Tag: Younis Khan

  • پریکٹس میچ میں بیٹنگ کی ناکامی تشویشناک نہیں، کوچ کا حیران کن بیان

    پریکٹس میچ میں بیٹنگ کی ناکامی تشویشناک نہیں، کوچ کا حیران کن بیان

    کراچی: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ میں بیٹسمینوں کی ناکامی تشویش ناک نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ میں بیٹنگ کی ناکامی کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، آخری پریکٹس میچ میں کنڈیشنز سخت رکھی گئی تھین۔

    یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ میں فائٹ بیک کے لیے سیریز جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ تیسرے پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر سہیل خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت قومی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی، سہیل خان نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ منتخب کیا گیا تھا، وقار یونس بولنگ کوچ اور مصباح الحق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں اپنا پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ٹیسٹ میچ اور آخر میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • ’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

    ’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

    ہرارے: سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پانچ سال کوچنگ کے مزے اڑانے کے بعد قومی کرکٹر پر ہرزہ سرائی شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق زمبابوین کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگادیا۔

    گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

    سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

    گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان نیل مانتھورپ کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔

    فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس کو بیٹنگ ٹپس دینے گیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی اس موقع پر مکی آرتھر بیٹھے ہوئے انہیں مداخلت کرنا پڑی۔

    واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھے۔

  • کون ہوگا انڈر 19 ٹیم کا کوچ، یونس خان یا مصباح الحق؟

    کون ہوگا انڈر 19 ٹیم کا کوچ، یونس خان یا مصباح الحق؟

    لاہور: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا. توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح‌ الحق کو یہ عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے.

    پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے.

    خیال رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں‌ میں‌ہوتا ہے، ان کی قیادت میں‌ پاکستان نے ریکارڈ تعداد میں ٹیسٹ میچز جیتے.

    مزید پڑھیں: اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے: مصباح الحق

    یاد رہے کہ پہلے اس ضمن میں یونس خان سے رابطہ کیا گیا، مگر وہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتے تھے.

    دوسری جانب مصباح الحق کی جانب سے ابھی مثبت جواب نہیں‌ دیا گیا، وہ کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں.

    واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم بھی اس کمیٹی کی اہمیت اور فعالیت پر سوال اٹھا چکے ہیں.

  • کیا یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں؟

    کیا یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں؟

    لاہور: پاکستان کے ممتاز بلے باز یونس خان پاکستانی جونیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کےلئے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق یونس خان کو جونیر  ٹیم کی کوچنگ سونپی جاسکتی ہے. پی سی بی ذرائع کے مطابق چند شرائط طے کر نے کے بعد انھیں یہ عہدہ دیا جائے گا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے، ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے۔

    پی سی بی کے دو اعلیٰ‌عہدے دار جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے، جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ تک سرفرازاحمد کی کپتانی پربالکل بھی بحث نہیں ہونی چاہئے، یونس خان

    پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی، یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی، یونس خان نے مشروط طور پر انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے.

    جونیر ٹیم کے منیجر کے لیے سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل بھی یہ ذمے داری کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔پی سی بی یونس خان کی تقرری تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے.

  • یونس خان کو سالگرہ مبارک

    یونس خان کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر آج اپنی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں، یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

    آپ کا مکمل نام ’محمد یونس خان‘ ہے اورآپ 29 نومبر، 1977ء کو سرحد کے شہر مردان میں پیدا ہو ئے تھے۔ آج آپ اپنی زندگی کی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور آپ کے مداح دنیا بھر سے آپ کو مبارک باد دے رہے ہیں ۔

    یونس خان ایک کامیاب کرکٹر ہیں اور آپ پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے لیے کھیلتے رہے ہیں ۔پاکستان نے سنہ 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو اس فاتح ٹیم کی قیادت آپ ہی کررہے تھے۔

    حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد یونس خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔

    آپ نے 26 فروری سنہ 2000 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور آخری میچ1 نومبر2015 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ پہلا ون ڈے سری لنکا کے خلاف فروری سنہ 2000 میں جبکہ آخری 11 نومبر 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

    دس ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستانی ٹیم میں آیا تو ڈریسنگ روم میں دنیا کے بہترین کرکٹر موجود تھے مجھے سعید انور، راشد لطیف، باسط علی اور محمد یوسف جیسے بلے باز ملے۔ جب کہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز کے ساتھ کھیلا ہوں اس لیے خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ذہن اور باصلاحیت دوست اور سینئرز ملے۔

    واضح رہے یونس خان دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ھیں جنہوں نے دس ہزار رنز یا اس سے زائد زنز بنائے جب کہ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ معرکہ سر کیا اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں، 11 ملکوں میں سنچری بنانے کا منفرد ریکارڈ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے والی نو کی نو ٹیموں کے خلاف سینچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔

    دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اے آروائی نیوز کو دیا انٹرویو

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے یونس خان نے آسان فارمولا پیش کردیا

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے یونس خان نے آسان فارمولا پیش کردیا

    کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیے آسان فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین باقاعدگی سے ایشیز طرز کی سیریز ہونی چاہیے۔

    کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیم کامیاب ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، ایشیز سیریز کی طرز  پر دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آسکتی ہیں، لیجنڈ کرکٹر ز کے نام پر بھی سیریز  ہر سال یا دو برس بعد منعقد کی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے اس طرز کے ایونٹ منعقد کیے وہاں سے ٹیلنٹ نکل کر سامنے آیا، صرف تین سال کے عرصے میں باصلاحیت نوجوان کرکٹر ز نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور اپنا لوہا منوایا۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    نئی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھاکہ قوم کو ایک سچے لیڈر کی ضرورت ہے، ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ ملک ترقی کرے اور ہمیں اچھے حکمران ملیں۔ یونس خان نے ڈیموں کی تعمیر کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کام ہونا چاہیے جس کی ملک کو ضرورت ہے۔

    قبل ازیں سابق ٹیسٹ کرکٹر  نے کوئٹہ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔

    دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی،کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (دبئی) میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکر 19 ستمبرکو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ 2018: چمچماتی ٹرافی کی یو اے ای میں رونمائی

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں آج غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچی ، سرفراز الیون اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی۔

    ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، حارث سہیل، محمد نواز، جنید خان، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

  • نجی بینک کی ٹیم بچانے کے لیے یونس خان کی گورنر سندھ سے اپیل

    نجی بینک کی ٹیم بچانے کے لیے یونس خان کی گورنر سندھ سے اپیل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نجی بینک کی ٹیم کو بچانے کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو اسٹارز کھلاڑی دینے والی نجی بینک کی ٹیم کو ختم کرنے کا فیصلہ گیا ہے، یہ اس سلسلے کی دوسری بری خبر ہے جب ایک اور نجی بینک اپنی کرکٹ ٹیم کو ختم کرنے جا رہا ہے۔

    پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے گورنر سندھ سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔

    اسٹائلش بلے باز کا کہنا تھا کہ نجی بینک کی ٹیم ختم ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو نقصان پہنچے گا جب کہ ٹیم ختم ہونے سے کرکٹرز بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔

    یونس خان نے ٹیم کو بچانے کی جدوجہد شروع کردی ہے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم کو ختم کرنا سمجھ سے باہر ہے، ایسی ٹیم کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ ٹیم کے ختم ہونے کے بعد یونس خان بے روزگار ہوجائیں گے، ان کے علاوہ عمر اکمل، سہیل خان اور صہیب مقصود کی نوکری بھی چلی جائے گی۔

    نجی بینک کی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں حماد اعظم، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، محمد اصغر اور احسان عادل شامل ہیں، یونس خان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم نے پاکستان کو اسٹار کھلاڑی دیے ہیں۔

    یونس خان نے اپنے بارہ سالہ غیر ملکی مداح کا دل جیت لیا


    یونس خان نے کہا کہ ملک میں ہاکی اور فٹ بال تو ہے نہیں، پاکستان کے پاس تو کرکٹ ہی ہے، نجی بینک کی ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں پر منفی اثر پڑے گا۔

    خیال رہے کہ ان تمام کھلاڑیوں کے معاہدے آئندہ ماہ ختم ہو رہے ہیں، عید سے قبل نوکری ختم ہونے کے ممکنہ فیصلے سے کھلاڑی پریشان ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فواد عالم بھرپور فارم میں ہیں انہیں ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، سلیکشن کمیٹی سے متعلق بات کروں تو دوست ناراض ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے چلائی گئی آگاہی مہم میں موٹروے پولیس نے مدعو کیا تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا اور یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موٹروے پولیس کے محکمہ کو کرپشن سے پاک قرار دیا۔

    کراچی موٹروے پولیس کے سیفٹی پروگرام میں خطاب کے دوران یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن پر تحفظات ہیں، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ میں اسکواڈ کا حصہ بننا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری بیٹنگ لائن میں مجھ سمیت مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد یوسف تھے لہٰذا فواد عالم کو منتخب کرنا مشکل تھا لیکن یہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ اس وقت ٹیم میں کوئی تجربہ کار بلے باز
    نہیں ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو چاہئے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرفارم کریں اور اپنی اہلیت ثابت کریں جبکہ ٹیم نے وارم اپ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں‌ دل چسپی ظاہر کردی.

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ نے کہا ہے کہ اگر انھیں یہ پیش کش ہوئی، تو وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھیں‌ گے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں‌ سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے یونس خیال نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں‌ کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں‌ کا اظہار کریں‌ گے.

    یاد رہے، پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، البتہ قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا.یاد رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصوررانا جبکہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں.

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    چند حلقوں‌ کی جانب سے اس ضمن میں‌ یونس خان کو موزوں‌ قرار دیا جارہا ہے. سابق کپتان نے اس ضمن میں‌ اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں‌ اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہوگی، مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں. جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہوجاتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نئے وزیراعظم کو انعامی رقم کا چیک دینا ہے تو  دیں، یونس خان

    نئے وزیراعظم کو انعامی رقم کا چیک دینا ہے تو دیں، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے اعلان کردہ ایک کروڑ کی انعامی رقم کا چیک نہیں ملا، نئے وزیراعظم انعامی رقم کو انعامی رقم دینے ہے تو دیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز یونس خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی اعلان کردہ رقم ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک ابھی تک نہیں موصول نہیں ہوا۔

    یونس خان نے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کو انعامی رقم کا چیک دینا ہے تو جلدی دیں کیونکہ میں انعامی رقم عطیہ کرچکا ہوں اور یہ فلاحی ادارے کرنی ہے تاہم اگر حکومت چیک دینے کا ارادہ نہیں رکھتی تب بھی اپنے جواب سے آگاہ کردے۔

    پڑھیں: لوگ میری کم اور 10 ہزار رنز کی زیادہ عزت کرتے ہیں، یونس خان

    یاد رہے گزشتہ اتوار بھی یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ انہیں نوازشریف کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم تاحال نہیں ملی اور نہ ہی حکومتی شخصیت نے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس کو گزرے ایک ہفتہ ہوگیا مگر اس کے باوجود بھی حکومتی سطح پر کسی شخصیت نے اُن سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    یاد رہے چیمئنر ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے تمام کھلاڑیوں بشمول یونس خان، شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے لیے بھی فی کس ایک کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں