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات میں مسلح افراد نے نوجوان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، بیٹے نے باپ کے سامنے موقع پر ہی جان دے دی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غازی مسجد کے قریب باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی پر باپ کے سامنے بیٹے پر گولی چلا دی، نوجوان نے جائے وقوعہ پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں  لے کر قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول نوجوان کی شناخت 18سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: واقعے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں قاتلوں نے پیچھے سے آواز دے کر ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار دیں

    کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ دنوں قاتلوں نے دن دہاڑے تعاقب کرکے ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتول کلینک سے نکل کر واک پر جا رہے تھے۔

    فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے دیپک لعل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان قتل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان قتل

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے بعد نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایک نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ جبران ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

    جبران قتل

    علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول جبران سعودی عرب میں اہلخانہ کی کفالت کیلئے ملازمت کرتا تھا، جاں بحق نوجوان جبران کے والد کا گزشتہ ہفتے انتقال ہوا تھا۔

     مزید پڑھیں : ڈکیتی میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان قتل

    والد کے انتقال پر مقتول سعودی عرب سے کراچی آیا تھا، ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی اور قتل کرکے فرار ہوگئے۔