Tag: young man dies

  • کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان قتل

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر 20سالہ نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد کا ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موسیٰ کے سینے میں گولی مار دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    واقعہ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بلاک جی کچا پکا روڈ کے قریب پیش آیا، ڈاکو نوجوان سے موبائل یا پرس چھیننے میں کامیاب تو نہیں ہوسکے لیکن اس کی جان لے لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نوجوان موسیٰ موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا تھا، اس دوران ڈاکوؤں نے اس کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق موسیٰ جائے وقوعہ پر جان کی بازی ہار گیا، مزید کارروائی کیلیے نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان جان سے چلا گیا، ویڈیو

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان جان سے چلا گیا، ویڈیو

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، کورنگی نمبر ڈھائی کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے محنت کش نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات کورنگی وائی ایریا میں ہوئی، واردات کے بعد 3 مسلح ملزمان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ نوجوان نے تعاقب کرکے ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔

    پولیس کے مطابق 3ڈاکوؤں نے گلی میں بیٹھے نوجوانوں سے موبائل فون اور رقم چھینی، ملزمان نے جیسے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تو سعد اللہ ملک ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگا۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول شہری نے ڈاکو کو چلتی موٹر سائیکل پر دبوچ کر زمین پر گرا دیا۔

    اس دوران ڈاکو بھی اپنا اسلحہ لوڈ کرنے میں لگا رہا اور پستول لوڈ ہوتے ہی ڈاکو نے اندھادھند فائرنگ کردی اور گولی سعداللہ کے پیٹ میں جا لگی۔

    شہری ڈاکو سے لڑتے ہوئے سڑک پر گرا اور جاں بحق ہوگیا ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں نے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو کو تھوڑے فاصلے پر جا کر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالےکردیا۔

    پولیس کے مطابق سعدا للہ ملک نے موقع پر ہی جان دے دی، مقتول کورنگی وائی ایریا کا رہائشی تھا، کچھ عرصہ قبل فیکٹری سے ملازمت چھوڑ دی تھی، مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ سعداللہ اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والا سعد اللہ ملک ایک بیٹے کا باپ تھا اور بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، مقتول کا آبائی تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

    بعد ازاں اطراف میں موجود شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے۔

    زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، فرار ہونے والے دیگر دو ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے اس کا پرانا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سبحان کیخلاف گزشتہ برس غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہوچکا ہے۔

  • لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ،  قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ، قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    لاہور : قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، آئی پنجاب نے ایس ایچ اواقبال ٹاؤن توقیرانجم کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، رات گئے اقبال ٹاؤن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت دانیال یاسر کے نام سے ہوئی، دانیال کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔

    سی سی پی اوفیاض احمددیو نے اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے شہری دانیال کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

    سی سی پی اولاہور نے قیمتی انسانی جان کے نقصان پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس انسدادپتنگ بازی ایکٹ پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنائیں، کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،سی سی پی او

    نوجوان کے تایا نے بتایا کہ دانیال کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی والدین کا اکلوتا سہارا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کےلئےعملی اقدامات کرے۔

    پولیس کے مطابق دانیال کی لاش کومردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے ، ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوزکی خبر پر آئی جی پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ اواقبال ٹاؤن توقیرانجم کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غفلت کےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے، پولیس پتنگ بازی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرے، کاغذی کارروائی نہیں چلےگی، زیروٹالیرنس پالیسی اختیارکی جائے۔

  • سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

    سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

    چلاس: سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا ، لولوسر جھیل میں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی لاش کوجھیل سے نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چلاس روڈ پر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل میں نوجوان سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک پیر پھسلنے سے جھیل میں جاگرا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کوجھیل سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    24 گھنٹے کے دوران لالوسرجھیل میں 2 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوچکےہیں ، انتظامیہ کی جانب سےلالوسرجیل میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں سیلفی لیتا ہوا بی اے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا ، 19سالہ حامد رضا دریائے پونچھ کے کنارے سیلفی لے رہا تھا کہ کنارے سے پھسل کر دریا میں جاگرا جس کے باعث موت واقع ہوگئی۔

    خیال رہے ولوسر جھیل مانسہرہ سے ساڑھے 300 کلومیٹر دور واقع ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکزہے، جھیل کا پانی شیشے کی طرح صاف ہے اور لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جب جھیل کے صاف پانی میں نظر آتا ہے تو دیکھنے والے انگشت بدانداں رہ جاتے ہیں۔