Tag: Young man suicide

  • بھارت : پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سلادیا

    بھارت : پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سلادیا

    نئی دہلی : بھارت میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 21 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی، شیوم نامی نوجوان کھیل میں شکست پر دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیانپور تھانہ علاقے کے اشوک نگر میں ایک 21 سالہ نوجوان نے پب جی گیم میں شکست کھانے کے بعد خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ضلع گونڈا سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ شیوم اپنی نانی کے گھر پر مقیم تھا،نوجوان گونڈا سے آئی ٹی آئی کی ڈگری حاصل کرکے کانپور نوکری کی تلاش میں آیا تھا۔

    شیوم لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی نانی کے گھر پر ہی رہتا تھا اور وقت گزاری کیلئے ہر وقت پب جی گیم کھیلا کرتا تھا، شیوم پب جی گیم کھیلنے کا بے انتہا عادی ہوگیا تھا۔ گھر والے اس کی عادت سے تنگ آچکے تھے اور اکثر اسے پب جی کھیلنے سے روکنے کی بھی کوشش کرتے تھے مگر نوجوان پر کسی بات کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

    پولیس کے مطابق متوففی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شيوم نے پب جی کھیلتے کھیلتے کب خودکشی کرلی کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، جب گھر والوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش میں اسے خود کشی قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس گیم کو انٹرنیٹ سائٹ سے ہٹا دیا جائے کیونکہ پب جی گیم کھیلنے سے نہ صرف نوجوانوں میں تشدد کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے بلکہ یہ کھیل کھیل میں اپنی جان گنوانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

    پب جی گیم : نوجوان نے پھندے پر لٹک کر زندگی کا خآتمہ کرلیا

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاؤں ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے پب جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

  • بھارت :  انٹرنیٹ پیکج نہ ہونے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    بھارت : انٹرنیٹ پیکج نہ ہونے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    بھوپال : بھارت میں نوجوان نے محض اس بات پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کہ اس کے والدین نے موبائل فون پر انٹرنیٹ پیکج ریچارج کروانے سے منع کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 20 سالہ نوجوان کی خودکشی کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، بھوپال پولیس کا کہنا ہے کہ بگسے وانیا پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔

    پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ والدین کی جانب سے موبائل فون پر انٹرنیٹ پیک کا ریچارج نہ کرنے پر 20سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان اپنی والدہ سے بار بار انٹرنیٹ پیکج کو ریچارج کروانے کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ والدہ کے انکار پر وہ جذباتی ہوگیا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھالیا۔

    اس حوالے سے بگسے وانیا پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقدمے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے بھی نوجوان کی ہلاکت کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم موت کی بظاہر وجہ خود کشی ہی ہے کیونکہ تفتیش کے مطابق متوفی انٹرنیٹ ریچارج نہ ہونے پر کافی فکر مند تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا ڈرائیور نے خود کشی کرلی

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر ڈومبیولی کے رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کشی کرلی، ڈرائیور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مایوس ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا تھا، 42سالہ ڈرائیور غربت کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھا۔