Tag: Young Man Died

  • نوجوان تیز رفتار ٹرین سے کچل کر ہلاک

    نوجوان تیز رفتار ٹرین سے کچل کر ہلاک

    قصور : ریلوے پھاٹک کو جلدی پار کرنے کی کوشش میں نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال پہنچائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کنگن پور ریلوے پھاٹک پر جلد بازی کرنا موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے گیا۔

    موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ٹرین قریب آتا دیکھنے کے باوجود بھی جلد بازی میں گزرنے کی کوشش کی۔

    اسی اثناء میں تیز رفتار فرید ایکسپریس پہنچ گئی، جس کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت ڈاکٹر افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر 26 سالہ نوجوان جاں بحق

    ڈکیتی مزاحمت پر 26 سالہ نوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کلیم شہید کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت انس کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انس کے چھوٹے بھائی سے ڈاکو موٹر سائيکل چھین رہے تھے، شہری انس کے پکڑنے پر ڈاکو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انس کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں اسلام آباد شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع سدرہ ٹاؤن میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈاکو رات گئے تالا توڑ کر ایک گھر میں داخل ہوئے تو شہری محمد زبیر نے مزاحمت کی۔

    ڈاکوؤں نے زبیر پر فائر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، شہزاد ٹاؤن پولیس کے عدم تعاون پر ورثا نے ترامڑی چوک میں احتجاج کیا اور لاش کو چوک پر رکھ کر تینوں اطراف سے بند کردیا تھا۔

  • غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    اسلام آباد تھانہ مارگلہ کے علاقے میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیو بلیو ایریا میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے۔

  • نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کے عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر انتظامیہ کے خلاف درج کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں یکم جولائی کو 11 ہزار میگا واٹ کی ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان فیضان ولد سید فرقان کے اہل خانہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    پولیس حکا نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ اہل خانہ کی جانب سےسرجانی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 136/16 مقتول فیضان ولد سید فرقان کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے نامعلوم عملے کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل عمد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    سرجانی ٹاؤن کا رہائشی نوجوان کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’’نوجوان کی ہلاکت کے الیکٹرک کے عملے کی وجہ سے ہے‘‘۔
    حادثے کے فوری بعد مشتعل علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے وہاں موجود کے الیکٹرک کی دو گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورنظر آتش کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرجانی تھانے منتقل کردیا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے کے الیکٹرک کا عملہ علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔